National Students Federation

National Students Federation

Share

NSF is a Revolutionary Left-wing students federation in Pakistan.

03/12/2022

پریس ریلیز
2 دسمبر 2022
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ، جامعہ سندھ کے طلبہ پر ثقافتی دن منانے کے جرم میں دائر مقدمات کو طلبہ سیاست کو دبانے کی سازش سمجھتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے خلاف ایسے گھناؤنے ہتھ کنڈوں اور طریقہ کار کو فل الفور بند کرکے طالب علموں پر دائر کیسز خارج کیے جائیں۔

یکم دسمبر کو جامعہ سندھ جامشور میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علموں نے سندھ کا ثقافتی دن منایا تو یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے تین سو زائد طلبہ پر دہشتگردی کے مقدمات دائر کیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ جامعہ سندھ کے طالب علموں کو ایسے جھوٹے کیسز میں پھنسانے کی کوشش کی گئی ہو، کبھی ہاسٹل میں صاف پانی کی مانگ پر غداری کے مقدمات درج کیے جاتے ہیں تو کبھی ان پر اپنے بنیادی حقوق کیلیے احتجاج کرنے پر مقدمات دائر کیے جاتے ہیں، اور اب تو یونیورسٹی انتظامیہ، فورسز اور حکومت سندھ کی نظر میں اپنی ثقافت کا جشن منانا بھی دہشتگردی ہے۔

کل یہ کیسز دائر کیے گئے اور آج 25 سے 30 پولیس گاڑیوں پر فورسز کی بھاری نفری نے پوری یونیورسٹی میں گشت کر کے طلبہ کو حراساں کیا ہے۔ کیا اب طلبہ دہشتگرد ہیں جو اتنی تعداد میں فورسز کو تعلیمی اداروں کے اندر اجازت دی گئی جیسے یہ یونیورسٹی نہیں کوئی جنگی سرحد والا علاقہ ہو۔۔!

جامعہ سندھ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران طلب علموں کے سیاسی تحرک پیدا ہونے پر انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، وہ چاہتی ہے کہ طلبہ اپنے حقوق کی بات نہ کریں، صاف پانی نہ مانگیں، ہاسٹل سہولیات اور معیاری کھانے کی مانگ نہ کریں اور نہ اپنی ثقافت کو خراج پیش کریں۔ انتظامیہ سمیت طلبہ دشمن قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ یونیورسٹی کے اندر طلبہ نہیں مگر فورسز کا راج ہو، اور وہ صحتمد اور تنقیدی سوچ والے ذہنوں کے بجائے غیر سیاسی ذہن پیدا ہو جو جنرل ضیاء چاہتا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب نہ صرف جامعہ سندھ بلکہ ملک کے تمام تعلیمی ادارے اور قابض قوتیں اس ہی آمر جنرل ضیاء کی لیگسی کو آگے لے کر انتہاپسند اور غیر سیاسی طلبہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں جب طلبہ یونین کی بحالی کی بات شروع ہوئی اور تعلیمی اداروں میں طلب علموں کا سیاسی تحرک پیدا ہوا تو یونیورسٹی انتظامیہ سمیت طلبہ دشمن قوتوں نے ایک سازش کر کے اس معاملے کو دبانا چاہتی ہیں کہ طلبہ یونین پر پابندی جاری ہے۔ ان گھناؤنے سازشوں کو ہم سب طالب علموں کو سمجھنا چاہیے اور یہ طے کرنا ہوگا کہ سیاسی طور پر جڑ کر آواز اٹھانے کے علاؤہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

اس لیے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن یہ سمجھتی ہے کہ ترقی پسند اور پرامن سیاست کے ذریعے ہی ہم ان گھناؤنی سازشوں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت طلبہ کو نہیں ہرا سکتی جب وہ یک آواز ہو کر اپنے حقوق مانگتے ہیں۔

31/10/2022

We will Resist!

ہم پھول تمہارے گلشن کے کانٹوں کا لبادہ اوڑھے ہیں!
سب سہہ کے چپکے رہ رہ اب اٹھ کے مل کے بولے ہیں!

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مقصد طلباء کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے.
این ایس ایف زندہ باد 🇦🇴✌🇦🇴 🚩 🇦🇴




29/10/2022

تعلیم کا کاروبار ... نامنظور !
این ایس ایف زندہ باد
انقلاب کے تین نشان
طلباء مزدور اور کسان🇦🇴✌🇦🇴 🚩 🇦🇴

Photos from National Students Federation's post 29/10/2022

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف لا نے ایچ ای سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ کے بدترین سیلاب کے دوران طلباء کی فیسوں میں 33 فیسد کا اضافہ کیا ہے.

انتظامیہ کی اس شاگرد دشمن پالیسی سے یہ ساف واضح ہے کے انہیں طلباء کے حقوق کی کوئی قدر نہیں ہے.

پچھلے مہینے SZABUL کے طلباء نے اس ہی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ نے دباؤ میں آ کر ان کے مطالبات مان لئے تھے. لیکن مہینہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کے یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پھر سے یہی پالیسی نافذ کردی.

انتظامیہ کے اس منافع کی خبط میں طلباء کے حقوق کو مسمار کرنے والے عمل کی این ایس ایف سخت مذمت کرتی ہے. کیمپسوں پر طلباء یونین جیسے جمہوریت پر مبنی نظام کی سخت ضرورت ہے جس کے ذریعے طلباء انتظامیہ کی غیر زمہ دارانہ پالیسیوں کو روک سکیں.

ہم طلباء کی اس منافع کی لالچ کے خلاف جدوجہد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں.

این ایس ایف زندہ باد
انقلاب کے تین نشان
طلباء مزدور اور کسان🇦🇴✌🇦🇴 🚩 🇦🇴

Photos from National Students Federation's post 26/10/2022

500 سے ذائد JSMU LUMHS سے پڑھے ہوئے فارمیسی کے طلباء کو اب تک پریکٹس کرنے کا لائسنس نہیں ملا ہے. حالانکہ ان کی ڈگری مکمل ہوئے کچھ سال گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس وقت بےروزگاری کا شکار ہیں.
این ایس ایف ان طلباء کے ساتھ مکمل تور پر یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے مطالبات کی پوری طرح حمایت کرتی ہے.
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مقصد طلباء کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے
این ایس ایف زندہ باد
انقلاب کے تین نشان
طلباء مزدور اور کسان
🇦🇴✌
🇦🇴 🚩 🇦🇴

Photos from National Students Federation's post 26/10/2022

پريس رليز
جامشورو 26 آکتوبر

اسٽوڊنٽس لیفٹ الائنس سندھ یونیورسٹی جامشورو.

نيشنل اسٽوڊنٽس فيڊريشن، پروگريسو اسٽوڊنٽس فيڊريشن، سنڌ شاگرد محاذ اور رووليوشنري اسٽوڊنٽس فرنٽ) سندھ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس لیفٹ الائنس کی جانب سے آرٹ فیکلٹی سے سینٹرل لائبرری تک ریلی نکالی گئی نکالی۔
سندھ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس لیفٹ الائنس کے مطالبات مکمل طور پر طلبہ اور تعلیم دوست مطالبات ہیں، طالب علم رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ملک بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے اور سندھ کی حالت ملک کے دیگر حصوں سے بھی بدتر ہے، جو پہلے ہی بھوک، بے روزگاری، مہنگائی سے متاثر تھا، پھر سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی، جس سے سندھ کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔ اس ساری صورتحال سے طلباء اور ان کی تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
جس کا عملی ثبوت جامعہ سندھ ہے جہاں طلباء کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں جن میں بھاری فیسوں سے لے کر ہاسٹل کی الاٹمنٹ، جنسی ہراساں، صاف ستھری خوراک، ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی اداروں کی مداخلت اور اب مذہبی انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، جس کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ترقی پسند طلبہ تنظیموں کے اتحاد سندھ یونیورسٹی لیفٹ الائنس نے پہلا قدم اٹھایا ہے جس کا ہم خیر مقدم اور حمایت کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ بائیں بازو کے اتحاد کے مطالبات پر فوری عمل کرتے ہوئے طلباء کو ریلیف فراہم کرے، اور قانون کے طلبا کو جلد از جلد ڈگریاں دی جائیں۔
طلباء کو سپلی لگانا بند کریں۔ آخر میں قائدین نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ یہ مسئلہ صرف ایک تعلیمی ادارے کا نہیں بلکہ ملک کے سارے اداروں کا بھی یہی حال ہے۔ سندھ سمیت پورے ملک کے مسائل جوں کے توں ہیں، اس لیے سندھ سمیت پورے ملک کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں ترقی پسند جماعتوں کو اس طبقاتی، بینکاری تعلیمی نظام اور اس کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کے لیے ساتھ جڑنا چاہیے، طلباء آپس میں مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں اور غیر طبقاتی معاشرہ اور نظام تعلیم کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مقصد طلباء کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں رہنے والے ہر طالبعلم کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے جس سے وہ معاشرے کا مفید شہری بن سکے اپنی سیاسی بصیرت سے اپنے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کر سکے این ایس ایف یہ مطالبات بلا تفریق رنگ،نسل،عقیدہ،مذہب اور ذات برادری کے تمام طلباء کے لیے چاہتی ہے.

این ایس ایف زندہ باد
انقلاب کے تین نشان
طلباء مزدور اور کسان🇦🇴✌
🇦🇴 🚩 🇦🇴




26/10/2022

داؤد یونیورسٹی اتظامیہ کی طرف سے سیمسٹر فیسوں میں اضافہ نامنظور۔

نیشنل اسٹوڈنس فیڈریشن (داؤد یونیورسٹی)

این ایس ایف داؤد یونیورسٹی انظامیہ کی طرف سے کئے گئے فیسوں میں اضافے کی پرزور مزمت کرتی ہے۔ طلبہ دشمن پالیسیاں داؤد یونیورسٹی میں اپنے انتہا کو پہنچ گئی ہیں. پچھلے دو سالوں میں 100 فیصد فیسوں میں کیا گیا اب دوبارہ تمام شعبہ جات کے فیسوں میں 25 سے30 فیصد اضافہ تشویشناک ہے اور یہ فیس ایک ایسی وقت میں بڈھائی گئی ہے جہاں ملک کا نصف حصہ سیلاب سے متائر ہوا ہے جہاں فیسیں معاف ہونے کی بجائے زیادہ کردی گئی ہیں۔
نیشنل اسٹوڈنس فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کے اس طلبہ دشمن اقدام کو نہ صرف فوری واپس لئے جائے بلکہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ کی فیسیں فوری معاف کی جائیں۔

مفت تعلیم ہمارا حق ہے، خیرات نہیں!
🚩




Photos from National Students Federation's post 25/10/2022

نيشنل اسٹوڈنٹس فيڈریشن سندھ یونیورسٹی لیفٹ الائنس کی جانب سے26/10/2022 کو نکالی جانے والی ریلی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

24/10/2022

ڄامشورو
سنڌ يونيورسٽي ۾ قانون جي شاگردن ۽ شاگردياڻين جو پيادل مارچ
سنڌ يونيورسٽي سان لاڳاپيل سنڌ مهراڻ لا ڪاليج جي شاگردن سيمسٽر نه ٿيڻ خلاف 2 ڪلو ميٽر پيادل مارچ ڪيو
شاگردن سنڌ يونيورسٽي انتظاميا خلاف نعريبازي ڪندي ايڊمنسٽريشن بلڊنگ آڏو ڌرڻو هنيو
سنڌ يونيورسٽي انتظاميا جي نااھلي سبب اسان جي تعليم متاثر ٿي رهي آهي ترت سيمسٽر وٺي اسان جي تعليم، وقت ۽ پئسا بچايا وڃن: شاگرد

22/10/2022

بلوچ یکجہتی کمیٹی لاہور کی جانب سے سانحہ نشتر ہسپتال اور بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری جعلی مقابلوں کے خلاف کل بروز اتوار 2 بجے لبرٹی چوک لاہور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ہم تمام انسان دوست لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچوں کی جاری منظم نسل کشی کے خلاف ہماری جدوجہد کا ساتھ دیتے ہوئے کل لبرٹی چوک لاہور میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔
تاریخ: 23 اکتوبر
وقت: 2 بجے
جگہ: لاہور لبرٹی چوک

21/10/2022

بول کہ لب آزاد ہیں تیرے
بول زباں اب تک تیری ہے
تیرا ستواں جسم ہے تیرا
بول کہ جاں اب تک تیری ہے
دیکھ کہ آہن گر کی دکاں میں
تند ہیں شعلے سرخ ہے آہن
کھلنے لگے قفلوں کے دہانے
پھیلا ہر اک زنجیر کا دامن
بول یہ تھوڑا وقت بہت ہے
جسم و زباں کی موت سے پہلے
بول کہ سچ زندہ ہے اب تک
بول جو کچھ کہنا ہے کہہ لے.🚩
"فیض"
"Speak, for Your Lips Are Free". 🚩



Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Lahore