Capt. Salman Farooq Lodhi Shaheed SBt T.Bt, FF

Capt. Salman Farooq Lodhi Shaheed SBt T.Bt, FF

Share

Capt. Salman Farooq Lodhi Shaheed,
One of The Best Commando In SSG Army.

12/03/2026

. May Allah SWT accept these prayers

جہاں رہیں وہاں اللّٰہ کی رحمت اور حفظ و امان میں رہیں
ہمیشہ سلامت رہیں
خوش اور صحت مند رہیں
اللّٰہ ہم سب کو اپنی مُحبت اور قُرب عطا فرماۓ،
ہم سب کی دُعائیں،زکر، شُکر، روزے، نئیتیں اور عبادتیں قبول فرماۓ اور ماہِ رمضان کی برکتیں اور رحمتیں تاحیات جاری و ساری رکھے اور دونوں جہانوں میں ہم سب سے راضی رہے اور جنتُ الفردوس میں اپنے نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ علیہ و آلِہٖ و سَلَّم اور اپنے پیارے بندوں کی صحبت میں اونچے درجات عطا فرماۓ ۔

07/03/2026

اللَّهُمَّ احْفَظْ بِلَادَنَا وَبِلَادَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ كُلِّ سُوءٍ وَفِتْنَةٍ.
اللَّهُمَّ احْفَظْ جُنُودَنَا وَقُوَّاتِنَا الْمُسَلَّحَةَ، وَكُنْ لَهُمْ نَاصِرًا وَمُعِينًا وَحَافِظًا.
اللَّهُمَّ احْفَظْ شَعْبَنَا وَأَهْلَنَا وَأَوْلَادَنَا، وَأَنْعِمْ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالسَّلَامِ وَالطُّمَأْنِينَةِ.
اللَّهُمَّ أَصْلِحْ أَحْوَالَ الْعَالَمِ، وَانْشُرِ السَّلَامَ وَالْعَدْلَ بَيْنَ النَّاسِ.
اللَّهُمَّ اكْفِنَا شَرَّ الظَّالِمِينَ وَالْمُعْتَدِينَ، وَاهْزِمْهُمْ بِقُدْرَتِكَ يَا قَوِيُّ
يَا عَزِيزُ.
اللَّهُمَّ كُنْ لِلْمَظْلُومِينَ نَاصِرًا، وَلِلْمُسْتَضْعَفِينَ حَافِظًا، وَارْزُقْهُمُ الصَّبْرَ وَالْفَرَجَ الْقَرِيبَ.
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ
أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ.

اے اللّٰہ! ہمارے ملک اور تمام مسلم زمینوں کو ہر برائی اور آزمائش سے محفوظ رکھ۔

اے اللّٰہ! ہمارے سپاہیوں اور مسلح افواج کی حفاظت فرما، ان کا مددگار، نگہبان اور معاون بن۔

اے اللّٰہ! دنیا کے معاملات درست فرما اور لوگوں کے درمیان عدل
اور امن قائم کر۔

اے اللّٰہ! ہمارے عوام، ہمارے خاندان، اور ہمارے بچوں کی حفاظت فرما، اور ہمیں سلامتی، امن اور اطمینان عطا فرما۔

اے اللّٰہ ظالموں اور متجاوزین کے شر سے ہمیں بچا اور انہیں اپنی طاقت کے ذریعے شکست دے، اے سب سے طاقتور، اے سب سے عظیم۔

اے اللّٰہ! مظلوموں کے مددگار اور کمزوروں کا محافظ بن، اور انہیں صبر اور قریب کی راحت عطا فرما۔

ہمارے رب! ہماری یہ دعا قبول فرما۔ بیشک تو سننے والا، جاننے والا ہے، اور ہماری توبہ قبول فرما، بیشک تو سب سے زیادہ بخشنے والا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
آمین یا رَبُّ العالمین

07/03/2026

حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ

Allah is sufficient for us and HE is the best disposer of affairs; the best Protector and the best Helper.”

09/01/2026

Guardians of Our Homeland

Our soldiers are the pride of Pakistan, their noble blood enriching this sacred land. Words cannot capture even the depth of their immeasurable sacrifices as they give their lives to protect us, our families, and our nation from threats near and far.

It breaks the heart to realize that our peaceful existence comes at the cost of their struggle, pain, and suffering. The weight of this truth fills us with sorrow that someone must pay the price for our peace, security, and freedom.

May Allah Almighty protect our soldiers, strengthen their resolve, grant them safety, and reward their sacrifices with the highest place in Jannah.
Aameen.

06/01/2026

آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ

📖 (صحیح مسلم)

ترجمہ:
ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت گزار اور اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں
اللّٰہ کریم ہمارے پاکستان اور اِس کی افواج اور تمام شہریوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
آمین

01/01/2026

نیا سال، وہی دعا، وہی یقین
کہ رب بدلتا نہیں، اور دعا کبھی بے اثر نہیں جاتی
چاہے وقت عیسوی ہو یا ہجری، دعا زمانوں کی قید سے آزاد ہے۔
نئے سال کے آغاز پر ہم ربِّ کریم، ربُّ العالمین اور مالکُ المُلک ، ذوالجلال والاکرام ، حئیُّ و قیُّوم کے حضور ہاتھ اٹھاتے ہیں۔

اے غفور و رحیم پروردگار!
ہماری، ہمارے مرحومین کی، تمام زندہ اور آنے والی نسلوں کی مغفرت فرما۔ ہمارے دل، نیت اور اعمال کو پاکیزگی عطا فرما، اور ہمیں اپنی رضا، قربت، رحمت اور دائمی محبت نصیب فرما۔

اے اللّٰہ!
ہمیں اور ہماری تاقیامت آنے والی نسلوں کو ایمان پر ثابت قدم رکھ، نیک، صالح اور متقی بنا، ہر قسم کے شر، فتنہ، حسد، جادو، نظرِ بد اور نفس کے فریب سے ہماری حفاظت فرما۔

یا رب!
ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو اپنی خاص امان میں رکھ، اسے امن، دُنیا میں عزت، استحکام اور خوشحالی عطا فرما، کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ فرما،
اور ہماری افواج کو حفاظت، قوت، فتح اور نصرت عطا فرما۔

اے پروردگار!
اس نئے سال کو ہمارے لیے، ہمارے اہلِ خانہ اور تمام مسلمانوں کے لیے آسانیوں، کامِل شفا، کامِل ہدایت، کامِل نُور، کامِل ایمان، پاک رزق، طیب روزی، سکونِ قلب اور ترقی کا ذریعہ بنا۔ ہم سب کی دُعاؤں کو قبولیت کا شرف بخش دے اور ہماری مُشکلات دُور فرما کر تمام حاجات پوری فرما خیر و سلامتی اور ڈھیر ساری خوشیوں کے ساتھ۔

یا ربِّ العزت!
نئے سال سے قیامت تک ہمیں، ہمارے پیاروں اور تمام مسلمانوں کو عزت، عروج، اتحاد اور سربلندی عطا فرما، اور ہمیں ہمیشہ اپنی رضا کے راستے پر قائم رکھ۔ ہمیں اتحاد، دیانت دار قیادت اور درست فیصلوں کی توفیق دے۔
آمین یا ربّ العالمین۔

31/12/2025
Photos from Capt. Salman Farooq Lodhi Shaheed SBt T.Bt, FF's post 30/12/2025

چاچا نذرُالاسلام

مجاہد وہ نہیں جو صرف ہتھیار اٹھائے، بلکہ وہ ہے جو ایمان کے چراغ، صبر کی طاقت اور وفاداری کے عہد کے ساتھ حق کے لیے ڈٹا رہے۔ جو حالات کی سختیوں میں بھی سچ کا ساتھ نہ چھوڑے، اللہ کے وعدے پر بھروسہ رکھے اور دل میں نیت کو صاف رکھے۔ قُرآنِ مجید میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا
ترجمہ: اور جو لوگ ہماری راہ میں جدوجہد کرتے ہیں، ہم ضرور انہیں اپنی راہیں دکھا دیتے ہیں
(سورۃ العنکبوت، آیت 69)

یہی جذبہ لانس نائک چاچا نذر الاسلام میں عیاں تھا، جن کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، مگر ۱۹۷۱ کی جنگ میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ وفاداری کو ترجیح دی۔ ایسے لمحوں میں جب رشتے، زبان اور زمین بدل رہی تھیں، انہوں نے اپنے ایمان اور عہد کو نہیں بدلا۔
وہ اس قرآنی حقیقت کی عملی تصویر تھے کہ مجاہد سرحدوں سے نہیں بلکہ اصولوں سے پہچانا جاتا ہے، اور اللّٰہ کے نزدیک اصل قدر نیت اور ثابت قدمی کی ہوتی ہے۔
مجاہد کا دل نیت میں پاک، قدم صبر میں مضبوط، او
ر نگاہ انجام سے بے نیاز ہوتی ہے۔ وہ فتح کو نہیں، رضائے الٰہی کو مقصد بناتا ہے۔
اسی لیے اللّٰہ نے فرمایا:
“اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرنے والے درجے میں اُن سے بلند ہیں جو بیٹھ رہتے ہیں”
(سورۃ النساء: 95)
مجاہد وقت کا نہیں،حق کا ساتھی ہوتا ہے۔ وہ اندھیروں میں بھی ایمان کا چراغ جلائے رکھتا ہے۔
اللّٰہ سے دعا ہے کہ چاچا نذرُالاسلام حیات ہوں تو انہیں صحت، عزت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، اور یہ چھوٹا سا خراجِ عقیدت اُن تک پہنچے۔ اللّٰہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے بھائیوں کے درمیان پھر سے مضبوط بھائی چارہ، باہمی محبت اور دلوں کی قربت پیدا فرمائے، اور ہر اُس سازش کو ناکام کر دے جو ہمیں آپس میں بانٹنا چاہتی ہے۔ آمین

یہ تحریر صرف الفاظ نہیں، بلکہ خلوص، قربانی اور ایمان کا عکس ہے، جو دلوں کو جگائے اور یاد دلاتا ہے کہ اصل طاقت نیت، ثابت قدمی اور بھائی چارے میں چھپی ہے۔

30/12/2025

جب بھی ان فوجیوں کو دیکھوں تو دل لرز جاتا ہے۔
دل چاہتا ہے کہ ان کے آگے کھڑا ہو جاؤں اور ہر گولی خود پر لے لوں، بس انہیں کچھ نہ ہو۔
یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے بچوں کی نیند کے بدلے اپنی نیند قربان کرتے ہیں، ہمارے گھروں کے اجالے کے لیے خود اندھیروں میں کھڑے رہتے ہیں۔ ان کے لیے وردی صرف کپڑا نہیں بلکہ ان کے لئیے اُس کا معنی کفن سے کم نہیں ۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہمارے سکون کی پہرہ داری کرتے ہیں، اور خود بے سکونی کے سائے میں جیتے ہیں
کبھی کسی نے یہ سوچا ہے کہ اِن فوجیوں کے گھر میں کیا صورتحال ہوگی؟
کسی گھر میں دروازہ کھلا ہوگا، مگر دل خوف سے بند۔
کسی ماں کے ہاتھ دعا میں اٹھے ہوں گے،مگر آنکھیں مسلسل آنسو پونچھ رہی ہوں گی۔
کسی بچے نے فون سینے سے لگا رکھا ہوگا کہ شاید آج ابو کی آواز سننے کو مل جائے۔
کسی بہن کی ہنسی ادھوری ہوگی، کسی بھائی کا انتظار لمبا۔
کسی گھر میں دسترخوان لگا ہوگا، مگر ایک کرسی خالی۔
اُف… یہ سوچ دل چیر دیتی ہے
کہ ہم محفوظ رہیں اور کوئی ماں اپنے لختِ جگر کی میت وصول کرے۔ یہ سوچ کر روح کانپ اٹھتی ہے کہ کہیں کسی گھر کا چراغ بجھ نہ جائے،
کہیں کسی ماں یا کسی پیارے کی دعا ادھوری نہ رہ جائے۔
کاش اس ملک کے سیاست دان اور عوام جاگ جائیں، اپنی ذمہ داری قبول کریں، دہشت گردی کے خلاف ایک ہو جائیں، تاکہ یہ جوان ہمارے لیے یوں خاموشی سے قربان نہ ہوتے رہیں اور ہر سپاہی زندہ سلامت خوشی خوشی عافیت کے ساتھ اپنے گھر اپنے پیاروں کے پاس لوٹ آئے۔

آمین

Photos from Capt. Salman Farooq Lodhi Shaheed SBt T.Bt, FF's post 25/12/2025

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

On Jinnah Day, we remember a leader of unwavering principles and fearless resolve. Muhammad Ali Jinnah was not only the founder of Pakistan, but the conscience of a nation. With integrity and vision, he transformed the dream of millions into a sovereign reality. He taught us that faith gives strength, discipline gives direction, and unity gives victory.
Nations are built not by slogans, but by character, justice, and sacrifice. May Allah grant us the wisdom to honor him by living the values he stood for truth, justice, and tolerance.

Now is the time to re-evaluate our plans and lead Pakistan on the path of progress, development, and digital achievement.
Let us unite people from all walks of life and show the world that we stand together against all evil.
We must protect our citizens, uphold justice, and build a corruption-free society. Only transparency and accountability can secure a strong and prosperous future.
This year has been remarkable. People from all ethnic communities stood shoulder to shoulder, participated in the struggle, and embraced victory by the Grace of Allah. We have sacrificed precious lives for our country and generations, and continue to do so with resolve.
Let us promise Allah to protect our beloved land. This country is a sacred trust, a blessing for generations. As responsible citizens, we must stand shoulder to shoulder with our soldiers, this is our shared duty.
Let us forgive one another and unite as one nation.
All provinces must stand together with firm belief, mutual respect, and shared commitment. Unity is our true strength, and with faith, discipline, and resolve, no challenge is insurmountable.

“UNITY, FAITH, DISCIPLINE”
Quaid-e-Azam’s guiding motto in 1947, a timeless direction for nation building.
May Allah protect Pakistan, strengthen our unity, guide our leaders, and keep our nation on the path of righteousness and success. Aameen.
Pakistan Zindabaad 🇵🇰

Photos from Capt. Salman Farooq Lodhi Shaheed SBt T.Bt, FF's post 20/12/2025

ایک مردِ مُجاہد کی کہانی
The Mard-e-Mujahid , The Loyal One

Not every hero wears a crown; some wear the dust of their homeland with pride.
Today, upon hearing the news of our Bangladeshi martyr brother, Usman Hadi, my eyes filled with tears. In this moment of grief and reflection, a beautifully written tribute to Chacha Nazar-ul-Islam by Brigadier Arshad came to mind, words that capture the true essence of valor, loyalty, and sacrifice, and give voice to emotions the heart often struggles to express.

چاچا نذرُ الاسلام

نہ نام کا شور، نہ شہرت کا ہجوم
چاچا نذرُ الاسلام تھے وقار کا مفہوم

خاموشی میں جرأت، عمل میں یقین
ایسے ہی لوگ بنتے ہیں تاریخ کا مضمون

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore