Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan

Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan

Share

Official page of Excise, Taxation & Narcotics Control Department Government of the Punjab

15/05/2026

🚨 فوری اطلاع، فوری کارروائی 🚨

پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اگر آپ کے علم میں منشیات یا نارکوٹکس اسمگلنگ سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوراً CNF Helpline 1012 پر رابطہ کریں۔

آپ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
آئیں، مل کر پنجاب کو محفوظ اور منشیات سے پاک بنائیں۔

Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan 30/04/2026

This awareness message by Punjab Counter Narcotics Force highlights the critical role every citizen plays in stopping drug trafficking. If you notice any suspicious activity related to narcotics, your timely report can help save lives and protect communities.
Drug networks thrive in silence—but awareness and action can break them.
📞 Report confidentially at Helpline: 1012
یہ آگاہی پیغام پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے ہر شہری کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے میں ادا کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو منشیات سے متعلق کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو آپ کی بروقت اطلاع قیمتی جانیں بچا سکتی ہے اور معاشرے کو محفوظ بنا سکتی ہے۔
منشیات کے نیٹ ورکس خاموشی میں پنپتے ہیں—لیکن آگاہی اور بروقت اقدام انہیں ختم کر سکتا ہے۔
📞 خفیہ طور پر اطلاع دیں: ہیلپ لائن 1012

Govt of Punjab

Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan

20/04/2026

Empowering CNF Female Staff Through Training & Continuous Learning, Mission Drug-Free Punjab

09/04/2026

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب

حکومت پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل ٹرانسفر پر فیس اور دیگر چارجز معاف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کے لیے فیول سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس 605 روپے، ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس 1000 روپے اور اسمارٹ کارڈ فیس 1300 روپے معاف کر دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ شہری اس رعایت سے 6 اپریل تا 5 مئی 2026 تک استفادہ کر سکیں گے۔ تاہم اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ موٹر سائیکل درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
حکومت پنجاب کے اس ریلیف پیکج کے ذریعے عوام کو مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جسے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن برداشت کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ رعایت لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پر لاگو نہیں ہوگی، تاہم ٹرانسفر فیس اور دیگر رجسٹریشن سے متعلق چارجز بدستور معاف رہیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر رجسٹر کروائیں تاکہ وہ فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔

05/03/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر سی این ایف پنجاب منشیات فروشی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
اگر آپ کے اردگرد کہیں منشیات فروشی ہو رہی ہے تو فوراً ہیلپ لائن 1012 پر اطلاع دیں۔
آپ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی

19/02/2026

For transfer of vehicle using Pak-Identity App of NADRA

1. it is informed that both seller and buyer have to use the same platform, either Pak-Id App or NADRA Franchisee.

2. One biometric from Pak-Id App and second biometric from Franchisee would not work

3. Transfer of vehicle using Pak-Id App, Seller will perform the biometric first than buyer will perform the biometric.

Photos from Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan's post 16/02/2026

لاہور 16 فروری:
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا عوامی سہولت کی جانب بڑا اقدام
گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آ ئی ڈی ایپ کا باقاعدہ افتتاح
اب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی گاڑی مالکان گھر بیٹھےاپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے
اب پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفر اور خریداری کے لیے مالکان کو تصدیق کے لیے دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے
تصدیق کے بعد ای ہے اور دیگر سروسز کے ذریعے واجبات کی آ ن لائن ادائیگی کے بعد ٹرانسفر کا عمل شفاف تر ہو گا
پاک آ ئی ڈی ایپ کا افتتاح آج ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے آج اپنے آفس سے کیا
پاک آ ئی ڈی ایپ کا بنیادی مقصد عوام کے لیے سہولت پیدا کرنا پے۔۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
سسٹم میں شفافیت ایک اضافی فائدہ ہے جو گاڑی مالکان کی آن لائن تصدیق سےحاصل ہو گا۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
پاک آ ئی ڈی ایپ کا اجراء نادرا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔
پاک آ ئی ڈی ایپ کے ذریعے محکمہ ایکسائز اپنا ڈیٹا نادرا کے ساتھ شئیر کرے گا ۔ عمر شیر چٹھہ
نادرا کے اشتراک سےچاروں صوبوں سے گاڑی مالکان کی آن لائن تصدیق سے تمام ڈیٹا یکجا ملے گا۔ عمر شیر چٹھہ
گاڑی مالکان کی تصدیق صرف مالکان کی نہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے لیے بھی چیلنج تھی۔ عمر شیر چٹھہ
بیرون ملک مقیم گاڑی مالکان تصدیق کے لیے پاور آف اٹارنی دینا پڑتی تھی ۔ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
اور سیز پاکستانی اپنی ملکیت کی تصدیق کے لیے سفارت خانوں کے چکر لگاتے تھے۔ عمر شیر چٹھہ
اے ڈی آر کی وجہ سے گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی ایک بڑا مسئلہ تھا، عمر شیر چٹھہ
اب شہری کہیں پر بھی اپنی فیس آئی ڈی اور بائیو میٹرک سے گاڑی کی ملکیتی تبدیل کر سکیں گے، عمر شیر چٹھہ
خاص کر بزرگ شہہریوں کے لیے فیس آ ئی ڈی بڑی سہولت ہے۔
پاک آ ئی ڈی ایپ سے پنجاب کی دو کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی مزید آسان ہو گی ۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
ملکیت کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کا عمل مکمل کر دیا جاتاہے۔
ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

16/02/2026

NADRA Punjab Information Technology Board (PITB) Govt of Punjab Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan

13/02/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

11-A Egerton Road, Transport House
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:30
14:30 - 17:00