21/01/2023
یہ ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب ہیں۔۔اخوت کے بانی ہیں۔اور اس طرح کی شاندار پوسٹیں لگا کر یہ ملک وقوم کو ایک پیغام دیتے ہیں کہ آپ کے عطیات ۔تعاون ۔ایثار اور مواخات کی بدولت آج کسی غریب کا گھر بن گیا ہے۔۔لہزا اپنے مزکورہ عطیات میں مزید بڑھ چڑھ کر اضافہ کیجئے ۔۔۔اچھی بات ہے ۔آپ لوگوں کو یہ درس دیتے ہیں لیکن قول اور فعل کے تضاد سے آپ یہاں لوگوں کو تو دھوکا دے سکتے ہیں ۔لیکن اللہ کو کیا جواب دیں گے۔۔آپ اگر میرے کمنٹس۔۔۔بلاک نا کرتے تو میں ہمیشہ کی طرح آپ کی ہر پوسٹ پر اپنے سوالات آپ کے سامنے رکھتا رہا ہوں۔۔۔تو یہاں علیحدہ سے پوسٹ نا کرتا۔۔
قارئین ۔۔ڈاکٹر صاحب کی اخوت فرسٹ فیصل آباد میں واقع ہے۔۔جس میں اخوت کالج بند کر دیا گیا۔۔اخوت یونیورسٹی کے بہت سارے سیکشن بند کر دئیے گئے ۔۔ بہت سارے طلباء کو پریشرائز کر کے ۔۔نام نہاد۔۔قرشی یونیورسٹی میں پھینکا گیا۔۔اخوت فیصل آباد کے ڈائریکٹر ۔۔ کنٹرولر یہاں تک کہ تمام تر سٹاف بے بس ہے کیونکہ اخوت فیصل آباد میں جناب موصوف کا بھانجا جو کہ اگر ایک بات بولے تو تین منٹ لگیں۔۔یعنی کہ عرف عام میں ڈس ایبلڈ کہہ سکتے ہیں۔۔اس کے ہاتھ میں یونیورسٹی کا سارا انتظام ہے۔۔لوگوں کی خیرات سے چلنے والے ادارے کا انتظام اپنے عشرہ دار کے ہاتھ دیا ہوا ہے۔۔جس کی بہترین پالیسیوں کی بدولت کالج تو بند ہو گیا اب یونیورسٹی بھی بند کی جا رہی ہے۔۔جس کے حکم سے جب جس کو مرضی چاہے نکال دو اور رکھ لو۔۔جو لیڈیز سٹاف کو جب چاہے جس انداز میں مرضی چلائے ۔۔مخاطب کرے اور ان کی تضحیک کرے۔۔ ڈاکٹر صاحب فیس بک پر جو ایثار ہمدردی اور محبت کا امتزاج نظر آتے ہیں۔۔ان سے پوچھیں کہ جب جب یہ فیصل آباد اخوت میں تشریف لائے ہیں تو انہوں نے کبھی ٹیچرز سے۔۔کبھی سٹاف سے ملاقات کرنا گوارہ کیا۔۔۔۔نہیں۔۔ ان کے ساتھ میٹنگ میں ۔۔کرنل ر۔۔صاحب۔۔ان کا بھانجا حامد صاحب۔۔اور ڈاکٹر صاحب پر مشتمل تین عدد لوگ پورے سٹاف کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔۔اور بہت سارے ٹیچرز کو لیکچررز کو نوکری سے نکال دیا صرف بھانجے کے کہنے پر۔۔ڈاکٹر صاحب سے سوال ہے ۔۔کہ کس بنیاد پر آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس ٹیچرز کو نوکری سے نکالنا ہے اور کس کو نہیں۔۔جب کہ جس کو نکالا جاتا ہے اس سے کبھی آپ نے ملاقات تک نہیں کی۔۔ صرف اپنے بھانجے کے کہنے پر۔۔۔۔ کس قانون سے آپ کو اختیار حاصل ہے کہ لوگوں کے دیے ہوئے پیسے کو اپنے خاندان میں اور رشتہ داروں میں تقسیم کریں۔۔جب کہ آپ نے کبھی فیس بک پر بتانا گوارہ کیا کہ اخوت کالج بند کر دیا ہم نے۔۔لہزا اس کے ڈونر اب خیرات بھی بند کر دیں۔۔کبھی آپ نے بتایا کہ ہم بچوں کو قرشی یونیورسٹی بھیج کر اپنے بھانجے کے عزائم کی تکمیل کر رہے ہیں۔۔لہزا اب یونیورسٹی کے ڈونر خیرات بند کر دیں۔۔کبھی آپ نے فیس بک پر بتایا کہ اتنے لیکچررز کو ہم نے نوکری سے نکال دیا کہ جن کے بارے میں جانتا تک نہیں تھا لیکن صرف بھانجے کی کہنے پر۔۔۔۔یہاں ایک انسان کا ٹوٹا پھوٹا گھر بنا کر دو لاکھ کا خرچہ کر کے ڈونر سے دو کروڑ کے لیں گے اپ۔۔ کبھی آپ جواب دیں گے کہ غریب ٹیچرز کو بھانجے کے کہنے پر جو کہ خود نا بول سکتا ہے نا کسی کے ساتھ ڈسکس کر سکتا ہے۔۔اس ڈس ایبلڈ کو آپ نے ایڈمنسٹریٹر لگایا ہوا ہے جس کی اوقات فروٹ کی ریڑھی پر کام کرنے کی بھی نہیں۔۔اور پڑھے لکھے غریب ٹیچرز کو آپ نے نوکریوں سے نکال کر ان کے گھروں کے چولہے بجھا کر کونسا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔۔۔۔ اگر نوکریوں سے نکالنا ہی مقصود ہے۔۔ادارہ بنا کر اس کو بند کرنا ہی مقصود ہے۔۔تو ان لوگوں کو پیغام بھی بھیج دیا کریں کہ جناب ہم نے ادارہ بند کر کے غریب پڑھانے والے ٹیچرز کے چولہے بجھا دئے ہیں۔۔لہزا آپ بھی اپنی خیرات بند کر دیں۔۔۔
سوال تو بنتا ہے۔۔
کوشش کریں جیسے آپ نے میرے کمنٹس بلاک کئے ہیں۔۔میرا آکاونٹ بھی بلاک کر دیجیے گا۔۔لیکن جواب نا دیجیے گا۔۔کیونکہ ضمیر جاگنے کا اندیشہ ہے۔۔

05/01/2023
05/01/2023
03/01/2023
03/01/2023