IMRAN KHAN

IMRAN KHAN

Share

Join us as we delve into the wonders of Biology. Welcome to the extraordinary world of Biology! Love the huminty.

Join Me On YouTube: https://www.youtube.com/@professorimrankhan9291

27/02/2026

جب آپ کے ملک کی سرحدوں پر ہنود و یہود کے گماشتے آگ برسا رہے ہوں اور آپ اپنے گھر کے نرم و ملائم بستر پر بے فکری سے پر سکون نیند کے مزے لے رہے ہوں تو جان لو اس اطمینان کے پیچھے #وردی ہے
دشمن کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے
پاکستان اور پاک افواج ہمیشہ زندہ باد
#وَتُعِزُّ_مَن_تَشَاءُ_وَتُذِلُّ_مَن_تَشَاءُ

27/02/2026

اپنےمضافات میں تمام اسکولز، کالجز، جامعات، مساجد، بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز، ائیر پورٹس، شاپنگ مالز پہ گہری نظر رکھئے۔ جہاں تک ممکن ہو اپنے بچوں کو اپنے پروں میں سمو کے رکھئے۔ دھرتی پہ بوجھ جاہل وحشی درندے اپنی کمیں گاہوں سے پھٹنے کو نکل پڑے ہیں۔ افواج پاکستان نے اب کی بار ایسا دندان شکن جواب دیا ہے، ایسا پھینٹا لگایا ہے کہ مدتوں یاد رکھیں گے۔ لاتوں کے بھوتوں سے مذاکرات کبھی بھی دانش مندانہ فیصلہ نہیں تھا۔ پتھر کے دور کے جہل کے ہرکاروں کو دین حنیف سے کوئی نسبت ہو ہی نہیں سکتی۔ یہ یقینا فتنہ الخوارج ہیں اور قرآن وحدیث میں ان سے نمٹنے کے واضح احکامات ثابت ہیں۔ ایسا ہو نہیں سکتا کہ ہمارے جوان سرحدوں پہ سر وقار وطن کی سربلندی کے لئے اپنے خون کے دیپ جلا رہے ہوں اور ادھر ہم ڈرائنگ روم ڈسکورسز میں سیاسی نسبتوں کے بے سرے اور بے معنی راگ الاپتے رہیں۔ جہل کے کارخانوں کے خلاف یک آواز ہونے کا وقت ہے۔ ہم میں سے جو ابھی تک اس حقیقت کو سمجھنے سے گریزاں ہیں ان میں سے کتنے پتھر کے دور کے ان جہل کے سوداگروں کے ایک دن کے تسلط کو بھی وطن عزیز کے لئے برداشت کرسکتے ہیں۔
افواج پاکستان زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
(محمد الیاس چشتی)

26/02/2026

ایک استاد نے کتنی محنت کرکے 234 سٹوڈنٹس کی برقرار رکھا ہوگا۔ اب اسکی محنت کا صلہ یہ تھا کہ وہاں ٹیچر دیے جاتے مگر سکول آؤٹ سورس ہوگیا۔

26/02/2026

اس قوم کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہو گی کہ روزہ جس بری اور مظہر خوراک کے سال بھر کے برے اثرات کی تطہیر کیلئے فرض ہوا تھا اس قوم نے وہی خوراکیں اپنی سحری اور افطاری میں سال بھر سے زیادہ کھا لینی ہیں۔۔
سموسے ، پکوڑے، پراٹھے۔۔
جہالت اس قوم کی تباہی کی وجہ ھے۔
(پروفیسر عمران خان)

25/02/2026

علیمہ خان صاحبہ نے بالآخر وہی سوال اٹھانا شروع کر دیے جو میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا اور جواب میں گندی اور غلیظ گالیاں کھاتا تھا.

علیمہ خان کہتی ہیں : حامد خان کہاں ہیں ، سینیٹر بننے کے بعد نظر ہی نہیں آئے. بیرسٹر گوہر کہاں ہیں ایم این اے بن گئے مگر کیس نہ لگوا سکے.

معاملہ یہ ہے کہ سیاست کے راستے اگر بند ہو جائیں تو انہیں سیاست دان ہی کھول سکتے ہیں یوٹیوبرز یا وکیلوں کے لشکر نہیں کھول سکتے.

تحریک انصاف نے سمجھا تھا وکیلوں کی لاٹری نکالتے ہیں وہ آگے چل کر انصاف کو تحریک انصاف بنا دیں گے. ہوا یہ کہ اگلوں نے وہ جج ہی گھر بھجوا دیے جن کے بارے میں رائے تھی کہ انصاف سے زیادہ تحریک انصاف دیتے ہیں.

وکیلوں کے لشکر اسمبلیوں میں جا پہنچے، باقیوں نے ٹاک شوز میں اچھل اچھل کر وکالتیں چمکا لیں لیکن کپتان جیل میں ہی رہا.

سیاسی بصیرت کا متبادل نہ یو ٹیومر ہوتا ہے
نہ وکیل.

غلطی تحریک انصاف کی اپنی تھی اور ہے.

رہ گئی بات حامد خان کی تو ان کو طعنہ دینا بنتا نہیں. انہوں نے پارٹی کا ساتھ نبھایا. حامد خان جیسا قدآور آدمی موجود تھا لیکن وزارتیں ایم کیو ایم والے لے گئے اور معتبر بابر اعوان اور فواد چودھری جیسی شخصیات ہو گئیں جو پیپلز پارٹی سے آئی تھیں.

پالیسی بدلیے جناب. ورنہ اسی طرح آپس میں ایک دوسرے سے لڑتے رہیے. ابھی تو ابتدا ہے.

اور آخری بات : یہ راستہ اگر وکیل نہیں کھول سکے تو یہ بہنوں کے بس کی بات بھی نہیں. وہ بھی صرف مزید خرابی کریں گی. سیاست دانوں کو آگے لائیے. سیاسی بصیرت اور سیاسی شعور کہاں ہے؟
تحریر: آ صف خان

24/02/2026



24/02/2026

Newzeland
England
South Africa
India

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Islampura Lahore
Lahore
54000