10/04/2026
Exciting days ahead with a lineup of action-packed events. 🏏🏊♂️🏃♂️🚴♂️
From Cricket Team Trials to the Swimming Championship, and the CM Punjab Marathon & Cycling Race 2026 — there’s something for every athlete.
Stay ready. Stay active.
10/04/2026
👟🚴♀️ Strong, Fearless & Unstoppable!
Ladies, it’s your time to shine at the CM Punjab National Marathon & Cycling Race 2026! 💚
💥 Take on the 5 KM challenge designed to celebrate strength, confidence, and determination.
Whether you run or ride — own the road and inspire everyone around you!
🌟 A safe, well-managed route with water points & medical support ensures you stay focused on your performance.
🏆 Win Exciting Prize Money & Make Your Mark!
📅 Sunday, 19 April 2026
⏰ 06:00 AM
📍 Liberty Roundabout, Gulberg Lahore
🎯 Gather your energy, bring your passion, and be part of a powerful movement of women in sports!
10/04/2026
Route Revealed – Are You Ready for the Challenge?
Get set to conquer the Roads of Lahore in the CM Punjab National Marathon & Cycling Race 2026! 💥
🏃♂️🚴♀️ 21.1 KM of pure adrenaline — passing through iconic landmarks, energetic crowds, and a route designed to test your endurance and spirit!
🔥 From Liberty Roundabout to the heart of the city — every turn is a new challenge, every mile a new achievement!
💧 Fully equipped with water points & first aid facilities to keep you going strong till the finish line!
🏆 Win Exciting Prize Money & Earn Your Glory!
📅 Sunday, 19 April 2026
⏰ 06:00 AM
📍 Liberty Roundabout, Gulberg Lahore
🎯 Lace up, gear up, and show what you’ve got!
Register now and be part of Punjab’s biggest race!
10/04/2026
🏃♂️🚴♀️ Ready to Race, Punjab?
Be part of the ultimate fitness challenge as energy, passion, and competition come together at the & !
🔥 Whether you run or ride — this is your moment to shine!
💪 Push your limits. Feel the adrenaline. Make your mark.
🏆 Exciting Prize Money Awaiting the Winners!
Compete with the best and take home amazing rewards along with pride and recognition.
📅 Date: Sunday, 19 April 2026
⏰ Time: 06:00 AM
📍 Location: Liberty Roundabout, Lahore
🎯 Don’t miss out — register now and be part of Punjab’s biggest sporting event!
Scan QR code for the registration.
09/04/2026
پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کے لیے بڑے اقدامات!
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں 60 سے زائد ترقیاتی سکیمیں منظوری کے لیے پیش کی گئیں۔
کچہ کے علاقوں میں نئی سپورٹس سہولیات، پنجاب بھر میں سنتھیٹک ہاکی گراؤنڈز اور پیڈل ٹینس کورٹس کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
نوجوانوں کے لیے کپیسٹی بلڈنگ، یوتھ انگیجمنٹ اور ایکسچینج پروگرامز کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ ای سپورٹس کے لیے بھی بڑے ایونٹ کی تیاری جاری ہے۔
09/04/2026
پنجاب میں کھیلوں کے نظام کو مزید شفاف اور مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم!
وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپورٹس ایسوسی ایشنز کے انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جس میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندگان شامل ہوں گے۔
یہ اقدام نہ صرف اعتماد کو مضبوط کرے گا بلکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت سمت کا تعین بھی کرے گا۔
08/04/2026
پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبہ بھر کے تمام ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔
📊 کارکردگی کے مطابق:
🥇 فیصل آباد ڈویژن — 69 پوائنٹس
🥈 ملتان ڈویژن — 65 پوائنٹس
🥉 لاہور ڈویژن — 62 پوائنٹس
سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے ناقص کارکردگی پر ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔
08/04/2026
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک پی سی بی جنید ضیاء اور قومی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد شفیق چشتی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ روایتی کھیلوں اور کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ساہیوال میں قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کے نام سے سٹیڈیم تعمیر کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
پنجاب کے تمام ڈویژنز میں گراس روٹ لیول کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ 11 اور 12 اپریل کو لاہور میں بھی ٹرائلز ہوں گے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
جنید ضیاء اور محمد شفیق چشتی نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور کھلاڑیوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تعریف کی۔
08/04/2026
صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے تعاون سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب میں کپیسٹی بلڈنگ پروگرام دوسرے روز بھی جاری رہا۔
ماسٹر ٹرینرز کی جانب سے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس افسران، کوچز، ٹرینرز اور ایڈمنسٹریٹرز کو سپورٹس ایڈمنسٹریشن، کوچنگ اور فزیکل ایجوکیشن کے حوالے سے جدید تربیت دی جارہی ہے، کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے دوسرے روز پر تین لیکچرز دیے گئے، پہلا لیکچر سپورٹس سائیکالوجی کے موضوع پر ڈاکٹر صفدر بلوچ نے دیا جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کی ذہنی تیاری اور کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی، دوسرا لیکچر سینئر ہیلتھ آفیشل ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے سپورٹس انجریز سے بچاؤ کے موضوع پر دیا جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو چوٹ لگنے کی وجوہات، پٹھوں کے دباؤ، جسمانی حرکت، اسٹریچنگ، ہائیڈریشن، کھلاڑیوں کی نفسیات، ٹریننگ، غذائیت، آلات اور متوازن ڈائٹ پلان کے حوالے سے لیکچردیا جبکہ تیسرا لیکچر سپورٹس ٹریننگ اورپلاننگ کے موضوع پر ڈاکٹر امداد علی نے دیا، جس میں انہوں نے تربیت، منصوبہ بندی اور جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ماسٹر ٹرینرز نے شرکاء کو غذائیت، ٹریننگ کے اصولوں، جدید کھیلوں کی تکنیکس، فٹنس، کوچنگ نظم و ضبط اور جدید تربیتی اصولوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جبکہ کھلاڑیوں کی غذائیت میں وٹامنز اور کاربوہائیڈریٹس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
08/04/2026
انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کا افتتاح کردیا گیا
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 2026 کو نوجوانوں کا سال قراردیا ہے،اس لئے یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبہ بھر میں نوجوانوں کیلئے سپورٹس اور یوتھ افیئرز کے پروگرام منعقد کررہا ہے،رواں ماہ سپورٹس کے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا، سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سطح پر بڑے سپورٹس ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، اولمپک کھیلوں کے ساتھ ساتھ روایتی کھیلوں جیسے کبڈی اور ریسلنگ کے مقابلے بھی صوبہ بھر میں کرائے جائیں گے،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پاس پورے پنجاب میں 90 سے زائد کرکٹ گراؤنڈز موجود ہیں، جہاں جلدکرکٹ ایونٹس کروائے جائیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزیدکہا ہے کہ کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا مقصد مختلف کھیلوں میں ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا ہے جو کوچز اورکھلاڑیوں کو جدید تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
07/04/2026
Dive into the action! 🏊♂️💦
The CM Punjab Age Group Swimming Championship 2026 is just around the corner. It’s time for the young athletes of Punjab to make a splash and show off their speed, technique, and determination. Whether you're a powerhouse in the pool or a rising star, this is your moment to shine!
📅 Event Details:
Dates: 15 – 16 April 2026
Categories: Boys & Girls
Venue: Punjab International Swimming Complex, Lahore
📝 Registration & Inquiries:
Ready to compete? Reach out to our coordinators for registration details:
Muhammad Hafeez Bhatti: 0321 4394118
Rafi-u-Zaman: 0321 7843324
Miss Mubashrah Raza (For Girls): 0322 4255113
Organized by the Youth Affairs & Sports Department Punjab in collaboration with Sports Board Punjab.
Let’s celebrate the spirit of sportsmanship and aquatic excellence! See you at the poolside. 🥇
07/04/2026
پنجاب میں سپورٹس ڈویلپمنٹ کا نیا ویژن
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں کھیلوں کی ترقی کے لیے سائنسی بنیادوں پر تربیت ناگزیر ہے۔
کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے ذریعے کوچز، ٹرینرز اور سپورٹس افسران کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی، جو کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اس ادارے کو مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔