Time of Bahawalpur

Directions Website

Time of Bahawalpur Pak Turk Series پاک ترک سیریز

24/08/2026

سرکاری بھتہ کے خلاف انوکھا احتجاج

بہاول پور کے علاقہ اڈا تیرا سولنگ کے قریب  افسوس ناک حادثہ پیش آیا  افسوس ناک حادثے میں  8 سالہ بچہ موقع پر جانبحق  حادث...
18/08/2026

بہاول پور کے علاقہ اڈا تیرا سولنگ کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا
افسوس ناک حادثے میں 8 سالہ بچہ موقع پر جانبحق
حادثہ روڈ کراس کرتے ہوٸے ایک تیز رفتار کار کی ٹکر کے سبب پیش آیا
جس سے 8 سالہ بچہ ہیڈ انجری کے سبب موقع پر ہی جانبحق ہو گیا
جانبحق بچے کی شناخت 8 سالہ علی ولد پٹھان خان کے نام سے ہوٸی
جو کہ اڈا تیرا سولنگ یزمان کا رہاٸشی بتایا جا رہا ہے
جانبحق بچے کے لواحقین نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا
جبکہ حادثے کا سبب بننے والے کار موقع سے فرار ہوگیا

اطلاع:  بندش سرکلر روڈ, ختم نبوت چوک ( چوک فوارہ)  ـرہنمائی متبادل ٹریفک روٹ پلان بسلسلہ مرکزی جلوس چہلم حضرت امام حسینؓ...
09/08/2026

اطلاع: بندش سرکلر روڈ, ختم نبوت چوک ( چوک فوارہ) ـ
رہنمائی متبادل ٹریفک روٹ پلان
بسلسلہ مرکزی جلوس چہلم حضرت امام حسینؓ، 26 صفر ، 10 اگست، بروز سوموار دوپہر 3 بجے قائداعظم میڈیکل کالج کے گیٹ کے آگے سے چوک فوارہ کی جانب جانے والا راستہ رات گئے تک مکمل بند کر دیا جائے گا، اِسی طرح میلاد چوک سے سرکلر روڈ جانا والا راستہ اور کاروباری مراکز مکمل بند ہونگے ـ
فرید گیٹ، لائبریری چوک سے ہسپتال اور میڈیکل کالج جانے کا راستہ متاثر نہیں ہوگا اور میڈیکل کالج کے سامنے دارالکباب کے تکون گراؤنڈ والا یوٹرن بھی کھلا رہے گا ـ
اس سے پہلے جلوس فتح خاں بازار سے برآمد ہو کر ڈیراوری گیٹ سے سرکلر روڈ پر پہنچے گا، جسکی وجہ سے فتح خاں بازار بھی جلوس کی موجودگی تک کچھ وقت کے لئے بند ہوگا، بعد ازاں رات 12 سے ایک بجے تک میلاد چوک سے شکارپوری گیٹ ، بوہڑگیٹ، چکاں والا چوک پرانی سبزی منڈی ( سی پی چوک) تک ٹریفک متاثر ہوگی ـ
جلوس شام کو ختم نبوت چوک پہنچنے پر فریدگیٹ، لائبریری چوک سے آنے والی ٹریفک ٹرسٹ کالونی، محمدیہ کالونی سے دبئی چوک، احمد پور روڈ، ماڈل ٹاؤن( اے) سے اسٹیشن، سرائیکی چوک، بس اسٹینڈ کی جانب جاری کر دی جائے گی ـ
نوٹ: ملتان روڈ، سرائیکی چوک سے شکارپوری گیٹ اور لاری اڈا کے لئے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا، بعد ازاں رات ساڑھے 12 بجے سے ایک بجے تک بند ہوگا ـ
جلوس ختم نبوت چوک/ چوک فوارہ پہنچنے پر تقریباﹰ 12 بجے رات تک مجلس کے لئے قیام کرے گا، اس اثناء میں احمد پور روڈ کنٹونمنٹ بورڈ آفس / ہائی کورٹ کے قریب سے بند کردیا جائے گا ـ
احمد پور روڈ سے آنے والی ٹریفک دوبئی چوک سے ماڈل ٹاون ( اے) سے ریلوے اسٹیشن یا غلہ منڈی روڈ یا سرائیکی چوک والا راستہ منتخب کر سکتے۔
سرائیکی چوک سے لائبریری چوک ، یزمان روڈ ، حاصل پور روڈ پر جانے کیلئے ماڈل ٹاؤن بی کلمہ چوک ( پکوڑا چوک) ، فتح چوک ، سمیع اللہ چوک، سٹی ہوٹل سے جنرل بس اسٹینڈ ،فریدگیٹ/ پولیس لائن ، یونیورسٹی چوک ، ڈی سی آفس چوک سے یزمان اور حاصل پور روڈ جاسکتے ہیں ـ
نوٹ: چہلم کا مین روڈ پر یہ آخری جلوس ہے، سرکلر روڈ بند ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی شدید ترین متاثر ہوگی، چھوٹے بازار اور گلیوں میں بھی رش ہوگا ـ
آپ سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لئے اشد ضرورت کے بغیر سڑکوں پر نہ آئیں، انتظامیہ سے تعاؤن کیجئے ..... شکریہ

Bahawalpur Police

 #بہاولپور جماعت اسلامی حلقہ خواتین بہاول پور کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس...
06/08/2026

#بہاولپور جماعت اسلامی حلقہ خواتین بہاول پور کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ناظمہ ضلع طاہرہ یونس، ناظمہ سیاسی امور جنوبی پنجاب ڈاکٹر ثمینہ روحی اور ممبر مرکزی شوریٰ سعدیہ ذیشان نے کی، جبکہ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر اور امیر ضلع نصراللہ خان ناصر بھی ریلی میں شریک ہوئے اور شرکاء سے خطاب کیا۔ دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہونے والی ریلی فرید گیٹ تک نکالی گئی، جس میں خواتین، طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شہریوں اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بجلی و گیس کے بڑھتے ہوئے نرخ اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک میں بے قابو مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پیٹرول، بجلی، گیس، آٹا، چینی، گھی، دالیں، دودھ، سبزیاں، ادویات اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کی قوتِ خرید ختم کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے متوسط، سفید پوش اور مزدور طبقے کی کمر توڑ دی ہے اور لاکھوں خاندان دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کا بوجھ صرف عام شہری برداشت کر رہا ہے، جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ تنخواہ دار طبقہ اپنی محدود آمدن میں گھریلو اخراجات پورے کرنے سے عاجز ہے، جبکہ دیہاڑی دار مزدور کے لیے اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ذخیرہ اندوز، ناجائز منافع خور اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کھلے عام عوام کا استحصال کر رہے ہیں، لیکن متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اگر حکومت نے بروقت مؤثر اقدامات نہ کیے تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔مقررین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بجلی اور گیس کے نرخ کم کیے جائیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو فوری اور حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں موجود رہی ہے اور آئندہ بھی عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ اگر حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو جماعت اسلامی حلقہ خواتین ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کرے گی اور ہر جمہوری و آئینی فورم پر عوام کے حق میں بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی، معاشی استحصال، ناجائز منافع خوری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن، منظم اور جمہوری جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ عوامی مسائل کے حل اور حقیقی ریلیف کے حصول کے لیے مؤثر عوامی دباؤ پیدا کیا جا سکے۔
لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو! پٹرول کی قیمت کم کرو!



بہاولپور کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 168 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کس امیدوار کو میدان میں اتارے گی؟ملک م...
06/08/2026

بہاولپور کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 168 پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کس امیدوار کو میدان میں اتارے گی؟
ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کے انتقال کے بعد این اے 168 کی نشست خالی ہو چکی ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں نئی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
کیا مسلم لیگ (ن) اس نشست پر ملک محمد اقبال چنڑ کے صاحبزادے منیر اقبال چنڑ کو ٹکٹ دے کر ان کی سیاسی میراث کو آگے بڑھائے گی؟ یا پھر سابق گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمٰن کو امیدوار نامزد کر کے ایک مضبوط اور تجربہ کار سیاسی شخصیت پر اعتماد کرے گی؟
آپ کی رائے میں مسلم لیگ (ن) کے لیے کون سا امیدوار زیادہ موزوں ہوگا، اور این اے 168 کے عوام کس شخصیت کو اپنی نمائندگی کے لیے بہتر سمجھتے ہیں؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

06/08/2026

#بہاولپور
پیٹرولیم لیوی کے خلاف 7 اگست کو ہونے والے پرامن احتجاجی دھرنے کے بینرز کو انتظامیہ کی جانب سے ہٹایا جانا قابلِ افسوس ہے۔ ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کا یہ رویہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے.
امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور نصر اللہ خان ناصر بلوچ


#بہاولپور

Address

Lahore
42000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Time of Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category