Library"AL-ZABIR''

Library"AL-ZABIR''

Share

ZABIR SAEED BADAR's Library

01/01/2021

Thanks Dr Ur Rahman Khan for honouring me to this unique title " " which was coined in Urdu first time by him.
Dr. Waheed is renowned humourist & critic.He is also Head of Urdu Department in University of Education, Lahore and author of many 'Shohra e Afaq' books/articles.

01/01/2021

پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے سے گفتگو:

امریکی میگزین ’ #فوربز‘ نے جن 10 بہترین سیاحتی ملکوں کی فہرست جاری کی ہے ان میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے،اس حوالے سے وی او اے نے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے.

17/12/2020

Dr Allama Muhammad Iqbal's Allahabad Address | SAHIBZADA ZABIR SAEED | DEC 17' 2020

08/11/2020

یہ دَور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللہ

Special Thanks:
Mian Yousaf Salahuddin & Shafqat Amanat Ali

08/11/2020

فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا
نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے

08/11/2020

کے پوتے اور مجترم دوست جناب کے ہمراہ ایک بے تکلف لمحہ

08/11/2020

سے کا محبت نامہ:

پروفیسر کسی تعارف کے محتاج
نہیں آپ ایک علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں
آپ ایک #محقق ، #دانشور اور #صحافت کے طالب علموں کے لیے #سائنسی بنیادوں پر کئی کتابیں تصنیف کی جن سے مستفید ہو کر کئی نوجوان اہم عہدوں پر پہنچے اور معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں .
میں جب ایم ایس سی ماس کام میں پہنچا تو مجهے نئے نصاب سے اہم آہنگ ہونے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اردو میڈیم کا پڑها ہوا تها مجهے میرے ایک دوست نے بتایا کہ پروفیسر #زابر سعید بدر نے صحافت کے طالب علموں کے لیے جدید سائنسی بنیادوں پر کچھ کتابیں تصنیف کی ہیں وہ آپ کے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہیں میں نے ان کی لکھی ہوئی #کتابیں خریدی اور ان سے بهرپور استفادہ لیا مجهے جب بهی کوئی مشکل پیش آتی تو آپ سے فون پر رابطہ کرتا وہ میرے ساتھ ایک شفیق #استاد کی طرح پیش آتے وہ میری بهرپور رہنمائی کرتے ان کی لکھی ہوئی کتابیں جدید تعلیم کے تمام تقاضے پوری کرتی ہیں آپ نے سائنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے صحافت کے کئی #مشکل #عنوانات کو طالب علموں کے لیے سہل بنایا .
پروفیسر #زابر سعید بدر خود ایک تحقیقی صحافی ہیں وہ کم عرصے میں اپنے ہمعصر صحافیوں سے آگے نکل گئے اس کی وجہ علم سے آپ کا گہرا لگاو اور وسعت مطالعہ ہے ..
وہ ہیں اور اس فن کے پورے ماہر ہیں وہ جانتے ہیں کہ ایک صحافی کو کس انداز میں لکھنا چاہیے وہ ہر کام کا اسلوب پہلے سے سوچ لیتے ہیں اور پهر اس سے نہیں ہٹتے ان کی محنت کا یہ حال ہے کہ وہ #تهکنا جانتے ہی نہیں انهوں نے سادہ اسلوب اختیار کر کے صحافت کے اساتذہ اور طالب علموں کے لیے آسانیاں پیدا کی .اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی کا جو بیان ہے ان سے بهی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ان کی تحریروں میں جو #دلکشی ملتی ہے اس کی مثال نہ تو کسی صحافت نگار کے یہاں ملتی ہے اور نہ کسی دوسرے ادیب کے ٰ انهیں صحت کاملہ دے اور وہ اسی طرح آنے والی نسلوں کی اپنی تحریروں کے ذریعے خدمت کرتے رہیں

راجہ بشارت صدیقی اسلام آباد

06/11/2020

مولانا آزاد کی #غبارخاطر کا مطالعہ, گرما گرم #چائے, ہلکی ہلکی سی #خنکی کا دلفریب احساس, #جمعہ کا مبارک دن اور اتفاق سےچھٹی بھی ہو تو کیا کہنے.....

05/11/2020

وادی خرد سے وادی جنوں تک

صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر

علم کیا ہے؟ ایک نور, تجلی روشنی... جہالت, اندھیرا, تاریکی دور کرنے والا محرک.. عقل کیا ہے؟ شعور کیا ہے؟ مادہ کیا ہے؟ روح کیا ہے؟ یہ سوالات پچپن سے میرے اندر رہے ہیں, نور کو سمجھنے میں بہت وقت لگا, مادے کا طلسم اپنے ساتھ بہاتا رہا لیکن ٹھہراؤ " تجلی" میں تھا. روح میں طمانیت کا میٹھا سا احساس, علامہ کا جب یہ شعر پڑھا کہ:
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ

مادے کے ساتھ بھاگ رہا تھا کہاں سمجھ آتی. سمجھ کے لیے ادب چاہیے, محبت چاہیے, عشق چاہیے. میرے اعمال تو مادے کے لیے تھے. لڑکپن میں روح کی ماہیت پر ایک کتاب پڑھ رہا تھا کہ اچانک جسم (مادے) پر لرزہ طاری ہو گیا.رات کے تین کا وقت تھا انکل منظر بشیر جاگ رہے تھے انہیں بتایا تو انہوں نے کہا ابھی مت پڑھیے. چھوڑ دیا....
کشمکش جاری تھی. عقل و عشق کی کشمکش
پھر علامہ آن موجود ہوئے

اچھا ہے دل کے پاس رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے

تسلی ہوئی کہ علامہ نے " کبھی کبھی" کہا ہے. انہی دنوں علامہ کے ساتھ "وادی جنوں" بھی گھوما بڑے بڑے لوگوں سے ملاقات ہوئی...

صوفیا کے ساتھ ہمیشہ سے قلبی سا تعلق رہا. مجھ پر شفقت فرماتے رہے. کبھی ناراضی بھی محسوس کی تو معافی مانگنے پر فراخی سے معاف کر دیا

یہ لوگ بڑے فراخ ہوتے ہیں کیونکہ یہ رب کے ہوتے ہیں.ویسے ہم سب رب کے ہیں لیکن یہ رب کے "خاص" ہوتے ہیں.رب بھی بڑا فراخ ہے وہ سب سے بڑا فراخ ہے اور صرف اس اکیلے ایک جہاں کا نہیں بلکہ سارے جہانوں کا مالک و مختار ہے.
بندہ بھی ایک "جہاں" ہے. ایک زمین میں کئی جہاں ہیں اس نظام شمسی میں کئی جہاں ہیں.
اس معلوم کائنات میں کئی نظام شمسی ہیں اور ہماری کائنات جیسی اربوں کھربوں کائناتیں اور ہیں.ہمارا رب ان سب کا رب ہے.

وہ کہتا ہے کہو :

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

پھر وہ کہتا ہے کہ :

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ

بس یہی سب کچھ ہے. علم اور عشق کی یہی کہانی ہے. بات سمجھنے کی نہیں بلکہ عشق کی ہے

علامہ بڑے آدمی ہیں عشق کی ابدی راہ کے نمایاں مسافر
جبھی تو کہتے ہیں

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی

یہی بات تو جناب شمس الدین تبریز رحمتہ اللہ علیہ نے مولانا جلاالدین رومی صاحب سے فرمائی تھی

میرے دادا جان سائیں حکیم محمد یعقوب منیر عظیمی جی نے بھی یہی فرمایا
عشق دی منزل بڑی اوکھی اے

علم را بر تن زنی مارے بود
علم را بر دل زنی یارے بود
Knowledge is a snake for you (your enemy) if you use it, to increase your material body.
If knowledge is used for the improvement of Soul, then it is your friend.
صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر
5 نومبر 2019, لاہور

https://zabirsaeedbadar.com/wadi-e-kharid-sey-wadi-e-janoon-tak-by-sahibzada-zabir-saeed/

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Allama Iqbal Town
Lahore
54000