08/05/2026
شاد باغ پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ سے دو سگے بھائیوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔
#لاہورپولیس
08/05/2026
ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، خفیہ اطلاع پر دورانِ گشت منشیات فروش گرفتار۔
ملزم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد، خلاف مقدمہ درج۔
#لاہورپولیس
08/05/2026
آئی جی پنجاب کے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے ویژن کے تحت لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا شہریوں کی سہولت کے لیے احسن اقدام 🚔✨
لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے افسران مورخہ 09 مئی 2026، بروز ہفتہ موصول شدہ درخواستوں پر انکوائری/ویریفیکیشن کے لیے اپنے متعلقہ تھانوں میں مقررہ وقت پر موجود رہیں گے۔ 🕒
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بلاوجہ انتظار اور دشواری سے بچانا ہے۔
🤝 درخواست دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت پر متعلقہ تھانے میں تشریف لائیں۔
یہ فہرستیں روزانہ کی بنیاد پر لاہور پولیس کے آفیشل پیج پر شیئر کی جائیں گی 📲 اور شہریوں کی سہولت کے لیے یہ سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔ ✅
#لاہورپولیس See less See less
08/05/2026
پولیس تحفظ مرکز کی ایک اور بڑی کامیابی: بچھڑے ہوئے اپنے پیاروں سے مل گئے
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ پولیس تحفظ مرکز کی بروقت کارروائی اور انتھک کوششوں سے کئی لاپتہ اور بے گھر بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملا دیا گیا ہے۔
ان تمام بچوں اور نوجوانوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے والدین اور سرپرستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کسی بچھڑے ہوئے بچے کو اس کے گھر پہنچانا ہی ہمارا اصل مقصد اور سب سے بڑا انعام ہے۔
#لاہورپولیس
08/05/2026
ملت پارک پولیس نے 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔
ملزمان جیب تراشی، فراڈ اور اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان سے چینگچی رکشہ، موٹرسائیکل، پستول، گولیاں اور نقدی برآمد، مقدمات درج
#لاہورپولیس
08/05/2026
گڑھی شاہو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کا گمشدہ بٹوا چند گھنٹوں میں ڈھونڈ کر واپس کر دیا۔ 15 کال پر موصول شکایت کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم شخص کو ٹریس کیا اور برآمد شدہ بٹوا شہری کے حوالے کر دیا گیا۔
#لاہورپولیس
08/05/2026
کاہنہ پولیس کی بروقت کارروائی، پرانا کاہنہ کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
#لاہورپولیس
08/05/2026
بھاٹی گیٹ اور شاد باغ پولیس کی کارروائیاں،جیب تراش اور گٹکا سپلائر گرفتار،موبائل فونز،نقد رقم اوربھاری مقدار میں گٹکا برآمد،مقدمات درج۔
#لاہورپولیس
08/05/2026
سرور روڈ پولیس کی کارروائی، بوگس چیک کے 07 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ اشتہاری ملزم ایک سال سے پولیس کو مطلوب تھا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
#لاہورپولیس
07/05/2026
ساندہ اور وحدت کالونی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
#لاہورپولیس