PPSA SHL

PPSA SHL

Share

اسلام وعلیکم!
پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ایک ای?

27/03/2024

اسلام وعلیکم میرے چچا حافظ شہباز مرحوم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں تمام دوستوں سے دعائے مغفرت کی اپیل ہے

Photos from PPSA SHL's post 26/03/2024
Photos from PPSA SHL's post 26/03/2024

*سرخ گائے اور ہیکل سلیمانی*

بچپن میں سنا تھا کہ صیہونی ایک سرخ گائے کے پیدا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ، تاکہ اسے یروشلم میں جبل الزیتون پر قربان کر کے جلایا جائے ، اسکے بعد مسجد اقصی اور سنہرا گنبد شہید کر کے ہیکل سلیمانی کی تعمیر ہو گی ۔ مجھے لگتا تھا کہ وہ وقت بہت دور ہے ۔ ہم تب تک کہاں زندہ ہوں گے ۔
سالوں سے اس گائے کی تلاش جاری تھی ۔ آپ نے اگر سورہ بقرہ میں گائے کا قصہ پڑھا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ جس گائے کے قربان کرنے کا بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا تھا اسکی خصوصیات کیا تھیں ۔ اب بھی اسی خصوصیات کی گائے کی تلاش ہو رہی تھی ۔ امریکی ریاست ٹیکساس اپنی سرخ گائیوں کے لئیے مشہور ہے اور کئی سال کی تلاش کے بعد ستمبر 2022 میں ایسی پانچ بچھڑیاں تلاش کر لی گئیں ۔ انکو فلسطین پہنچایا گیا ۔ اور انکی لوکیشن خفیہ رکھی گئی ۔ انکے معائنے وغیرہ ہوتے رہے اور اب چار گائیں ایسی ہیں تیار ہیں جن کو قربانی کے لئیے موزوں قرار دیا گیا ہے ۔ جبل الزیتون پر 12 سال پہلے ایک پلاٹ خرید لیا گیا تھا ، جس پر قربان گاہ بھی تیار ہو چکی ہے ، جہاں گائے کو جلایا جائے گا اور اسکے ساتھ ہی ہیکل کی تعمیر کا پہلا اقدام پورا ہو جائے گا ۔ ضروری نہیں کہ اگلی ہی دن تعمیر شروع ہو جائے ، لیکن رسومات شروع ہو جائیں گی ۔۔
اور یہ قربانی بہت جلد ہو گی ۔ کیونکہ گائے کی عمر تین سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔ اور اپریل میں ہی شائد یہودیوں کی عید پر یہ قربانی کر دی جائے ۔
وقت آ بھی گیا ۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وقت آ گیا ہے ۔ میرا دل چاہ رہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہو ۔ لیکن پچھلے پانچ مہینوں میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو گیا ، اور 52 مسلمان ریاستیں سوائے مذمت اور سفارتکاری کے کچھ نہ کر سکیں،۔ جب مسلمانوں سے یہودی پروڈکٹس کا بائکاٹ تک نہ ہو سکا ، معمولی قربانیاں نہ دی جا سکیں ، جہاد تو بہت دور کی بات ہے ۔۔اسکے بعد کچھ بھی ممکن ہے ۔۔
انہوں نے دیکھ لیا کہ مسلمانوں میں کتنا دم خم ہے ۔ اب اگر مسجد اقصی شہید بھی کر دی جائے تو زیادہ سے زیادہ شور مچے گا ۔ مذمت ہو گی ۔ جلوس نکلیں گے ۔ اور بس ۔۔
ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے ساتھ ہی قیامت کی بڑی نشانیاں شروع ہو جائیں گے ۔ اور پھر بہت تیزی سے ایک کے بعد ایک واقعات ہوں گے ۔۔
میرا دل ابھی بھی یہی کہہ رہا ہے کہ اللہ کرے ایسا نہ ہو ۔

10/12/2023

I have reached 4K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

04/09/2023

صور کیا ہے؟
حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "وہ ایک بیل کا بہت بڑا سینگھ ہے۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے حق کا نبی بنا کر مبعوث فرمایا کہ اس صور کے ہر دائرے کی لمبائی اور چوڑائی زمین و آسمان کہ برابر ہے اس صور میں تین مرتبہ پھونکا جائے گا۔ایک دفعہ صور میں پھونکا جائے گا گھبراہٹ کے لیے۔دوسری مرتبہ صور میں پھونکا جائے گا بے ہوشی کے لیے۔تیسری مرتبہ جب صور پھونکا جائے گا تو سب بے ہوش اور مدہوش کو اٹھانے کے لیے ہو گا۔جب اللہ تعالی پہلی مرتبہ حضرت اسرافیل علیہ السلام کو صور پھونکنے کا حکم کریں گے تو جتنے لوگ زمین و آسمان میں ہوں گے سب کہ سب گھبرا جائیں گے جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا"و یوم ینفع فی الصور ففزع من فی السموت و من فی الارض"اور اس دن کہ جب صور میں پھونکا جائے گا تو جو کچھ زمین و آسمان میں ہے سب پریشان ہو جائیں گے۔یعنی جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے ہر ایک خوف کی وجہ سے مدد طلب کرے گا۔
(ترجمہ)"""غافل ہو جائے گی ہر دودھ پلانے والی ماں اس لخت جگر سے جس کو اس نے دودھ پلایا اور گرا دے گی ہر حاملہ اپنے حمل کو""بچے سب بوڑھے ہو جائیں گے پس جب تک اللہ تعالی کی طرف سے حضرت اسرافیل علیہ السلام کو نفخت السعق پھونکنے کا حکم ملے گا۔حضرت اسرافیل علیہ السلام جب صور پھونکیں گے تو جو کچھ زمین و آسمان میں ہے سب مر جائے گا۔جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا "و نفخ فی الصور فصعق من فی السموات و من فی الارض الا من شا اللہ "اور جب پھونکا جائے گا صور پس غش کھا کر گر پڑے گا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔بجز ان کے جنہیں اللہ تعالی چاہے گا(کہ وہ بے ہوش نہ ہوں)القرآن سورت زمر"""
جنہیں اس وقت میں بھی موت نہیں آئے گی ان میں حضرت جبرائیل علیہ السلام ،حضرت میکائیل علیہ السلام، حضرت اسرافیل علیہ السلام، اور حضرت عزرائیل علیہ السلام اور عرش کو اٹھانے والے فرشتے ہیں۔اللہ تعالی کی طرف سے ملک الموت کو حکم ہو گا کہ اپنے علاوہ ان فرشتوں کی روح کو بھی قبض کرے۔حضرت عزرائیل علیہ السلام ان کی روح کو قبض کر لیں گے۔پھر رب ذوالجلال فرمائے گا:یا ملک الموت من بقی من خلقی؟اے ملک الموت میری مخلوق میں سے کون باقی رہ گیا ہے؟
حضرت عزرائیل علیہ السلام عرض کریں گے(یا رب بقی العبد الضعیف ملک الموت)اے میرے رب تیرا عبد ضعیف ملک الموت ہی باقی رہ گیا ہے۔اللہ تعالی فرمائے گا(یا ملک الموت الم تسمع قولی کل نفس ذائقت الموت)اقبض روح نفسک)اے ملک الموت کیا تو نے میرا یہ فرمان نہیں سنا ہر جاندار نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔تم اپنی روح کو قبض کرو۔حضرت عزرائیل علیہ السلام جنت اور دوزخ کے درمیان ایک جگہ ہے وہاں آ جائیں گے اور اپنی روح کو نکال لیں گے ایسی دردناک چیخ بھریں گے اگر اس وقت مخلوق زندہ ہوتی تو ساری کی ساری مخلوق اس چیخ کی وجہ سے مر جاتی۔
حضرت عزرائیل علیہ السلام اس وقت کہیں گے۔( لو علمت ماللموت من الشرت و الالم ما قبضت ارواح المومنین الا بالرفیق)اگر میں جانتا کہ موت کی تکلیف اور درد اتنا ہے تو میں مومنوں کی ارواح کو نرمی کہ ساتھ قبض کرتا۔یہ کہہ کر حضرت عزرائیل علیہ السلام مر جائیں گے اور مخلوق میں سے کوئی زندہ نہیں بچے گا۔چنانچہ زمین چالیس سال تک اسی طرح ویران رہے گی۔جب ہر چیز فنا ہو جائے گی تو اللہ تعالی فرمائے گا۔" کہاں بادشاہوں کے بیٹے کہاں ہیں تکبر کرنے والے اور کہاں وہ لوگ جو میرا رزق کھاتے تھے اور عبادت میرے علاوہ دوسروں کی کرتے تھے۔اللہ تعالی فرمائے گا۔(لمن الملک الیوم)آج کس کی بادشاہی ہے؟(القرآن سورت المومن) اس وقت کوئی ایک بھی نہیں ہو گا جو جواب دے اللہ تعالی اپنے آپکو خود ہی جواب دیتے ہوئے فرمائے گا:( للہ الواحد القھار )آج بادشاہت کسی کی نہیں صرف اللہ کی جو واحد اور قہار ہے۔(القرآن سورت المومن۔)
تحریر میں کوئی غلطی ہو تو تصحیح فرما دیا کریں شکریہ

06/08/2023

اتنی اذیت مجھے کربلا میں نہیں پہنچی تھی جتنی کہ اہل کوفہ کی خاموشی پر۔ کوفہ ایک شہر نہیں بلکہ ایک خاموش امت کا نام ہے۔ جہاں کہیں ظلم ہو اور خلق خاموش رہے تو وہ دیار کوفہ ہے اور اس کے مکین کوفی
امام زین العابدین

30/06/2023

اسلام و علیکم!
امید ہے تمام دوست احباب خیریت سے ہوں گے اور عید بھی اچھی گزری ہو گی
میں آپ سب کی توجہ ایک اہم معاملے کی طرف کروانا چاہتا ہوں
سروسز ہسپتال میں پچھلے کچھ عرصے سے کافی ساری بدانتظامیاں اور چوریاں چکاریاں اور غیر انسانی اور غیر اخلاقی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی ہیں
کل عید کے دن ہمارا ایک کولیگ بھائی عمران جو کہ وفات پا گیا ہے اللّٰہ پاک اسکو جنت میں جگہ عطاء فرمائیں
ہم میں سے کافی سارے لوگ اس کو صرف اسی حد تک سوچ رہے ہونگے کہ اسکا وقت آ گیا تھا لیکن کوئی بھی یہ نہیں سوچے گا کہ اسکو زہنی طور پر کتنا زیادہ ٹارچر کیا گیا تھا اور کس طرح سے چند ماہ میں اسکو آفیشل آرڈرز کے زریعے کبھی کہیں تو کبھی کہیں ٹرانسفر کیا جاتا رہا اسکو شدید زہنی ازیت میں مبتلا رکھا گیا کبھی مارننگ کبھی ایوننگ
خیر جس طرح سے ہو سکتا تھا اسکو زہنی ازیت میں مبتلا کر کے خوش ہونے والے اپنی کرسیوں پر بیٹھ کر تماشہ دیکھتے رہے اور آخر کار بھری جوانی میں عمران بھائی سخت تکلیفوں سے گزرتا ہوا دل ہار بیٹھا اور اس تکلیف اور ازیت سے اسکا دل پھٹ گیا اور وہ لوگ جو مرحوم کو اس ازیت میں دیکھ کر خوش ہوتے تھے انکے دلوں کو ٹھنڈ پڑ گئی
کل کا دن دل پر بوجھ رکھ کر گزرا لیکن کل یہ فیصلہ ضرور کیا کہ اس معاملے کو میں اتنی آسانی سے چھپانے نہیں دونگا
کیونکہ ابھی کرسیوں پر بیٹھے ان فرعون صفت اشخاص کو سکون نہیں ملا ہو گا ابھی یہ اور ماؤں کے لعل بھی منوں مٹی تلے بھیجنا چاہتے ہیں
کس کے کہنے پر اور کس کے انیشل (signatures ) پر عمران مرحوم کے آرڈرز تبدیل ہوتے رہے ہیں اور اسکے علاوہ بھی بہت سارے آفیشل آرڈرز تبدیل ہوتے رہے ہیں
احتساب کا وقت آ چکا ہے آپ لوگوں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مجھے آپ لوگوں کے ساتھ کی ضرورت ہے اس کے لیے میں نے عید کی تعطیلات کے فوری بعد ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے آپ تمام دوستوں سے شرکت کی خصوصی اپیل ہے کیونکہ اگلی باری آپکی یا میری بھی ہو سکتی ہے
میں انتظامیہ سے اس تحریر کے توسط سے گزارش کروں گا کہ اس سارے معاملات کی تحقیقات کی جائیں اور جو فرعونیت ان چند کرسی کے کیڑوں نے پھیلائی ہوئی ہے اسکا احتساب آپ انتظامی سطح پر خود ہی کر لیں ورنہ ہمیں جس حد تک جانا پڑے گا اسکا اندازہ بھی تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ہو جائے گا
ملک عمران تمھارا خون رائگاں نہیں جاے گا
والسلام
مہر اویس
صدر پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Services Hospital Lahore
Lahore
54600