02/06/2026
مڈل کلاس تنخواہ دار طبقے سے حکومت نے 605 ارب انکم ٹیکس وصول کیا ہے۔ یہ طبقہ بری طرح پِس رہاہے۔ بچوں کی تعلیم، بجلی گیس کے بھاری بِل، مہنگا پٹرول، ناجائز لیوی، کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس، صحت اور علاج کے اخراجات اور مہنگائی کا طوفان۔۔حکومتی اقدامات اور پالیسیوں نے اس طبقے کا جینا محال کردیا ہے۔
حکومت بجٹ میں ریلیف کے اقدامات کرے۔ ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ پرانکم ٹیکس مکمل ختم کیا جائے، اس سے زیادہ کی تنخواہ والوں کی شرح کم ازکم آدھی کی جائے۔ زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی حد 35 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد پر لائی جائے۔ پروفیشنل افراد اور ماہرین بدترین ٹیکس نظام کی وجہ سے تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں جو خوفناک رجحان اور ملک کے مستقبل کے لئے تباہ کن ہے۔
02/06/2026
ماہ جون میں خرم مراد علیہ الرحمہ کی کتاب ''کارکنوں کے باہمی تعلقات'' کا مطالعہ ہوگا
02/06/2026
رسول اللہ ﷺ اگر تم لوگ اللہ پر توکل کرو جیسا کہ اس پر توکل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اسی طرح رزق ملے گا جیسا کہ پرندوں کو ملتاہےکہ صبح کو وہ بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو آسودہ واپس آتے ہیں۔ (ترمذی 2344)
31/05/2026
جس قوم کے افراد میں عام طور پر برائی کو روکنے کی صفت موجود ہوگی، اس کا دین محفوظ رہے گا اور اس کا اخلاقی معیار کبھی نہ گر سکے گا، کیوں کہ اس کا ہر فرد دوسرے کے لیے محتسب اور نگران ہوگا اور عقیدہ و عمل کے فساد کو اس میں داخل ہونے کے لیے کوئی راہ نہ مل سکے گی۔ (سید ابوالاعلیٰ مودودی تنقیحات)
30/05/2026
پٹرول کی قیمت میں صرف 22 روپے نہیں، فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، لہٰذا پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کی سطح پر بحال کی جائے۔
اگر حکومت دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کر دے تو معیشت میں تیزی آئے گی، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور آمدن کے اہداف بھی حاصل ہونے لگیں گے۔
پٹرولیم لیوی کے ذریعے ٹیکس جمع کرنا عوام کی جیب پر ڈاکا اور معیشت کی بربادی کا سامان ہے۔ حکومت کو آئی ایم ایف کے سامنے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے عوامی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔
جماعت اسلامی مہنگائی، ناجائز ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔
— حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان
28/05/2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے نذیر احمد جنجوعہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مقرر کیا ہے۔
28/05/2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے وزیر اعظم پاکستان کا ٹیلیفونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی
28/05/2026
یوم تکبیر دراصل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے محب وطن ساتھیوں کا دن ہے ۔ اس ٹیم نے ڈاکٹر صاحب کی زیر قیادت نہایت مختصر وقت اور بہت کم وسائل میں وہ ناممکن کام کر دکھایا جس کی نظیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی کم ہی ملتی ہے۔ پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنانا ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ان کے ساتھیوں کا اتنا ہی بڑا کارنامہ ہے جتنا کہ قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کا پاکستان بنانا تھا ۔
حافظ نعیم الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی پاکستان