PYO Lahore Official Urban

PYO Lahore Official Urban

Share

Peoples Youth Organization Lahore (Urban) Official Page

Page of Peaceful Youth Activities in Lahore n Punjab

02/06/2026

لاہور: پیپلز۔پارٹی کے نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر برائے کنٹونمنٹ بورڈ عامر نصیر بٹ صاحب کی جانب سے آفوش کلب گلبرگ میں کینٹ (کینٹونمنٹ) بورڈ الیکشن اور تنظیمی امور پر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

میٹنگ کے مہمان خصوصی
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر صاحب تھے۔

یوتھ کی نمائندگی ملک یاسر حسین بارا نے کی۔

خواتین ونگ کی نمائندگی نرگس خان صاحبہ نے کی۔

اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر حسن اشرف بھٹی بھی موجود تھے ۔

جبکہ الائیڈ ونگز سے اقبال احمد خان ، سردار آفتاب ورک،
، نادیہ شاہ بخاری، شمیم ملک، ماہ گل، اقبال آفاقی، علی جمشید نقوی، شاہ، حمید راج، محبوب شاہ شامل تھے ۔

01/06/2026

قائدِعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو شہید کرکے یہ سوچاگیا کہ عوامی آواز ختم ہو جائےگی،مگر تاریخ نےثابت کیا کہ نظریےکبھی نہیں مرتے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی مشعل کو تھام کر مزدور، کسان، خواتین اور نوجوانوں کی آواز کو اور مضبوط کیا

‏ ‪

01/06/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے شگر کی تحصیل گلاب پور جارہے ہیں جہاں اب سے کچھ دیر بعد انتخابی جلسے سے ان کا خطاب ہوگا۔
‏‪ ‬
‏‪ ‬
‏ ‪

31/05/2026

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سنٹرل پنجاب کی جانب سے اسلام شاہ کھگہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سنٹرل پنجاب کے صدر محسن حسن ملہی، جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری انجینئر شہریار چوہدری اور سنٹرل پنجاب کی پوری کابینہ نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پاکپتن کے تحصیل صدر اسلام شاہ کھگہ کے بہیمانہ قتل اور ان کی اہلیہ پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ اسلام شاہ کھگہ ایک متحرک، باصلاحیت اور نظریاتی سیاسی کارکن تھے جنہیں بے دردی سے قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے۔ اس اندوہناک واقعے نے نہ صرف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلکہ پورے پاکستان پیپلز پارٹی خاندان کو غم و افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔

صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سنٹرل پنجاب محسن حسن ملہی نے کہا کہ اسلام شاہ کھگہ کے قاتل اور ان کی اہلیہ کو عمر بھر کے لیے معذور بنانے والے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن فوری طور پر اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائیں۔

جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ نے کہا کہ یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مقدمے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

انفارمیشن سیکرٹری انجینئر شہریار چوہدری نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن اور اس کے خاندان کے ساتھ ہونے والا یہ ظلم ناقابل برداشت ہے۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سنٹرل پنجاب اپنے شہید ساتھی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کروائی جائیں اور مجرموں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سنٹرل پنجاب شہید اسلام شاہ کھگہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ظلم کے خلاف اور انصاف کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

31/05/2026

خواب ھے شہیدوں کا عزم نوجوان ھے!!!
گلگت بلتستان کے نوجوان تبدیلی نہیں، ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں، اور یہ تسلسل بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ممکن ہے
نوجوان قیادت نئی امید ✌️🇱🇾


‎ ‎

27/05/2026

تمام عالم اسلام کو عید الضحٰی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہو۔
وسیم قادری
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور


27/05/2026

🌙✨ Eid ul Adha Mubarak ✨🌙

On behalf of PYO Central Punjab, we extend our heartfelt wishes to all members, supporters, and the entire Muslim Ummah on this blessed occasion of Eid ul Adha.

May this Eid bring peace, unity, prosperity, and countless blessings to your lives. May the spirit of sacrifice, compassion, and brotherhood strengthen our communities and inspire us to serve humanity with sincerity and dedication.

🐐🤍 Celebrate with faith, gratitude, and kindness.

Eid Mubarak to you and your families! 🌸

PYO Central Punjab

26/05/2026

تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک

Faisalrajput Faisalrajput

26/05/2026

تمام اہل اسلام کو دلی عید مبارک

Yasir Bara

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Model Town 158-C Lahore
Lahore
54000