Raaz e ulfat

Raaz e ulfat

Share

Its all about poetry

14/07/2025

تیری بخشی ہوئی وحشت کی عطا لگتی ہے
ور نه مُنہ زور اُداسی میری کیا لگتی ہے

مجھ پر اے ظلم کماتے ہوئے انسان ، نہ ڈر
بد دُعا لگتی ہے میری نہ دُعا لگتی ہے

پوری آتی ہے بدن پر نہ ذرا سجتی ہے
زندگی جیسے کرائے کی قبا لگتی ہے

14/07/2025

دیکھ اے عمرِ رواں خواہشیں رہ جائیں گی

تم گزر جاؤ گی چپکے سے تمھارا کیا ہے !!!!

16/06/2025

وقت!

پھر وقت نے اپنی ہی چلائی ہے اس طرح
جانا کسی کے پاس تھا، لایا کسی کے پاس !

وہ راگ جس میں زندگی کے سارے رنگ تھے
سیکھا کسی کے پاس تھا، گایا کسی کے پاس !

16/06/2025

خساره!

اداسیوں میں کئی قہقہے پروتے ہوئے
جئے ہیں شان سے ہم زخم زخم روتے ہوئے۔

بہت بڑا ہے خسارہ، یہ سب خساروں میں
کہ کچھ کھو گیا ہے دسترس میں ہوتے ہوئے۔

09/05/2025

جنگ مذاق نہیں ـ اس میں چراغ بجھتے ہیں،
گھراجڑتے ہیں، اور نسلیں خوف میں جیتی ہیں

30/04/2025

بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں

25/09/2024

اپنے گھر پر آویزاں نہ کر سنہری تختی

یہ تو سائل ہی بتائے گا در کیسا تھا

26/03/2022

کردار جن کے خود مرمت مانگ رہے ہیں

نکلے وہ لوگ میری شخصیت بگاڑنے

26/03/2022

‏اس کے لہجے میں قیامت کی فسوں کاری تھی...
لوگ آواز کی لذت میں --------- گرفتار ملے...

08/08/2021

کر تو لینا تھا ترے ساتھ گزارہ لیکن
‏اب ترے ساتھ بھی کرتے، تو گزارہ کرتے؟

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore