Pakistan Trade Union Defence Campaign

Pakistan Trade Union Defence Campaign

Share

Pakistan Trade Union Defence Campaign (PTUDC) is an international #solidarity campaign for #Pakista

Sialkot ring road| Awami Action Committee| Pakistan 31/05/2026

سیالکوٹ رنگ روڈ؛ تعمیر یا شہریوں کی بے دخلی؟
​ہم سیالکوٹ کی صنعتی اور معاشی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن ترقی کے نام پر غریبوں کو بے چھت کرنے اور ان کے روزگار کا گلا گھونٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حقیقی ترقی وہ ہے جو عوام کو تحفظ دے، نہ کہ انہیں سڑکوں پر لے آئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت اور انتظامیہ سے درج ذیل بنیادی مطالبات کرتی ہے:
​1️⃣ سر چھپانے کی جگہ کا تحفظ: رنگ روڈ کی زد میں آنے والے کسی بھی غریب کا متبادل انتظام کیے بغیر گھر یا دکان مسمار نہ کی جائے۔
2️⃣ متبادل ڈیزائننگ: رنگ روڈ کے روٹ کو اس طرح ری ڈیزائن (Re-design) کیا جائے کہ تمام گنجان آبادیاں اور پرانی بستیاں مکمل طور پر بائی پاس ہو سکیں۔
3️⃣ مساوی رویہ اور یکساں پالیسی: ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ میں بااثر طبقات کو نوازنے کا روایتی طبقاتی نکتہ نگاہ ترک کر کے غریب اور امیر کے حقوق کو برابر تسلیم کیا جائے۔
4️⃣ منصفانہ مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی: اگر عوامی مفاد میں زمین کا حصول ناگزیر ہو، تو متاثرین کو کسی تاخیر کے بغیر موجودہ کمرشل مارکیٹ ریٹ کے مطابق فوری اور یکمشت ادائیگی کی جائے۔
5️⃣ انسان دوست ترقی کا تصور: ریاست کا کام شہریوں کو ریلیف دینا ہے؛ ترقیاتی کاموں کا بنیادی مقصد عوامی سہولت اور خوشحالی ہونا چاہیے، نہ کہ لوگوں کے لیے ہجرت، تباہی اور بربادی کا سبب بننا۔
​عوامی ایکشن کمیٹی، پاکستان 🇵🇰
عوامی ایکشن کمیٹی، سیالکوٹ

Sialkot ring road| Awami Action Committee| Pakistan رنگ روڈ سیالکوٹ: ترقی یا غریب دشمنی؟​ہم سیالکوٹ کی ترقی کے مخالف نہیں، لیکن ترقی کے نام پر غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوامی ایکشن ک...

26/05/2026

راولا کوٹ: پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپین، پیپلز ریولوشنیری فرنٹ اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنس فیڈریشن کی جانب سے پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری محنت کشوں تحریک کے حق میں راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایکٹ 2016 جیسے کالے قانون کا خاتمہ کر کے محنت کشوں کو ٹریڈیونین بنانے کے حق دینے، ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن اور آل ایمپلائز کنفیڈیشن کے تمام مطالبات کی فی الفور منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔

22/05/2026

راولاکوٹ
التمش تصدق رہنما ایڈہاک ملازمین راولاکوٹ میں آل ایمپلائز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے ہیں۔

22/05/2026

مورخہ 21 مئی 2026 کو مزاحمتوں کے شہر راولاکوٹ میں آل ایمپلائز کنفیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ایک تاریخ ساز احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن (HEF) کے ملازمین، جو تین ماہ سے زائد عرصے سے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں سراپا احتجاج ہیں، ڈویژن سطح پر جمع ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
احتجاجی مظاہرے سے جاوید عزیز، داود رفیق، افضل شاہین (چیئرمین HEF)، راجہ امتیاز، عاشق بٹ، مزمل خان، لالہ قیوم، رفاقت حسین طاہر، فیاض احمد، زبیر گلشن پی ڈبلیو ٹی ورکرز یونین انور خان، مسز شمیم ریاض، صفیہ خانم، سجاد احمد، التمش تصدق ،قارشد آزاد، منصور خان، قاضی اقبال، غفور خان، طارق خان، فیاض خان، سفیان ربانی، عابد بشیر، عرفان سرور اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت جب جون 2026-27 کا بجٹ پیش کرے تو مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کرے۔ وفاقی حکومت کی طرز پر کم از کم 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور 30 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے تاکہ ملازمین کچھ ریلیف محسوس کر سکیں۔
اسی طرح ہاؤس رینٹ، میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس اور دیگر بنیادی سہولیات موجودہ وقت کی قیمتوں کے مطابق دی جائیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ محنت کش ہی اس نظام کو چلاتے ہیں۔اگر اس نظام میں ملازمین کے مسائل کا حل نہیں ہے تو محنت کش اس نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
✊ ملازمین کا اتحاد ہی ان کی طاقت ہے۔
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔
ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 22 مئی 2026 کو پورے آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ مستقبل کے احتجاجی شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا:
یکم جون 2026: ضلعی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
2 جون 2026: ڈویژن سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
3 جون 2026: ضلعی سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
4 جون 2026: مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا اور مظفرآباد میں دھرنا دیا جائے گا۔
مزید یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اگر ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پورے نہ کیے گئے تو عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی پورے آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور احتجاج کرے گی۔
اس کے علاوہ کنفیڈریشن کے احتجاجی مظاہرے میں صحافی برادری کے احتجاج کی بھی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور ان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کی گئی۔

13/05/2026

راولاکوٹ
آل ایمپلائز کنفیڈریشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ سے التمش تصدق رہنما ایڈہاک ملازمین موومنٹ کا خطاب

Photos from Pakistan Trade Union Defence Campaign's post 13/05/2026

راولاکوٹ ۔
آج مورخہ 13مئی 2026 کوآل ایمپلائز کنفیڈریشن پونچھ، ،آزاد کشمیر کا ایک احتجاجی مظاہرہ بسلسلہ آمدہ بجٹ اور طوفانی مہنگائی کے حوالے سے کیا گیا ملازمین نے ریلی کی صورت میں پورے شہر کا چکر لگایاجس کی صدارت آل ایمپلائز کنفیڈریشن کے صدر خورشید اقبال خان صدر آل ایمپلائز کنفیڈریشن نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائضِ داؤد رفیق جنرل سیکرٹری آل ایمپلائز کنفیڈریشن نے سر انجام دیئے ۔ اجلاس میں مقررین جاوید عزیز سینئر نائب صدر کنفیڈریشن۔ناظم افتخار مرکزی صدر فوڈ۔لالہ قیوم مرکزی جنرل سیکرٹری فنی ملازمین ۔ایس ایم عارف سیکرٹری نشرو اشاعت کنفیڈریشن سردار سجاد احمد تنظیم غیر جریدہ۔ملک مسرت خان کوٹلی۔ صفیہ بیگم صدر اہل ایچ ایس۔ منصور شفیق ایچ ای ایف۔ التمش تصدق ایڈہاک موومنٹ۔ زبیر گلشن چیئرمین پی ڈبلیو ڈی۔ محمد اشرف ایپکاء ھجیرہ۔ شاہد احمد خان پی ڈبلیو ڈی۔شفقت حسین خان محکمہ انفارمیشن۔۔فیض احمد صدر ایپکاء ۔ندیم بٹ برقیات۔انور خان ایپکاء۔ اور دیگر نے کہا۔کہ مہنگائی عروج پر ھے ۔اورملازمین انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کرتے ہیں مشترکہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے پورے نہ ھونے کی صورت میں بھر پور آزاد کشمیر میں احتجاج کیا جاے گا۔ کمر توڑ مہنگائی نے ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا ھے ۔سردار خورشید اقبال خان نے آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرے اور جہدوجہد جاری رکھے ۔کامیابی آپ کا مقدر ھوگی۔انھوں نے کہا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 21مئ کو بھرپور احتجاج کیا جاے گا۔ جس میں تمام ملازمین اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔اور اپنے حقوق کے لیے بھر بھرپور کوشش کرے۔

13/05/2026
12/05/2026

پاکپتن: تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ تنظیموں اور سرکاری ملازمین کااحتجاج

12/05/2026

مظفرگڑھ(ارسلان گوندل) شدید گرمی اور تپتے سورج میں قوم کے معمار سڑکوں پر نکل آئے
مظفرگڑھ پریس کلب رجسٹرڈ مظفرگڑھ کے باھر اساتذہ کا احتجاج، مستقلی اور اپ گریڈیشن کیلئے فلک شگاف نعرے
کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر، سروس اسٹرکچر اور مراعات کی بحالی کا مطالبہ
اساتذہ برادری کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
گرمی کی شدت بھی اساتذہ کے عزم کو نہ روک سکی، حقوق کیلئے احتجاج جاری
قوم کے مستقبل کے معمار اپنے حق کیلئے میدان میں آگئے
اساتذہ کا دوٹوک مؤقف، مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

105 Mangal Mension, Royal Park, Luxmi Chowk
Lahore
54000