Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan

Call Directions Website Contact the organization

Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan Official page of Excise, Taxation & Narcotics Control Department Government of the Punjab

Kashmir Black Day - 27 October
27/10/2026

Kashmir Black Day - 27 October

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹرز کی کانفرنس، کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لیے عملی حکمتِ عملی پر غورلاہور، 26 ا...
26/10/2026

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹرز کی کانفرنس، کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لیے عملی حکمتِ عملی پر غور
لاہور، 26 اکتوبر 2026ء:
سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول محمد مسعود مختار نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لاہور ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹرز کانفرنس کی صدارت کی، جس میں فورس کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور منشیات کے خاتمے کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
سیکرٹری ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے فورس کی جاری کارروائیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی عوامی سطح پر ساکھ اور اعتماد کو سراہا اور منشیات سے پاک پنجاب کے ہدف کے حصول کے لیے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی تاکید کی ۔
کانفرنس میں فیلڈ آپریشنز کے درمیان بہتر رابطہ کاری، معلومات کے بروقت تبادلے اور منشیات کے نیٹ ورکس کی نشاندہی کرکے انہیں مؤثر انداز میں ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت، جوابدہی اور عوامی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سیکرٹری محمد مسعود مختار نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں اور عوامی آگاہی کی کوششوں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ فورس کا عزم ہے کہ پنجاب کو منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعلی کے پنجاب سے پاک صحت مند پنجاب کے ویژن کو کامیاب بنایا جائے گا ۔اپنے ارد گرد ماحول کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے شہری منشیات فروشی سے متعلق معلومات پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی چوبیس گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1012 پر فراہم کر سکتے ہیں۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جاتی ہے۔

30/09/2026
پریس ریلیزایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا علی کمپلیکس ایکسائز آفس کا اچانک معائنہلاہور: ایکسائ...
28/09/2026

پریس ریلیز
ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا علی کمپلیکس ایکسائز آفس کا اچانک معائنہ

لاہور: ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) اور ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) نے مورخہ 25.09.2026 کو ایکسائز آفس، علی کمپلیکس کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران افسران نے موٹر برانچز اور پراپرٹی ٹیکس دفاتر کا تفصیلی جائزہ لیا اور دفتر میں جاری محکمانہ امور، عملے کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس دوران محکمہ کے افسران سے ان کی کارکردگی کے بارے میں استفسار کیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ دوران معائنہ یہ بات مشاہدے میں آئی کہ بعض افسران واہلکاروں نے آفس کارڈز آویزاں نہیں کیے ہوئے تھے جبکہ انسپکٹرز اور کانسٹیبلز مقررہ یونیفارم میں موجود نہیں تھے۔ جس سے عام شہری اور سرکاری ملازم کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ دفتر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں پائی گئی، جبکہ دفتری نظم وضبط میں بھی بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی۔ افسران نے محکمانہ ریکوری، عملے کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر افسران نے ہدایت کی کہ تمام افسران واہلکار مقررہ یونیفارم اور آفس کارڈز کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں، ڈیلیوری سیکشن میں زیر التوا اسمارٹ کارڈ جو کہ پاکستان پوسٹ سے واپس موصول ہوئے تھے اُن کو گاڑی مالکان تک جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں عوام کو بلارکاوٹ، شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ افسران نے محکمانہ ریکوری اور عملدرآمد اور آئندہ صورتحال میں واضح بہتری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ کارکردگی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

07/09/2026

Official page of Excise, Taxation & Narcotics Control Department Government of the Punjab

09/07/2026

Address

11-A Egerton Road, Transport House
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:30
14:30 - 17:00

Telephone

+9280008786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Excise, Taxation & Narcotics Control Punjab, Pakistan:

Shortcuts

Share

Nearby government services