22/05/2026
نائب تحصیلدار گرفتار!
اینٹی کرپشن ملتان نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار قصبہ مڑل صدر ملتان محمد ندیم کو ایک شہری سے زمین کے انتقال کے عملدرآمد کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نشان زدہ نوٹ برآمد/مقدمہ درج
21/05/2026
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مظفرگڑھ نے نائب قاصد مارکیٹ کمیٹی چوک سرور شہید خالد جاوید کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔ ملزم شہریوں سے اپنا تعارف سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کے طور پر کرواتا تھا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد/ مقدمہ درج
20/05/2026
سینئر کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار!
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال نےمجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر سینئر کلرک محکمہ زراعت ساہیوال عدیل اشرف کو شہری سےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد/ مقدمہ درج
20/05/2026
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال نے مطلوب دو ملزمان عمران حیدر ولد غلام عباس اور غلام عباس ولد نذر حسین کو جعلی اسٹامپ پیپر کے ذریعے 16 کنال اراضی کا انتقال اپنے نام منتقل کروانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
19/05/2026
سیکرٹری یونین کونسل گرفتار!
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپور نےمجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر سیکرٹری یونین کونسل نمبر 88 ڈی بی تحصیل یزمان شہزاد کو شہری سےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نشان زدہ نوٹ برآمد/ مقدمہ درج
19/05/2026
رجسٹریشن کلرک گرفتار!
اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نےمجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرکے رجسٹریشن کلرک ، سب رجسٹریشن آفس وزیر آباد عبید الرحمن کو شہری سےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نشان زدہ نوٹ برآمد/ مقدمہ درج
19/05/2026
سیکرٹری یونین کونسل رنگے ہاتھوں گرفتار!
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولنگر نےمجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر سیکرٹری یونین کونسل تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر خضر حیات کو شہری سےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نشان زدہ نوٹ برآمد/ مقدمہ درج
16/05/2026
اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے اپنی ٹیم کےہمراہ ریڈ کرکے رائے الطاف پٹواری محکمہ انہار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اینٹی کرپشن کو چار مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم نے ایک مقدمہ میں مدعی سے 80 ہزار، دوسرے میں 25 ہزار، تیسرے میں 90 ہزار اور چوتھے مقدمے میں 30 ہزار رشوت لی تھی۔ جس پر بعد از انکوائری مقدمات درج ہوئے۔
15/05/2026
اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے اپنی ٹیم کےہمراہ ریڈ کرکے ملزم محمد یوسف پٹواری کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا ۔ ملزم تھانہ ACE اوکاڑہ کو دو مقدمات 13/26 اور 21/26 میں مطلوب تھا۔ ملزم نے ایک مقدمہ میں مدعی سے 42 ہزار اور دوسرے مقدمے میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے رشوت لی۔ جس پر بعد از انکوائری مقدمات درج ہوئے
15/05/2026
ذیلدار محکمہ آبپاشی گرفتار!
اینٹی کرپشن پاکپتن نےمجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرکے محمد الیاس ذیلدار محکمہ آبپاشی پاکپتن کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد /مقدمہ درج۔