08/05/2026
پریس ریلیز
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) کی جانب سے فاضل رشید چانڈیو پر قاتلانہ حملے اور جھوٹی ایف آئی آر کی شدید مذمت
ٹنڈو باگو:
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) نے بدین یونٹ کے نائب صدر اور سرگرم طالبعلم رہنما فاضل رشید چانڈیو پر گزشتہ رات ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فاضل رشید چانڈیو پر نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سول اسپتال ٹنڈو باگو سے حیدرآباد ریفر کیا گیا، جبکہ اس واقعے میں ان کے دیگر رشتے دار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حملے کے بعد فاضل رشید چانڈیو، شبیر چانڈیو اور دیگر افراد کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، جو نہ صرف ظلم بلکہ انصاف کے تقاضوں کے منافی عمل ہے۔
تنظیم نے ایس ایس پی بدین ، ایس ایچ او ٹنڈو باگو ، ڈی آئی جی حیدرآباد، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ:
- فاضل رشید چانڈیو، شبیر چانڈیو اور دیگر ساتھیوں کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے۔
- قاتلانہ حملے میں ملوث جوابداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
- ملزمان کے خلاف شفاف تحقیقات کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
- زخمیوں کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ طلبہ رہنماؤں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اگر ذمہ دار اداروں نے فوری نوٹس نہ لیا تو تنظیم احتجاجی مظاہروں سمیت ہر جمہوری و آئینی حق استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
NSF نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ (NSF)
01/05/2026
پریس ریلیز
یومِ مزدور کے موقع پر این ایس ایف کے مرکزی آرگنائزر پرویز سلطانی نے نعیم اجمل خاں بیدار کے ہمراہ مزدور یونین کے اجتماع میں شرکت کی اور مزدوروں کے مسائل سنے۔
اس موقع پر مزدوروں نے اپنے بنیادی مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے بیٹھنے کی مناسب جگہ موجود نہیں، پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں، جبکہ دکاندار اور ریڑھی والے اکثر ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے جو بینچز موجود تھیں انہیں بلدیہ اٹھا کر لے گئی، جس کے بعد ان کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
مرکزی آرگنائزر پرویز سلطانی نے مزدوروں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مزدوروں کے مطالبات کے حق میں کل اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کے دفتر کے سامنے ایک اجتماع کیا جائے گا جہاں باضابطہ طور پر مطالبات پیش کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے ایک منظم تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے، اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔
جاری کردہ : ادارہ اطلاعات و نشریات نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان
24/04/2026
پریس ریلیز
رینالہ خورد (ڈسٹرکٹ اوکاڑہ) میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کی جانب سے کارنر میٹنگز کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں اور محلوں میں طلبہ سے رابطہ مہم شروع کی گئی، جس کا مقصد طلبہ کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر منظم کرنا ہے۔
ان کارنر میٹنگز میں مختلف طلبہ گروپس اور تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی، جہاں تعلیمی نظام کی موجودہ صورتحال، فیسوں میں اضافہ، سہولیات کی کمی، اور طلبہ کے جمہوری حقوق جیسے اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام طلبہ گروپس مل کر ایک متحدہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے تاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حقوق کا مؤثر دفاع کیا جا سکے۔ اس موقع پر این ایس ایف کے نمائندگان نے کہا کہ یہ کارنر میٹنگز صرف آغاز ہیں، اور آنے والے دنوں میں اس تحریک کو مزید منظم اور وسیع کیا جائے گا۔
آخر میں طلبہ سے اپیل کی گئی کہ وہ اس جدوجہد کا حصہ بنیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔
رپورٹ: سینٹرل آرگنائزر پرویز سلطانی
23/04/2026
"Unmasking Reality"
The aforementioned study circle organized and hosted by the National Students Federation Pakistan (FSD), today, focused on a central argument that public perception is not a natural occurrence, but a manufactured product, instead. The discussion laid out how narratives are deliberately constructed to protect elite interests and maintain the current power structures.
Our first speaker Comrade Abdul Rehman Mahoo detailed the material basis of this process. His argument outlined how consent is engineered through a media apparatus largely sustained by elite funding. This influence is not restricted to political news only rather it dictates the parameters of seemingly objective fields, extending into medicine, the marketing of basic commodities, and even scientific research. The core point was that when capital funds the narrative, the resulting "truth" inherently serves that capital.
Continuing on this structural critique, Comrade Amir Gopang focused on the mechanics of language. He explained how the ruling classes shape subjective realities by controlling the vocabulary and linguistic frameworks we use to understand the world. By defining the terms of debate, specific class interests are disguised as universal, accepted facts. He argued that passive skepticism is not enough to counter this. The only viable method to deconstruct these narratives is through collective inquiry and active, organized struggle.
This circle served as a direct challenge to the information we consume daily. The consensus was clear that understanding these structures of power is the necessary first step, but dismantling them requires collective political action.
Long Live NSF! 🚩✊❤️
23/04/2026
Comrades in Faisalabad met yesterday, on the 156th birthday of Lenin and celebrated it thereto.
Happy Birthday Comrade Lenin! ❤️
20/04/2026
Humanity is surrounded by different "realities", such as social realities, social media realities, and so on. All these realities are accepted as normal and natural without questioning the validity of the narrative.
In the 21st century, media is the most dangerous tool to be used in the construction and propagation of all kinds of narratives. These narratives and power are interconnected, where media is used as a mediator to construct and propagate the former.
There is a grave need to unmask and unveil the dark side of the media by understanding, questioning, and posing challenges to the way in which media works.
In order to fulfill this need, National Students Federation Pakistan (Faisalabad) has organized and arranged a session on this Thursday, 23rd of April at Quetta Cafe opposite Gate no. 2 of GCUF, old Campus.
Join us for a warm and vibrant discussion at 4pm sharp.
16/04/2026
تقریبِ پذیرائی — میگزین “طالب علم”
بروز اتوار، شام آٹھ بجے نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے رہنما میگزین “طالب علم” کی تقریبِ پذیرائی منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب این ایس ایف کے آفیشل صفحے پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
یہ میگزین محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی آواز، ان کے تجربات اور فکری سفر کا جیتا جاگتا عکس ہے۔ ساتھ ہی یہ اجتماعی محنت، شعور اور جدوجہد کی تاریخ بھی سموئے ہوئے ہے، جہاں طلبہ نے اپنے انقلابی خیالات، سوالات اور احساسات کو قلم بند کیا ہے۔
اس موقع پر مختلف طلبہ، فکری حلقے اور سماجی کارکنان شریک ہوں گے اور اس علمی و تخلیقی کاوش کو سراہا جائے گا۔ آپ سب کو اس بامعنی اور تاریخی تقریب میں دل سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔