Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official

Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official

Share

Clerical Association Official

Photos from Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official 's post 13/03/2026

Ramzan Aftar Dastarkawan orginized by Pakistan Railway Clerical Association

Photos from Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official 's post 05/02/2026
Photos from Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official 's post 01/02/2026

پاکستان ریلوے ملی کلریکل ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت، جن میں مرکزی جنرل سیکرٹری زیشان شاہد، وائس چیئرمین راشد رشید اور چیف آرگنائزر رضوان سعید شامل ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کر رہی ہے۔ انتخابی عمل شفاف، منظم اور خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے، جس میں تمام مراحل آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں M Jabraan @

16/01/2026

پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن کی بڑی کامیابی اکتالیس ایل ڈی سی کو یو ڈی سی ترقی دلوانے میں کامیاب نوٹیفیکشن جاری

Photos from Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official 's post 15/10/2025

آج مورخہ [15-10-2025]
پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر جناب رانا جبران صاحب نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور جناب انعام اللہ خان سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں بوگس الاٹمنٹ کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید منظر مہدی رضوی،
جنرل سیکرٹری زیشان شاہد،
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاد چوہدری
صدر ورکشاپ فہد احسن،
سینئر نائب صدر عتیق شفیق
چیف آرگنائزر رضوان سعید
صدر لاہور ڈویژن عامر
اور چیئرمین راشد رشید
بھی موجود تھے۔

ڈی ایس لاہور نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ معاملہ قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ M Jabraan

مرکزی صدر رانا جبران اور دیگر رہنماؤں نے ڈی ایس لاہور کے مثبت رویے کو قابلِ تحسین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام کی رہنمائی میں بوگس الاٹمنٹ کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

04/10/2025
Photos from Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official 's post 01/10/2025

پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن

آج مورخہ 30 ستمبر پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین کی زیرِ سرپرستی خالد اقبال گجر اور مرکزی صدر سید منظر مہدی رضوی کی قیادت میں ایک اہم اجلاس ورکشاپ ڈویژن مغلپورہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں شریک قائدین میں:
چئیرمین جمشید جاوید، وائس چئیرمین راشد رشید، سینئر نائب صدر عقیق شفیق، جنرل سیکرٹری زیشان شاہد، نائب سیکرٹری جنرل سلمان علی، نائب سیکرٹری خزانہ احسن، چیف کوآرڈینیٹر رضوان سعید، صدر ورکر یونین کامران بٹ، انفارمیشن سیکرٹری عثمان، جنرل سیکرٹری ورکر یونین خالد بٹ، ایگزیکٹو ممبر رمضان بیگ، صدر ورکشاپ فہد احسن پریس سکریٹری جنید سلیم، سیکرٹری میڈیا زین، متین اور عماد الرحمن شامل وغیرہ تھے۔

اس موقع پر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا جبران اور جناب احسان اللہ خان صدر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔
بعد ازاں وفد نے درج ذیل اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقاتیں کیں:

DS ورکشاپ خالد خان

DEN توصیف ظفر

DEE/W عامر یعقوب

WM کیرج تمور اصغر

WM لوکو شہزادہ جاوید

PEM/W اقصیٰ صاحبہ

DPO/W فاطمہ صاحبہ

APo/w رحمت کھرل

AME/w خلیل صاحب

ملاقاتوں میں ورکشاپ ڈویژن کے سنگین مسائل خصوصاً 350 خاندانوں کو جبری طور پر گھر خالی کروانے کے عمل اور کلریکل اسٹاف کو درپیش شدید مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ملازمین بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی شدید کرب اور بے چینی میں مبتلا کر رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ گھر خالی کروانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔

اس موقع پر ڈی ایس ورکشاپ خالد خان نے ایسوسی ایشن کے مؤقف کی بھرپور تائید کی اور یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کی نگرانی کریں گے اور مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آخر میں قائدین نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن اپنے ممبران اور تمام ملازمین کے حق کے لیے پرامن اور مؤثر جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی بھی جبری اقدام کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔

Photos from Pakistan Railway Clerical Association- APCA Unit Official 's post 20/08/2025

آج مورخہ 20 اگست
پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن/پاکستان کلریکل ملی فیڈریشن کے مرکزی صدر سید منظر مہدی رضوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز چوہدری، چیف آرگنائزر رضوان سعید اور چیئرمین راشد رشید نے چوہدری ابو ہریرہ صاحب کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور کا صدر منتخب ہونے پر ان کے دفتر جا کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری ابو ہریرہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مسائل باہمی اتحاد اور تعاون سے حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کلریکل ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات کی جدوجہد میں ہم سب ساتھ ہیں اور ان شاءاللہ ملی لیبر فیڈریشن کی زیر نگرانی یہ جدوجہد مزید منظم انداز میں جاری رہے گی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Lahore