Pakistan Trade Union Defence Campaign

Call Directions Website Contact the organization

Pakistan Trade Union Defence Campaign Pakistan Trade Union Defence Campaign (PTUDC) is an international campaign for

ملتان(رپورٹ ندیم پاشا)پانی کے حصول کے لئے باوا صفرا, کچی آبادی شاہ شمس, پرانا بھٹہ, شمس آباد اور رضا آباد کے مکینوں کا ا...
22/09/2026

ملتان(رپورٹ ندیم پاشا)
پانی کے حصول کے لئے باوا صفرا, کچی آبادی شاہ شمس, پرانا بھٹہ, شمس آباد اور رضا آباد کے مکینوں کا احتجاج رنگ لے آیا اور پانی کی ترسیل کے لیے شمس آباد ٹربائن/ ٹیوب ویل کی مرمت کا کام شروع ہو گیا ۔
یاد رہے کہ عرصہ دو ماہ سے شدید گرمی کے دوران شمس آباد ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے باوا صفرا, کچی آبادی شاہ شمس پرانا بھٹہ شمس آباد اور رضا آباد کے مکینوں کو پانی کی فراہمی نہ ہو رہی تھی جس کی بابت واسا حکام کو اور ضلعی انتظامیہ کو درخواست گزاری گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔ جس پر عوام نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام عوامی احتجاج کا راستہ اپنایا جس میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی جس پر ٹیوب ویل کی مرمت اور نئے بور کے لیے پنجاب حکومت نے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے قریب گرانٹ منظور کی اور ٹینڈر جاری کیا گیا اور آج سے شمس آباد ٹیوب ویل کی مرمت اور نئے بور کے لیے کام کا آغاز ہو گیا ہے جس پر اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے اس پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اس اُمید اور توقع کا اظہار کیا کہ واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ شمس آباد ٹیوب ویل کی جلد از جلد مرمت کر کے اہلِ علاقہ کو فوری طور پر پانی کی فراہمی ممکن بنائے گی ۔

 #حیدرآبادٹراٹسکی کی کتاب ’’ان کی اخلاقیات اور ہماری اخلاقیات‘‘ کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائیطبقاتی جدوجہد پبلیکیشنز کی...
20/09/2026

#حیدرآباد

ٹراٹسکی کی کتاب ’’ان کی اخلاقیات اور ہماری اخلاقیات‘‘ کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائی

طبقاتی جدوجہد پبلیکیشنز کی جانب سے حالیہ شائع کردہ لیون ٹراٹسکی کی کتاب “ان کی اخلاقیات اور ہماری اخلاقیات” کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائی پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین (PTUDC)، ریولوشنری اسٹوڈنٹس فرنٹ (RSF) اور طبقاتی جدوجہد پبلیکیشنز کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں نوجوان طلبہ و طالبات سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور محنت کشوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی طبقاتی جدوجہد رسالے کے سیاسی ایڈیٹر، مارکسی دانشور اور کتاب کے مترجم کامریڈ عمر ان کامیانہ تھے، جبکہ آر ایس ایف کے مرکزی آرگنائزر اور ایشین مارکسسٹ ریویو کے ایڈیٹر اویس قرنی بھی خصوصی شرکت کے لیے لاہور سے تشریف لائے۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز آریسر اور لتا نے مشترکہ طور پر سرانجام دیے جبکہ راہول نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہہ کر تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر ان کامیانہ، اویس قرنی، پی ٹی یو ڈی سی کے صوبائی صدر انور پنہور، نائب صدر سارنگ جام، کامریڈ کریم لغاری، حمید سومرو، عیسی بلوچ نے کہا کہ لیون ٹراٹسکی کی یہ کتاب عہدِ حاضر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس پیچیدہ عہد کا درست تجزیہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم جدلیاتی مادیت کی عینک سے سماج کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ٹراٹسکی نے اس کتاب کے ذریعے اس حقیقت کو ٹھوس دلائل کے ساتھ بیان کیا ہے کہ اخلاقیات کوئی آسمانی یا ہمیشہ ایک جیسے رہنے والے اصول نہیں، بلکہ یہ معاشرے کے ارتقاء اور طبقاتی جدوجہد کی پیداوار ہے۔ ہر دور میں حکمران طبقہ اپنے مفادات اور اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے اخلاقی اصول تشکیل دیتا ہے تاکہ مظلوم طبقات خاموشی سے ان کی اطاعت کرتے رہیں۔

مقررین نے کہا کہ جب بھی سماج میں جنگ یا کوئی غیر معمولی بحران پیدا ہوتا ہے تو یہ اخلاقی اصول ناکام ہو جاتے ہیں، کیونکہ حکمران طبقات اپنے طبقاتی مفادات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ بالشویکوں پر یہ الزام کہ وہ مقصد کے حصول کے لیے ہر راستے کو جائز سمجھتے ہیں، ایک دھوکا ہے، کیونکہ مقصد اور ذریعہ ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتے۔ مارکسی نقطۂ نظر سے صرف وہی ذرائع درست اور اخلاقی ہیں جو مزدوروں کو متحد کریں، ان میں خود اعتمادی پیدا کریں اور انسان پر انسان کے ظلم کا خاتمہ کریں۔ مقررین نے مزید کہا کہ ٹراٹسکی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بالشویزم اور اسٹالن ازم دو بالکل مختلف چیزیں ہیں۔ بالشویزم نے سچ کی بنیاد پر عوام کا اعتماد حاصل کیا، جبکہ سوویت یونین کی ٹوٹ پھوٹ اسٹالنسٹ بیوروکریٹک ردِانقلاب کا ناگزیر نتیجہ تھا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آج کا عہد بھی جنگوں اور غیر معمولی حالات سے گھرا ہوا ہے۔ ایسے میں ہمارے اوپر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم نہ صرف اپنے عہد کا مشاہدہ کریں بلکہ اس سے تاریخی اسباق حاصل کرتے ہوئے سماج میں سوشلسٹ تبدیلی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ یہی اس کتاب کا حقیقی پیغام ہے۔

جاری کردہ
پریس سیکرٹری
پی ٹی یو ڈی سی، سندھ
20 ستمبر 2026

باوا صفرا ملتان کے مکینوں کا پانی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ملتان: ( ندیم پاشا مورخہ 28 اگست کو باوا صفرا شاہ...
29/08/2026

باوا صفرا ملتان کے مکینوں کا پانی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
ملتان: ( ندیم پاشا مورخہ 28 اگست کو باوا صفرا شاہ شمس پارک گیٹ نمبر 2 کے سامنے باوا صفرا کے رہائشیوں نے گزشتہ کئی ہفتوں سے واٹر سپلائی بند ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت کامریڈ اسلم انصاری, عاصم خان ایڈوکیٹ, محمد حسین بلا , رمضان جان, محمد علی پاشا , ا مین ساجد اور دیگر نے کی ۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 2 اگست سے اس حبس اور شدید گرمی کے دوران علاقے میں پانی کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ اور ابھی تک پانی کی مسلسل بندش اور اس مسئلے کے حل کے لیےمتعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہ کیے گئے ہیں ۔مقررین ہے کہا کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی مسلسل بندش نے گھریلو زندگی کو شدید متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو خصوصاً مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شہریوں کو پینے اور روزمرہ استعمال کے لیے دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔مقررین اور اہلیانِ علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ باوا صفرا میں پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور 2 اگست سے جاری پانی کے بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے سپلائی بحال کی جائے۔مقررین اور اہلِ علاقہ نے مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے بنیادی مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

خان عبدالغفار خان — مزدور جدوجہد کی روشن روایتپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین، ورک مین ایسوسی ایشن کے پہلے صدر خان عبدال...
20/08/2026

خان عبدالغفار خان — مزدور جدوجہد کی روشن روایت
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین، ورک مین ایسوسی ایشن کے پہلے صدر خان عبدالغفار خان کی چالیسویں برسی پر ان کی بے مثال جرأت، جدوجہد اور محنت کشوں سے وفاداری کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
خان عبدالغفار خان ان عظیم مزدور رہنماؤں میں سے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی محنت کشوں اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ ورک مین ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے مزدوروں کے مطالبات پر انتظامیہ کے ساتھ کبھی اصولی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہر مشکل مرحلے پر محنت کشوں کی آواز بنے رہے۔
پاکستان آرڈیننس فیکٹریز میں ان کی شخصیت ترقی پسند اور بائیں بازو سے وابستہ مزدور کارکنوں کے لیے بھی ایک اہم مرکز تھی۔ مختلف ٹریڈ یونینوں کے کارکنوں سے ان کے گہرے دوستانہ اور سیاسی روابط تھے، اور اس دور کی سیاسی قیادت بھی ان کے مقام اور کردار سے واقف تھی۔
ان کی اصول پسندی کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیماری کے سخت حالات میں جب انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے یہ سہولت لینے سے انکار کر دیا، تاکہ کل کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ انہوں نے کسی ذاتی مراعت کے عوض اپنے اصولوں سے سمجھوتہ کیا۔
آج ان کی چالیسویں برسی پر ہم ان کی جدوجہد، جرأت، اصول پسندی اور محنت کشوں سے بے مثال وفاداری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج کی مزدور تحریک کو بھی اسی جذبے، حوصلے اور نظریاتی وابستگی کی ضرورت ہے۔
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپین
خان عبدالغفار خان کی بے مثال جرأتوں کو ان کی چالیسویں برسی پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

مزدور نامہ(واہ کینٹ)غفار خان فرینڈز سوسائٹی کے اجلاس میں محنت کشوں کے اتحاد اور کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہارغفار خان...
10/08/2026

مزدور نامہ(واہ کینٹ)
غفار خان فرینڈز سوسائٹی کے اجلاس میں محنت کشوں کے اتحاد اور کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار

غفار خان فرینڈز سوسائٹی کا ایک اہم اجلاس آج واہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ورکمیںن ایسوسی ایشن کے سابق صدر باوا محمد اکرم نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض سابق سیکرٹری جنرل ورکر مین ایسوسی ایشن محمود الحسن نے انجام دیے۔

اجلاس میں پاکستان کے محنت کش عوام کو درپیش بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بے روزگاری، علاج معالجے کی دشواری اور زندگی کی بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صدارتی خطاب میں بابا محمد اکرم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات نے پاکستان کے وسیع محنت کش طبقے کی زندگی کو مسلسل دشواریوں سے دوچار کر دیا ہے۔

اجلاس کے شرکاء ملک غلام نبی خان، لالا محمد رفیق، مختار خان، محمد عابد، ظہور احمد، ذوالفقار احمد، سید کوثر حسین شاہ،محترم ضیافت صاحب اور ڈاکٹر چنگیز، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ محنت کشوں کے مسائل کسی ایک رنگ، نسل، مذہب، قوم یا جنس تک محدود نہیں، اس لیے ان کے حل کی جدوجہد بھی تمام تفریقوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ بنیادوں پر استوار کرنا ہوگی۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا اور پاکستان میں وسائل، دولت اور ذرائعِ پیداوار کی کمی بنیادی مسئلہ نہیں؛ اصل مسئلہ ان وسائل اور ذرائعِ پیداوار کی غیر منصفانہ ملکیت اور موجودہ سرمایہ دارانہ نظام ہے، جس کے باعث اکثریت کی محنت کا ثمر چند ہاتھوں میں مرتکز ہوتا جا رہا ہے۔ اس صورتِ حال کے مقابلے کے لیے محنت کشوں میں شعور، یکجہتی اور اجتماعی جدوجہد کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے کشمیر کے محنت کش عوام کی جاری جدوجہد اور ان کے مطالبات سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں جاری تشدد اور کشت و خون کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے اور محنت کشوں، نوجوانوں اور عوام کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے تسلیم کرتے ہوئے مسئلے کا پُرامن اور منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔

اجلاس کا مشترکہ پیغام:
محنت کشوں کے مسائل مشترک ہیں، اس لیے ان کی جدوجہد بھی مشترک ہونی چاہیے—اتحاد، شعور اور جدوجہد ہی بہتر اور باوقار مستقبل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

02/08/2026

حیدرآباد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر قائم سندھ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کئمپ پر پی ٹی یو ڈی سی سندھ کے جنرل سیکرٹری رضا خان سواتی کی قیادت میں وفد کی شرکت اور اظہار خیال ، نوجوان طلبہ و بیروزگار نوجوانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد نے نوجوانوں کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے SPSC میں کرپشن اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی شدید مذمت کی اور جدجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ ساتھ دینے کا عزم کیا۔

31/07/2026

راولپنڈی
محنت کش یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے سامنے کشمیر یکجہتی مظاہرے سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز ملک اظہار خیال کرتے ہوئے۔

31/07/2026

پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی رہنما، لائرز ریولوشنری موومنٹ کے مرکزی چئیرمین الیاس خان کا لاہور پریس کلب پر کشمیر یکجہتی مظاہرے پر بدترین پولیس کریک ڈاؤن پر بیان۔
کشمیر میں جاری حقوق تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی۔

28/07/2026

شاہد انور ایڈووکیٹ صدر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین شمالی پنجاب(PTUDC)کشمیر میں عوامی حقوق تحریک پر ریاستی جبر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پر امن تحریک کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ جبروتشدد کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں۔

28/07/2026

The people of Jammu Kashmir appeal to the international working class, trade unions, socialist organisations, progressive movements, and human rights organisations to stand in solidarity with their democratic struggle against repression and injustice.

Yesterday, the Joint Awami Action Committee (JAAC) announced a long march towards Muzaffarabad to demand justice and the protection of democratic rights. According to reports from organisers and local sources, as the peaceful procession entered the city of Rawalakot, paramilitary and security forces opened fire and used tear gas against the demonstrators. Reports indicate that at least twenty-two people have been killed and hundreds injured.

Today, security forces reportedly opened fire on protesters in both Mirpur and Rawalakot, leaving at least seven more people dead and dozens injured. Reports also suggest that some of the injured are being denied access to medical treatment. As security operations continue, there are fears that the death toll and the number of injured may rise further. These reports require urgent international attention, independent verification, and accountability.

We, PTUDC, call upon workers’ organisations, trade unions, socialist organisations, left-wing political parties, youth organisations, women’s movements, democratic forces and human rights defenders of the region and across the world to raise their voices in defence of democratic rights. An injury to one section of the working class is an injury to all. The struggle for justice in Kashmir is inseparable from the global struggle against oppression, authoritarianism, militarisation, and exploitation.

We also appeal to the masses of Indian held Kashmir and all overseas Kashmiri political organisations, trade unions, student groups, civil society organisations, and human rights defenders to unite in defence of the people, regardless of political or ideological differences. The protection of human life and democratic freedoms must take precedence over all partisan considerations.

Read complete statement on our website.

Address

105 Mangal Mension, Royal Park, Luxmi Chowk
Lahore
54000

Telephone

+923087172677

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Trade Union Defence Campaign posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Trade Union Defence Campaign:

Shortcuts

Share