Dr. Mohsin Ali Bhatti

Dr. Mohsin Ali Bhatti

Share

Prosperity, poverty alleviation, food safety & security through livestock development. Promotion of one health approach

27/05/2026

عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں مویشی پال حضرات کو بھرپور طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ویٹرنری کیمپس میں جانوروں کا مفت طبی معائنہ، علاج، ویکسینیشن، اسپرے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اور آگاہی ٹیمیں بھی منڈیوں میں متحرک ہیں جو مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت، خوراک، دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صحت مند قربانی کے جانوروں کی فراہمی اور عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین سہولیات کی یقینی فراہمی ہے۔

27/05/2026

کھالوں کی حفاظت بارے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ضروری ہدایات

26/05/2026
Photos from Livestock and Dairy Development Department Punjab's post 25/05/2026
25/05/2026

اسپیشل ایمرجنسی سیل قائم

عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر مویشی پال حضرات کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اسپیشل ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

مویشیوں کی صحت، بیماریوں کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت کے لیے متعلقہ افسران مختلف شفٹوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

☎️ فوکل پرسن: 03324361481
☎️ رابطہ: 04299201117

صبح 08:00 بجے تا شام 04:00 بجے
☎️ 0303-5116679
☎️ 0301-4476127

شام 04:00 بجے تا رات 12:00 بجے
☎️ 0304-6367334

رات 12:00 بجے تا صبح 08:00 بجے
☎️ 0336-4487804

مزید محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی ہیلپ لائن 24/7 کھلی ہے080009211۔
مویشی پال حضرات کسی بھی تکنیکی رہنمائی یا ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
080009211

Photos from Govt of Punjab's post 17/05/2026
09/05/2026

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے شروع کیا گیا انٹرنشپ پروگرام نوجوان ویٹنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے ایک بہترین موقع ہے، جس کے ذریعے وہ عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت انٹرنز کو فیلڈ میں تعینات کیا جاتا ہے جہاں وہ جانوروں کی ویکسینیشن، بیماریوں کی تشخیص، علاج معالجہ اور مویشی پال حضرات کی رہنمائی جیسے عملی امور میں حصہ لیتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ لائیو سٹاک کے شعبے کو بھی مضبوط افرادی قوت میسر آتی ہے۔

حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی قیادت میں، اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ویٹنری گریجویٹس کے لیے 60,000 روپے جبکہ پیراویٹس کے لیے 40,000 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی مالی دباؤ کے اپنی تربیت مکمل کر سکیں۔

یہ انٹرنشپ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ مویشی پال حضرات کو بہتر ویٹنری سہولیات کی فراہمی، جانوروں کی صحت میں بہتری اور دیہی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Livestock and Dairy Development Department Punjab
Livestock Department South Punjab

Photos from Dr. Mohsin Ali Bhatti's post 09/05/2026

🌟 اوکاڑہ اور ساہیوال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ 🌟

ضلع اوکاڑہ اور ساہیوال میں جاری آپریشن تھیٹرز کے تعمیراتی کام اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ (PLC) اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

💡ضلعی افسران کو تلقین کی گئی کہ:
- جاری شدہ فنڈز کا مکمل اور بروقت اور بہترین استعمال یقینی بنایا جائے۔
- پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم کی ادائیگی کے عمل کو تیز کیا جائے، کیونکہ دوسری قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2026 قریب ہے۔

یہ اقدامات عوام کو بہتر سہولیات، جدید علاج اور لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔



Livestock and Dairy Development Department Punjab

02/05/2026

📢 انٹرن شپ پروگرام 2026 – نوجوانوں کے لیے سنہری موقع!

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا شاندار اقدام—
✨ 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 1000 ویٹرنری گریجویٹس/پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام

💰 ماہانہ وظیفہ:
🔸 ویٹرنری گریجویٹس: 60 ہزار روپے
🔸 پیراویٹس: 40 ہزار روپے

📅 درخواستوں کی آخری تاریخ: 15 مئی 2026
🌐 اپلائی کریں: www.jobs.punjab.gov.pk

⏳ جلدی کریں، صرف 15 دن باقی!

اپنے مستقبل کو مضبوط بنائیں اور لائیو سٹاک سیکٹر میں عملی تجربہ حاصل کریں 🐄🌱



Livestock and Dairy Development Department Punjab
Livestock Department South Punjab

29/04/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے بڑا اقدام 🐄🐐

60 کروڑ روپے کی لاگت سے 1000 ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

💼 ویٹرنری گریجویٹس کے لیے ماہانہ وظیفہ: 60,000 روپے
💼 پیرا ویٹس کے لیے ماہانہ وظیفہ: 40,000 روپے

📅ان لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 30 اپریل 2026
اپلائی کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
WWW.jobs.punjab.gov.pk
اہل امیدوار بروقت اپلائی کریں اور اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔







Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Livestock Complex, 16/Cooper Road
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00