*✦ رمضـان المبارک کی اس بابرکت گھڑیوں میں قران کو حفظ کرکے قران سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں قـران مجیـد سیـنے میں محفـوظ کرنا سعـادت کی بات ہے*
سیدنا عبداللہ بن عمر بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ *نبی ﷺ نے فرمایا صاحب قران سے صاحب قرآن سے (روز قیامت) کہا جائے گا کہ پڑھتا جا اور چڑھتا جا ، اور اسی طرح ٹھہر ٹھہر کر پڑھ ، جیسے کہ دنیا میں پڑھا کرتا تھا ، جہاں آخری آیت ختم کرے گا وہیں تیرا مقام ہو گا* ۔(سنن ابی داود ١٤٦٤) صحیح
Bolta Dil
Bolta Dil is launched with a vision to depict the unheard voices of society. To give a hope.
اللّٰه تعالی سے ہمیشہ ان آنکھوں کا سوال کریں جو لوگوں میں خیر دیکھنے کی عادی ہوں،
وہ دل مانگیں جو ہر کسی کے کیے برے کو درگزر کر دینے والا ہو،
ایسے ذہن کی التجا رکھیں جو بری یاداشتوں کو بھلا بیٹھنے کا یارا رکھتا ہو،
اور اس دل کی تمنا میں گڑگڑائیں جو کبھی ایمان کی حلاوت سے بے بہرہ نہ ہو...
آمین ثمہ آمین۔
⛔ - *"نصف رمضان گزر چکا ہے!"*
🎙 *امام ابن الجوزي رحمه الله فرماتے ہیں* :
" اے لوگو! تمہارا مہینہ آدھا گزر گیا ... تو کیا تم میں سے کسی نے اپنے نفس کو کچل کر تابع فرمان بنایا؟ کیا تم نے ان باتوں پر عمل کیا ہے جو تمہیں پہنچی؟ کیا تمہیں اعلی منازل کو پانے کا کوئی شوق پیدا ہوا؟
ان ایام میں نیکیاں کرنے والے اپنا کام جاری رکھو! اور ان ایام میں برائیاں کرنے والے اپنے آپ کو ڈانٹ ڈپٹ اور ملامت کرو!
اگر اس مہینے میں بھی خسارہ ہی اٹھانا ہے تو نفع کب کماؤ گے؟ اگر اب بھی نقصانات کو خیر آباد کہ کر فوائد کی طرف رختِ سفر نہیں باندھو گے تو کب باندھو گے ؟! "
📚 - *|[ التبصرة في الوعظ : ٨٨/٢ ]|*
*✦ ہم نے رمضـان المبـارک کی ان رحمتوں اور برکتـوں سعـادتوں والی گھڑی لمحات میں کیا سیکھا کیا یہ رمضان ہمارے اندر مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بن رہا ہے کیا روزے کے مقصد تقوی کو پانے میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی*
☜ *روزے کا مقصـد گنـاہوں سے بچنے اور نیکی پر چلنے کی تربیت دینا ہے روزہ ہمیں تقوی اللہ سے ڈرنا اور صلہ رحمی کرنا اچھا اخلاق اپنانا دوسروں کا احساس کرنا نرم دل ہونا باہمی ہمدردی رحم کرنا سکھاتا ہے*
☜ *روزہ ہمیں صبر کرنا درگزر کرنا دوسروں کے قصور معاف کرنا دل سے حسد بغض کینہ نفرت نکال کر صاف دل ہونا صلہ رحمی کرنے کا درس دیتا ہے*
☜ *رسول ﷺ نے فرمایا ،جو لـوگ جنت میں داخل ہوں گے انکے دل معصوم پرندوں کی طرح ( نـرم ) نفـرتوں سے پاک ہوں گے* ( صحیح مسلم )
*جس کا فوکس صرف اور صرف اللّٰه کو راضی کرنا ہو وہ بہت کم لوگوں کی باتوں کو دِل پہ لیتا ہے، وہ ذہنی طور پہ پُرسکون ہوتا ہے...!*
*اور جس کا فوکس صرف اور صرف انسانوں کو راضی کرنا ہو وہ ہمیشہ ٹینشن میں ہی نظر آئے گا، وہ بہت کم سکون میں ہو گا...!*
جانتے ھیں کہ ھم اللہ سے کیوں نہیں ڈرتے...؟؟؟؟ کیونکہ ھم نے اللہ کی عظمت کو پہچانا ھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہچان جاتے تو کبھی بھول کے بھی اس کی نافرمانی نہ کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔دنیا کو خوش کرنے کے چکر میں اللہ کو ناراض کرنا ھمارے لیے کوئی بڑا کام نہیں۔۔۔۔۔۔۔ سدھر جائیے اس سے پہلے کہ ھمارے لیے نعوذ باللہ توبہ کے دروازے بند ھو جائیں۔۔۔۔۔!!!
*"سورہ یوسف"* پڑھ کر لگتا ہے کہ سگّے حسد کر سکتے ہیں، اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں، غیر نجات دِلا سکتے ہیں، پارسا پر تُہمت لگائی جا سکتی ہے، بِلا جُرم قید ہو سکتی ہے، غیبی مدد سے براءت مِل سکتی ہے، ظُلم سہہ کر عظیم منصب مِل سکتا ہے، تقویٰ سے عزت کا حصول ہو سکتا ہے ،عزیز جُدا ہو سکتا ہے اور ہِجر کاٹا جا سکتا ہے، بِچھڑا مِل سکتا ہے اور ہر خواب پورا ہو سکتا ہے، قُرآن کی اِس سورۃ میں کیا کشش ہے ، کیسی جاذبیت ہے ، کیسا دِلکش اسلوب حسین بیان ہے ، کیا فصاحت و بلاغت کتنی تسلی کِتنا سبق ہے کیسی نصیحتیں ہیں اورکِس قدر قوی اُمیدیں ہیں...!!🌹♥️
بےشک
*"ہر مُشکل کے بعد آسانی ہے" (القرآن)*
✦ *مـاہ رمضـان میں رسـول اللہ ﷺ چلتی ہوا سے بھی زیادہ بھلائی پہنچانے میں سخی ہو جایا کرتے تھے رمضان سخاوت صدقہ وخیرات کا مہینہ ہے تو ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق دل کھول کر اللہ کی راہ میں صدقہ کرنا ہے خیروبھلائی کے کاموں میں سبقت لے جانی ہے ان شاءاللہ*
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا *نبی کریم ﷺ خیرات کرنے سخاوت اور خیر کے معاملہ میں سب سے زیادہ سخی تھے اور آپ ﷺ کی سخاوت اس وقت اور زیادہ بڑھ جاتی تھی جب جبرائیل علیہ السلام آپ ﷺ سے رمضان میں ملتے، جبرائیل علیہ السلام نبیﷺ سے رمضان شریف کی ہر رات ملاقات کے لیے آتے یہاں تک کہ رمضان گزر جاتا۔ رسولﷺ ان راتوں میں جبرائیل علیہ السلام سے قرآن کا دور کیا کرتے جب جبرائیل علیہ السلام روزانہ آپﷺ سے ملتے تو آپﷺ خیرات و برکات بھلائی پہنچانے میں تیز چلنے والی ہوا سےبھی زیادہ سخی ہو جایا کرتے تھے* (صحیح بخاری ١٩٠٢)
Ak Bar Hazrat M***a ny ALLAH Tala sa Poucha .....
Na he tary Rab ny tujy chora ha..
Or na he wo tuj sa bezar ha....
جس کو جنت کا شوق لگ جائے....
*وہاں کی نعمتوں کا یقین آ جائے۔۔۔*
*الله کی رضا کی تڑپ لگ جائے۔۔۔*
*پھر وہ دوڑتا رہتا ہے الله کی راہ میں دن رات، پھر وہ ہر دم لڑتا رہتا ہے نفس سے، شیطانوں سے۔۔۔*
*پھر وہ رکتا نہیں، تھکتا نہیں، پھر وہ پا کر ہی رہتا ہے اس جنت کو، خواہ اسکے لئے کتنی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے، جان دینی پڑے، یا اپنے پیارے چھوڑنے پڑیں یا اپنے پیارے مشاغل۔۔۔*
*یا سخت مشقت اٹھانی پڑے، لمحہ لمحہ صبر کے کڑوے گھونٹ پینے پڑیں، اسے اپنے رب کے وعدوں پر یقین ہوتا ہے، اور یہ یقین اسے ہمت ہارنے نہیں دیتا۔۔۔*♥️
✦ *رمضان المبـارک کے مہینے میں فـرض روزے رکھنا اسلام کی بنیاد ہے تو جتنی بنیاد مضبوط ہوگی اتنا اجر پھل میٹھا ہوگا تو ہم نے دل کی خـوشی سے ایمان اور یقین کے ساتھ خالص اجروثواب کی نیت سے مکمل رمضان المبارک کے مہـینے کے روزے رکھنے ہیں ان شاءاللہ*
*☜ بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ ، شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ، وَالْحَجِّ ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ (صحیح ٨ )
Kitna mushkil hota ha tanha beth kr apny amaal ka mohasba krna 😪
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Lahore
