22/05/2026
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نادرا کے درمیان اہم معاہدہ
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت پنجاب بھر کے رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کی فلاحی گرانٹس کی درخواستوں میں شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ اور وفات سرٹیفکیٹ کی تصدیق اب فوری اور خودکار طریقے سے ممکن ہوگی۔
اس جدید نظام سے شادی گرانٹ، تعلیمی وظائف اور وفات گرانٹ کے حقدار مزدوروں کو بروقت اور شفاف انداز میں فائدہ پہنچایا جا سکے گا۔
یہ معاہدہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت ایک مثبت اور قابلِ ستائش قدم ہے۔
See less
