Awami Etihad Party

Directions Website

Awami Etihad Party سیاسی جماعت میں عوامی حاکمیت کا نظریہ
(1)

پارٹی نظریہ
پارٹی کا منشور اور دستور مندرجہ ذیل رہنما اصولوں پر بنائے گئے ہیں

٭٭٭٭٭ 1۔ فلاحی جمہوری ریاست: پاکستان کوجمہوری عمل کے ذریعے فلاحی جمہوری ریاست میں بدلنے کی جدوجہد ۔تعلیم صحت روزگار رہائش امن و امان اور تحفظ مکمل طور پر ریاست کی ذمہ داری ہوں گے۔
٭٭٭٭٭٭ 2.عوامی حاکمیت: سرمائے اور موروثیت کی بنیاد پر قائم ارتکاز دولت اور اختیارات کا خاتمہ۔ ریاستی حکمرانی سماج کی نچلی ترین پرتوں یعنی یونین کونسلز میں منتقل کرنے کی کوشش ۔

٭٭٭٭٭ 3.میرٹ: مذہب رنگ نسل زبان علاقہ یا صنفیت سے ہٹ کر صرف قابلیت اور استطاعت کی بنیاد پر قومی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرنا۔

٭ ٭٭٭ 4.حقیقی جمہوری سیاسی جماعت: پارٹی کے اندر عوامی حاکمیت یعنی تنظیم کو لیڈروں کے بجائے مکمل طور پر سیاسی ورکروں کے ہاتھ میں رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------
منشور
فلاحی جمہوری ریاست
پاکستان ایک فلاحی جمہوری ریاست ہوگا۔یعنی ہر شہری کی زندگی کی بنیادی ضروریات کو بلا تفریق رنگ نسل مذہب زبان صنف پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوگی اور ہر شخص کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔
1. تعلیم: ہر قسم کی تعلیم مفت فراہم کرنا مکمل طور پر ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔
2.. صحت: صحت ریاست کی ذمہ داری ہوگی ہر شہری کا ہر قسم کا علاج معالجہ مفت ہوگا۔
3. روزگار: ہر صحت مند شخص کے لیے اس کی اہلیت کے مطابق کام مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔ کوئی بھی شخص کسی بھی وجہ سے اگر کام
کرنے کے قابل نہیں ہے تو ریاست اس کی کفالت کرے۔
4.تحفظ امن و امان اور فوری انصاف مفت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔
5.ہر شہری کو تمام سہولیات کے ساتھ بحق ضرورت رہائش مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔
6.زرعی اجناس بجلی پانی گیس ٹرانسپورٹ سڑکیں مواصلات حکومت کی زیر نگرانی ہوں گے۔
7.ملکی صنعت اور ذرائع کو جدید خطوط پر استوار کر کے معاشی خود انحصاری و خود مختاری حاصل کرنا اور پاکستان کو ایک خود کفیل ملک بنانا۔
8. کاروبار کرنے کے عمل کو اسان بنانا اور ٹیکس کے نظام کو اسان اور شفاف کرنا
9.ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ اور جنگلات کی حفاظت کرنا۔
10. سیر و سیاحت، کھیل و تفریح ، ارٹ اور کلچر کو پروموٹ کرنا۔
11.
ہر قسم کی انتہا پسندی شدت پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ۔
12. ہر قسم کی سماجی برائیوں کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے قانون سازی اور عملی اقدامات۔
13.بین الاقوامی امن اورملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے برابری کی بنیاد پر اچھے بین الاقوامی تعلقات۔
14. عوامی وسائل کا تحفظ بہتر استعمال اور کرپشن فری پاکستان
-----------+++--
عوامی حاکمیت
15. .مقامی حکومتوں کو بااختیار کرنے کے لیے ائینی و قانونی اصلاحات اور عملی اقدامات۔
16. ارتکاز اختیارات کے خاتمے کے لیے ائینی قانونی و محکمہ جاتی اصطلاحات
17. پارلیمانی عدالتی و انتظامیہ میں محکمہ جاتی اصلاحات۔
--------+--------
میرٹ۔ برابری اور انصاف
18. بنجر زمین کو زیر کاشت لانے کے لیے زرعی اصلاحات
19.لیونگ ویج کا اجرا یعنی کم از کم تنخواہ اتنی ہو جس میں باسانی گزارا ہو سکے
20.زیادہ سے زیادہ امدنی کا تعین- کسی بھی شخص کی زیادہ سے زیادہ سرکاری اداروں میں امدنی یا تنخواہ اور مراعات کم سے کم امدنی کا دس گنا ہو سکتی
ہے۔۔
21. رول اف لا: ہر شخص اور ادارے کو ائینی اور قانونی حدود کے اندر رکھنے کے لیے قانون سازی کے اقدام۔۔
22.. اپنی تاریخ اور کلچر کو اس خطہ کی دھرتی کے ساتھ جوڑنا۔ مقامی زبانوں کا تحفظ اردو کو رابطے کی زبان بنانا اور مقامی ہیروز کو پروموٹ کرنا۔
23. چند ہاتھوں میں اجتماع دولت کا خاتمہ۔اور ملک کے اندر دولت کی روانی کو یقینی بنانا۔
----------------------

4 اکتوبر 2026.مزدور کسان پارٹی لاہور کا کنونشن شیر شاہ کالونی میں منعقد ہوا ۔لاہور کی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ...
05/10/2026

4 اکتوبر 2026.
مزدور کسان پارٹی لاہور کا کنونشن شیر شاہ کالونی میں منعقد ہوا ۔لاہور کی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ عوامی اتحاد پارٹی کی نمائندگی مقصود خان اور عمر وارث نے کی۔ اور عوامی اتحاد پارٹی کا موقف حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ منتخب ہونے والی نئی قیادت کو مبارکباد دی گئی۔ کنونشن میں دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مزدوروں اور کسانوں کی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔

3 اکتوبر 2026۔پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے  اور ڈیموکریٹک گروپ اف لائرز کے نمائندگان کی نابھہ روڈ  چوہدری اختر عباس کے اف...
03/10/2026

3 اکتوبر 2026۔
پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے اور ڈیموکریٹک گروپ اف لائرز کے نمائندگان کی نابھہ روڈ چوہدری اختر عباس کے افس میں ملاقات۔ ملاقات میں طے پایا۔ اٹھ اکتوبر بروز جمعہ ڈیموکریٹک گروپ اف لائیرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ظہرانہ دیا جائے گا۔ جس میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی طرف سے ڈیموکریٹک گروپ اف لائرز کے تمام امیدواروں کو بار کے الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

دو اکتوبر 2026 عوامی اتحاد پارٹی سے مقصود خان اور عمر وارث کی عوامی ورکرز پارٹی کے صدر پنجاب مرزا زین سے ملاقات ۔ باہمی ...
02/10/2026

دو اکتوبر 2026
عوامی اتحاد پارٹی سے مقصود خان اور عمر وارث کی عوامی ورکرز پارٹی کے صدر پنجاب مرزا زین سے ملاقات ۔ باہمی مشورے اور تعاون پر۔ اتفاق ہوا۔

یکم اکتوبر 2026پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی ڈیموکریٹک لائرز گروپ کے نمائندگان سے ملاقات ۔ باہمی مشاورت اور تعاون پر اتفاق...
02/10/2026

یکم اکتوبر 2026
پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی ڈیموکریٹک لائرز گروپ کے نمائندگان سے ملاقات ۔ باہمی مشاورت اور تعاون پر اتفاق ہوا۔ جلد ہی ڈیموکریٹک لائرز الائنس کے نامزد امیدواروں کی سپورٹ کے لیے اجلاس بلایا جائے گا۔

30/09/2026

30 ستمبر 2026
ملت پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالحق اعوان کے ساتھ ایک ملاقات۔ عمر وارث اور مقصود خان نے عوامی اتحاد پارٹی کے منشور اور دستور کی تفصیل بتائی اور باہمی تعاون کے لیے مشورہ اور اتفاق ہوا۔

30/09/2026

30 ستمبر 2026۔
تحریک خلق کے رہنما صابر علی حیدر کے بڑے بھائی کی وفات پر مقصود خان اور عمر ورث ان کے گھر تعزیت کے لیے گئے۔ اور ان سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

29 ستمبر 2026۔ پاکستان سٹیزن کونسل کی دعوت پر گارڈن ٹاؤن اجلاس میں شرکت۔ موضوع "پاکستان میں سیاسی اصلاحات کی ضرورت"عوامی...
30/09/2026

29 ستمبر 2026۔
پاکستان سٹیزن کونسل کی دعوت پر گارڈن ٹاؤن اجلاس میں شرکت۔ موضوع "پاکستان میں سیاسی اصلاحات کی ضرورت"عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے مقصود خان عمر وارث اور رانا شاہد نے شرکت کی۔ عمر وارث نے عوامی اتحاد پارٹی کا مختصر تعارف کروایا اور رانا شاہد نے عوامی اتحاد پارٹی کے فری لیگل ایڈ پروگرام کے بارے میں بتایا۔ پروگرام کے بعد چند لوگوں نے رابطہ کیا اور پارٹی کے بارے میں تفصیل جاننے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

30/09/2026

28 ستمبر 2026.
اج مقصود خان اور عمر وارث کی کراچی حقوق ریسٹوریشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر جمیل، محمد عمراور ساتھیوں سے ان کے ،AWT میں واقع دفتر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر عارف ظفر سے ملاقات ہوئی۔ عوامی اتحاد پارٹی کا منشور متعارف کروایا گیا انہوں نے بھی اگلے ہفتے دوبارہ ملنے کا وعدہ کیا۔

اج مورخہ 27 ستمبر بروز اتوار یوتھ ونگ لاہور کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی شام چار بجے جس میں سمن اباد اور شام نگر کے دوستوں ...
28/09/2026

اج مورخہ 27 ستمبر بروز اتوار یوتھ ونگ لاہور کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی شام چار بجے جس میں سمن اباد اور شام نگر کے دوستوں نے شرکت کی اور علاقے کے مسائل کے بارے میں بحث کی سمن اباد سے حمزہ چوہدری جنرل سیکرٹری یوتھ اور راجگڑھ سے ایان مدثر بلوچ بلال راجپوت جنرل سیکرٹری اور صدر سیکرٹری میں شرکت کی اور مسائل کے بارے میں بات چیت کی اور اگلا اتوار کو پروگرام کے بارے میں ڈیسائیڈ کیا

27 ستمبر 2026۔مرزا زین کی دعوت پر ان کی رہائش پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے مقصود خان عمر و...
28/09/2026

27 ستمبر 2026۔
مرزا زین کی دعوت پر ان کی رہائش پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے مقصود خان عمر وارث اور رانا شاہد نے شرکت کی عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے مرزا زین۔ خالد صاحب ایاز صفدر سندھو اور سکندر نے شرکت کی۔تمام دوستوں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا اور باہمی مشاورت اور تعاون کے لیے جلد ہی دوبارہ ملنے کا پروگرام بنایا۔ تاکہ عملی بنیادوں پر باہمی تعاون ان کو فروغ دیا جا سکے۔

Address

45-A Mozang Road, Safan Wala Chock, Kissan Hall
Lahore

Opening Hours

Monday 10:00 - 16:00
Tuesday 10:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 04:00
Thursday 10:00 - 04:00
Friday 10:00 - 04:00
Saturday 10:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Etihad Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share