PATShahdara

PATShahdara

Share

Pakistan Awami Tehreek is a political party of Pakistan working for democratic political values in the country. Twitter: www.twitter.com/PatOfficialPK

24/05/2026

قُلۡ مَنۡ یَّرۡزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قُلِ اللّٰہُ ۙ وَ اِنَّاۤ اَوۡ اِیَّاکُمۡ لَعَلٰی ہُدًی اَوۡ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۴﴾‏

Say: ‘Who provides you sustenance from the heavens and the earth?’ Say: ‘Allah (is the One Who provides). Indeed, (either) we or you (i.e. one of us) must be upon guidance or in manifest error.’‏

آپ فرمائیے: تمہیں آسمانوں اور زمین سے روزی کون دیتا ہے، آپ (خود ہی) فرما دیجئے کہ اللہ (دیتا ہے)، اور بیشک ہم یا تم ضرور ہدایت پر ہیں یا کھلی گمراہی میں۔‏

(سَبـَا‏ - Saba [34 : 24])

The Glorious Quran App
Minhaj Publications

حلقۂ درود 24/05/2026

🌙✨ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ✨🌙
آپ کو محبت و عقیدت کے ساتھ دعوت دی جاتی ہے کہ
📿 آج بعد از نمازِ عشاء حلقۂ درود و مراکزُ العلم کا روح پرور پروگرام منعقد ہو گا۔
👤 معلم: مجاھد اسلم صاحب
📍 مقام: رہائش گاہ *غلام حیدر* صاحب مسلم کالونی، جیا موسیٰ شاہدرہ UC-3 & PP-Shahdara
🕌 Halqa-e-Durood Registration No: LHR-131-TMQ
🤍 ہفتہ بھر پڑھا گیا درودِ پاک آپ یہاں ریکارڈ کروا سکتے ہیں:
🔗 Record Durood-e-Pak Sheet: https://forms.gle/zayTnLyurAjticoW6
📖 آپ کا پڑھا گیا درودِ پاک ہر ماہ اختتام پر مرکزی گوشۂ درود میں ارسال کر دیا جاتا ہے۔
🌹 تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ سعادت ہو گی 🌹

حلقۂ درود درود پاک ریکارڈ

Photos from Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri's post 22/05/2026

UK, Crawley: His Eminence Shaykh-ul-Islam Muhammad Tahir-ul-Qadri visited the new site of the MQI Cultural & Community Centre, Crawley, during his visit to the UK.

Representatives of Minhaj-ul-Quran International UK, led by Syed Ali Abbas Bukhari, attended the visit alongside Allama Sadiq Qureshi, Seerat Ali Khan, Shahid Iqbal, and local project lead Hafiz Habib Qureshi and his team.

Local community members of all ages gathered in large numbers to welcome Shaykh-ul-Islam, witness the visit, and seek prayers for the success of the project. The centre aspires to become a beacon of peace, knowledge, and service for the wider local community for generations to come. Insha’Allah.

Photos from Minhaj-ul-Quran International [Official]'s post 16/05/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے وفد کی وقف قرآن اقدام کی افتتاحی تقریب میں شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے وفد نے ریسٹو فاؤنڈیشن، ملائیشیا کی جانب سے منعقدہ ڈینش زبان میں قرآنِ مجید کے ترجمہ کے لیے 1 ملین وقف قرآن اقدام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں منہاج القرآنانٹرنیشنل ڈنمارک کے وفد نے ریسٹو فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر عبد اللطیف اور دیگر اہم نمائندگان سے ملاقات کی۔ وفد کو نمائش کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا جہاں اس اقدام کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر قرآنی تعلیم اور دعوتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت مختلف جہات میں باہمی تعاون کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔

تقریب کے بعد MQI ڈنمارک کی خصوصی دعوت پر ڈاکٹر عبد اللطیف نے وفد کے ہمراہ کوپن ہیگن NV میں واقع MQI ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کواٹر پہنچنے پر منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک کے ڈائریکٹر فیصل نجیب، منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ ادریس الازہری، اور قاری ولایت خان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفد کو مرکز کی عمارت، اس کی سہولیات اور دینی و تعلیمی سرگرمیوں خصوصاً لائبریری کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔ ڈاکٹر عبد اللطیف نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علمی، فکری اور اشاعتِ علومِ اسلامیہ کے میدان میں نمایاں خدمات کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا اور قرآنی تعلیم و فہم کے فروغ کے لیے مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد اللطیف کو عرفان القرآن کا ڈینش ترجمہ بھی بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

Photos from Minhaj-ul-Quran International [Official]'s post 16/05/2026

سنٹرل لائبریری بہاولپور ڈویژن کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف عطیہ کرنے کی پروقار تقریب

علّامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، علامہ اشفاق علی چشتی اور حافظ وقار قادری کی خصوصی شرکت و گفتگو

بہاولپور: تحریکِ منہاج القرآن اور نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام سنٹرل لائبریری بہاولپور ڈویژن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 611 تصانیف عطیّہ کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
علّامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی، فکری، تحقیقی اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف امن و رواداری، اعتدال پسندی، بین المذاہب ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک مضبوط فکری بیانیہ فراہم کرتی ہیں، جس سے دنیا بھر میں انتہاپسندی کے خلاف شعور اجاگر ہو رہا ہے۔
علّامہ اشفاق علی چشتی مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئےکہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف نوجوان نسل کے لئے فکری و اخلاقی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں، جن میں محبّت، اخوّت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس نمایاں طور پر موجود ہے۔ انہوں نے سنٹرل لائبریری بہاولپور کو یہ علمی ذخیرہ عطیہ کرنے کے عمل کو فروغِ علم، تحقیق، مطالعہ اور امن کے پیغام کے فروغ کی ایک تاریخی اور قابلِ قدر کاوش قرار دیا۔
حافظ محمد وقار قادری ناظم تنظیمات بہاولپور ڈویژن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن فروغِ علم، تحقیق اور فکری بیداری کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل لائبریری بہاولپور کو 611 کتب کا عطیہ دراصل علم دوستی، مطالعہ کلچر کے فروغ اور امن و محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ایک عملی کاوش ہے۔

تقریب میں علّامہ نصیر احمد بابر صدر نظام المدارس بہاولپور ڈویژن، چوہدری سہیل کامران ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد اصغر شاہین، عتیق الرحمان قریشی، محمد عمران بھٹی، سید آس محمد شاہ، سید ضیاء الحسن شاہ، سید ضیاء الحق شاہ، محمد وقاص، محمد شعبان فریدی، چوہدری محمد اکرم اور حاجی نذیر احمد سمیت علمی و فکری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Photos from Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri's post 16/05/2026

His Eminence Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri accompanied by Shaykh Hammad Mustafa al-Madani al-Qadri was welcomed on their arrival to the UK by members and affiliates of Minhaj-ul-Quran International UK led by Syed Ali Abbas Bukhari, Moazzam Raza, Seerat Ali Khan, Ahsan Khan, Dr Zahid Iqbal, Shahid Mursaleen, Muhbeen Hussain, Shahid Iqbal and Vakas Hussain.

01/05/2026
01/05/2026

گوشۂ درود میں عشرہ نمبر 735 کے اختتام پر گوشہ نشینان کا یادگار گروپ فوٹو۔ 📿✨
اس بابرکت موقع پر ڈائریکٹر گوشۂ درود محترم علامہ محمد لطیف مدنی، منتظم گوشۂ درود محترم علامہ محمد علی رضا اور نگران گوشہ نشینان محترم غلام فرید عاجز بھی موجود ہیں۔

گوشۂ درود کا آفیشل واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VbAxntSGU3BNS41n7H33

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lahore
54000