Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore

Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore

Share

Aiwan-e-Iqbal Complex is a monumental conceived and built to pay homage to the Shair-e-Mashriq and Mufakkir-e-Islam Allama Muhammad Iqbal.

The Complex is intended to serve as a center to spread his message of continuous struggle for the glory of Islam, unity of Ummah and revival of Islamic spirit. The total area of the Complex is 42-kannal and major components of the Complex comprise a Conference Center & three interconnected Towers (27-floors). The complex has been designed keeping in view the local heritage and architecture. The fa

06/05/2026

5 مئی 2026: ایوان اقبال کمپلیکس کے زیر اہتمام معرکہ حق پر تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کر کے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کا بچہ بچہ اپنی افواج کے ساتھ ہے.
https://youtu.be/YFcyLMiO6T4?si=fopWDzhlSLSFfAxe

Photos from Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore's post 05/05/2026

ایوانِ اقبال کمپلیکس کے زیرِ اہتمام مورخہ 5 مئی بروز منگل "معرکہء حق" کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد "پہلگام فالس فلیگ آپریشن 2025 " میں بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے جری جوانوں کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی نامور شاعرہ،ادیبہ اور کالم نویس محترمہ روبینہ شاہین نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کیوریٹر ایوانِ اقبال محترمہ رضیہ عامر نے انجام دیے۔پروگرام میں
"لاسال سکول سسٹم,حمایتِ اسلام پبلک گرلز ہائی سکول اورگور نمنٹ شیخ سردار گرلز ہائیر سکینڈری سکول" کے طلبا وطالبات نے ٹیبلوز،تقاریر اور ملی نغموں کی صورت میں پاک فوج سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ آخر میں ایوانِ اقبال کی جانب سے تمام پرفارم کرنے والے بچوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

National Heritage and Culture Division, Pakistan
Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore

04/05/2026

معرکۂ حق کے غازیوں اور ہیروزِ کو خراجِ تحسین 🇵🇰
ایوانِ اقبال کمپلیکس, قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق (بنیان المرصوص) کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📅 تاریخ: 7 مئی 2026
⏰ وقت: صبح 10:30 بجے
📍 مقام: ایوانِ اقبال کمپلیکس، لاہور

آئیے اپنے بہادر غازیوں اور ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کریں اور اس یادگار موقع کا حصہ بنیں


National Heritage and Culture Division, Pakistan
Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore

Photos from Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore's post 30/04/2026

معرکہ حق(بنیان مرصوص) کے حوالے سے خواتین بزم اقبال کا خصوصی اجلاس 29 اپریل 2026،بدھ سہ پہر 2بجے ایوان اقبال کمپلیکس کمیٹی روم نمبر 2 میں منعقد کیا گیا ، مہمان خصوصی سابق ایم پی اے ،معروف کاروباری و سماجی شخصیت مسز آمنہ الفت تھیں۔ ان کا کہنا تھا پچھلے برس پاکستان کی قیادت اور افواج نے جس بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ جب قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہو جائے تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ ہماری افواجِ پاکستان اسی جذبے کی عملی تصویر ہیں، ہمارے نوجوان پائلٹس اور افسروں نے اپنی مہارت، حوصلے اور غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک جنگی کامیابی نہیں بلکہ ایک نظریاتی فتح بھی ہے، جس میں حق، سچائی اور حب الوطنی نے باطل کو شکست دی، پوری دنیا نے پاکستان کی افواج کی جرأت، حکمت عملی اور پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا،ہمیں بحیثیت قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے، ان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے اور اپنے اندر بھی وہی اتحاد، نظم اور یقین پیدا کرنا چاہیے جو ہماری افواج کا خاصہ ہے۔ مس سلمیٰ نور نے تلاوت قرآن پاک اورنعتیہ کلام کی سعادت حاصل کی۔میڈم کشور ملک نے بھی خطاب کیا ۔ مسز صفورہ شاہد نے علامہ محمد اقبال کی نظم "طارق بن زیاد " بہت خوبصورت انداز میں پڑھی۔ مسز شیریں گل رانا نے اپنی لکھی ہوئی نظم سنائی جس کا عنوان تھا "ہماری افواج پاکستان زندہ باد "۔

Photos from Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore's post 21/04/2026

21 اپریل 2026: مزارِ اقبال پر حاضری کے موقع پر وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی، سینئر صحافی سلمان غنی، ایڈمنسٹریٹر ایوانِ اقبال انجم وحید، نائب صدر اقبال اکادمی ڈاکٹر شہزاد قیصر، ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالروف رفیقی، نعمان چشتی، چودھری فہیم اور دیگر کی تصویری جھلکیاں۔


National Heritage and Culture Division, Pakistan
Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore
Allama Iqbal

20/04/2026

ایوانِ اقبال کمپلیکس کے زیر اہتمام یوم اقبال (یومِ وفات) کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی جھلکیاں۔

Photos from Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore's post 20/04/2026

ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام یوم اقبال (یوم و فات) کے سلسلے میں 20 اپریل 2026 کو خصوصی تقریب بعنوان '' اقبال اور عصر حاضر'' کا اہتمام کیا گیا۔سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کی زیرصدارت اور ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کے مہمان مقرر ماہر اقبالیات ڈاکٹر ندیم اسحاق خان تھے۔مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ عصر حاضر میں علامہ اقبال کی تعلیمات اور افکار پر عمل پیرا ہوں۔ ڈاکٹر ندیم اسحاق خان نے فلسفہ اقبال پر تاریخ،سیاست،جغرافیہ،نفسیات اور علم الرجال کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو کی جبکہ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی نے موجودہ حالات کے ضمن میں افکار اقبال پر روشنی ڈالی۔تقریب میں نعمان چشتی،میڈم کشور ملک،میڈم انیلا فیصل،ڈاکٹر صفیہ صابری سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

16/04/2026

Photos from Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore's post 07/04/2026

ایوانِ اقبال کمپلیکس کی شاندار دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور خوبصورت پھولوں کی آرائش ایک اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ نہ صرف انتظامی صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ قومی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے ایک قابلِ تقلید مثال بھی پیش کرتی ہے۔

Photos from Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore's post 07/04/2026

31 مارچ 2026 بروز منگل "نیشنل اسپرٹ فاؤنڈیشن پاکستان" کے ممبران کا دورہ ایوانِ اقبال..

Photos from Aiwan-e-Iqbal Complex Lahore's post 23/03/2026

وزیراعظم کے کفایت شعاری کے ویژن کی روشنی میں ایوان اقبال کمپلیکس میں یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی جبکہ بعد ازاں مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے ینگ سکالر زید حسین نے خطاب کیا ۔پرچم کشائی شہزاد امین،زید حسین،محمد اشرف،مرتضیٰ رشید اور دیگر نے کی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Aiwan-e-Iqbal Complex Egerton Road Lahore.
Lahore
54000