01/06/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 5 جون تک گردوغبار آندھی اور بارش بارے الرٹ
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ریسکیو ،واسا، کمشنرز و ڈپٹی کمشنز کو الرٹ رہنے کی ہدایات
26/05/2026
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے پنجاب کے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات۔
گرمی کی لہر کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ دھوپ میں نکلتے وقت سر ڈھانپیں، پانی زیادہ پئیں اور غیر ضروری محنت سے بچیں۔
آپ کا تحفظ .....ہماری ترجیح
21/05/2026
پنجابیو! احتیاط کرو ✋
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 25 سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں۔ لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب میں پارہ 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
✅ دھوپ سے بچو، 10am-4pm باہر نہ نکلو
✅ پانی، لسی، مشروبات زیادہ لو
✅ گھر کے بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھو
21/05/2026
*⚠️ ہیٹ ویو الرٹ | پنجاب*
پی ڈی ایم اے پنجاب کی عید کی تعطیلات کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کا الرٹ
25 سے 31 مئی تک پنجاب میں معتدل سے شدید ہیٹ ویو کا امکان
درجہ حرارت معمول سے 5-7 ڈگری زیادہ رہے گا، بعض اضلاع میں 47-50°C تک جا سکتا ہے۔
لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور سمیت زیادہ تر اضلاع متاثر ہوں گے۔
20/05/2026
سالال ڈیم کے گیٹس 21-30 مئی تک کھلیں گے۔ دریائے چناب میں 2-3 میٹر پانی بڑھنے کا خدشہ، خاص طور پر مرالہ بیراج پر۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت متعلقہ اضلاع و محکموں کو الرٹ جاری ۔
احتیاط کریں، دریا سے دور رہیں۔
18/05/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے 23 مئی تک آندھی اور بارش بارے الرٹ
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ریسکیو ،واسا، کمشنرز و ڈپٹی کمشنز کو الرٹ رہنے کی ہدایات
10/05/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج شام سے 12 مئی تک گردوغبار آندھی اور بارش بارے الرٹ
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ریسکیو ،واسا، کمشنرز و ڈپٹی کمشنز کو الرٹ رہنے کی ہدایات
07/05/2026
🔥 ہیٹ ویو خطرناک ہے، احتیاط اپنائیں!
7 سے 11 مئی تک پنجاب میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری۔
✅ دھوپ میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں
✅ پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں
✅ بزرگوں، بچوں اور خواتین کا خاص خیال رکھیں
ایمرجنسی میں 1129 پر رابطہ کریں۔
05/05/2026
پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ۔