Industries, Commerce and Investment Department, Government of Punjab

Industries, Commerce and Investment Department, Government of Punjab

Share

This is the official page for industries, Commerce & Investment Department.

27/05/2026

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے موقع پر آپ کی ہر قربانی، دعا اور نیک خواہش کو قبول فرمائے۔
یہ عید آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے خوشیوں، امن، محبت اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے۔
دعا ہے کہ یہ مقدس دن آپ کی زندگی کو رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔
عید الاضحیٰ مبارک!
چوہدری شافع حسینصوبائی وزیرصنعت و تجارت، حکومتِ پنجاب

ٰ

Photos from Punjab Board of Investment and Trade - PBIT's post 23/05/2026
22/05/2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے داروغہ والا اور سگیاں ایریا کے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات۔
وفد نے روڈا کی جانب سے عائد چارجز پرتحفظات سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کسی صورت صنعت کا پہیہ رکنے نہیں دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم ہو رہی ہیں اور صنعتی ترقی کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
چوہدری شافع حسین

داروغہ والا اور سگیاں کی انڈسٹری ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے، اس لیے باہمی مشاورت سے ایسا حل نکالا جائے گا جو صنعت اور روزگار دونوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
چوہدری شافع حسین

جب تک روڈا چارجز کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا کسی فیکٹری کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، تاہم ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
چوہدری شافع حسین

سی ای او روڈا عمران امین وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز نوشین ملک،ڈائریکٹر روڈا محمد عثمان اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے





10/05/2026

‏آج پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر بجا لاتی ہے کہ اُس نے پاکستان کو ہر محاذ پر سرخرو فرمایا۔
‏وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں۔
‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

10/05/2026

یہ دن وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے
پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے
‏‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬

07/05/2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا تفصیلی دورہ، تدریسی عمل، لیبز، آئی ٹی پروگرامز اور طلبا کی تیار کردہ مصنوعات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے یونیورسٹی میں کیپسٹی بلڈنگ پروگرام، نالج ایکسچینج سینٹر اور دیگر پروگراموں کا افتتاح بھی کیا جبکہ مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات میں نئے آئی ٹی اور اے آئی کورسز کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی کے امور، کورسز اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا، لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور رواں سال ستمبر میں اے آئی کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی سیکٹر پاکستان کا مستقبل ہے اور پنجاب میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز، مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

صوبائی وزیر نے طلبا کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور انٹرن شپ پروگراموں کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے ساتھ مزید اشتراک بڑھانے کی ہدایت کی۔


ptut.official

01/05/2026

"مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،
ہم ان کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے لیے پُرعزم ہیں۔
یومِ مزدور ہمیں عزتِ محنت کا درس دیتا ہے۔
آئیے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہوں، آج بھی اور ہمیشہ!"
چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب


29/04/2026

‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ای وی سیکٹر کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح بنایا ہے ،
‏صوبائی وزیر صنعت و تجارت
‏ چوہدری شافع حسین

23/04/2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ای وی سیکٹر سے وابستہ چین کی سرمایہ کار کمپنی کے حکام کی ملاقات

پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت

چین کی سرمایہ کار کمپنی کا الیکٹرک وہیکلز ، ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور لیتھم بیٹریوں کے اسیمبلنگ پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی

چین کے سرمایہ کار گروپ کا ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی لیبر کو ای وی سیکٹر کی تربیت کی فراہمی میں تعاون کا بھی عندیہ

گروپ پہلے مرحلے میں ای وی رکشہ ،لیتھیم بیٹریوں اور دوسرے مرحلے میں 4 ویلر چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے اسیمبلنگ پلانٹ لگائے گا

کمپنی پنجاب میں کوالٹی ٹیسٹنگ سینٹر بھی بنائے گی

صوبائی وزیر نے پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا

پارلیمانی سیکرٹری کامرس ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ،سپیشل سیکریٹری انڈسٹریز اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ای وی سیکٹر کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح بنایا ہے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین





Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


PSIC House, 23-Davis Road
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00