Mozang - The Heart of Lahore

Mozang - The Heart of Lahore

Share

A page for the local residents of Mozang for local news, businesses, offers, events, updates

02/06/2026

محلہ مڈاہر کے رہائشیوں سے ایک اہم سوال۔

پانی کی شدید قلت کے مسئلے پر متعدد بار درخواستیں اور یاد دہانیاں کروائی جا چکی ہیں۔ پائپ لائن لوپنگ کے کام کے آغاز کی درخواست بھی کی گئی، مگر تاحال عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔

اگر آئندہ چند دنوں میں بھی کام شروع نہ ہوا تو کیا آپ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کو محلہ مڈاہر بلانے کے حق میں ہیں؟

کیا آپ تیار ہیں کہ اپنی آواز میڈیا کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچائی جائے؟

اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

محمد فیصل

02/06/2026

لاہور میں ان شاء اللہ آج رات لیٹ/ کل صبح سے لے کر جمعہ تک بارش کے امکانات ہیں ان شاء اللہ۔۔
لاہور میں ان شاء اللہ ایک سے دو اچھی بارشوں کے علاوہ آندھی۔۔۔۔زالہ باری اور طوفان کا بھی امکان۔۔۔۔
درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان۔۔۔۔

اللہ لاہور میں رحمت والی بارش برسا آمین۔

02/06/2026

اہلِ مزنگ کے لیے ایک مختصر اپڈیٹ

محلہ مڈاہر، پارک لین اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کے مسائل کے حوالے سے میری WASA حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ اس مسئلے کو متعلقہ افسران کے سامنے بار بار اٹھایا جا رہا ہے اور اس کے حل کے لیے مسلسل فالو اپ جاری ہے۔

امید ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے عملی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی اور متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ریلیف ملے گا۔ جیسے ہی کوئی اہم پیش رفت سامنے آئے گی، آپ سب کو فوری آگاہ کیا جائے گا۔

محمد فیصل

30/05/2026

تمام اہلِ مزنگ سے گزارش ہے کہ پانی، بجلی، گیس، صفائی اور دیگر مسائل کے حوالے سے موصول ہونے والی تمام شکایات سنی جاتی ہیں اور ایپلیکیشن کے ذریعے متعلقہ اداروں کو فارورڈ بھی کی جاتی ہیں۔ بعض معاملات کی نوعیت ایسی ہوتی ہے جن کے حل میں وقت لگتا ہے، لیکن ہر شکایت پر فالو اپ جاری رہتا ہے۔ لہٰذا ایک بار پھر گزارش ہے کہ براہِ کرم پرائیویٹ میسجز کرنے کے بجائے ایپلیکیشن کا استعمال کریں تاکہ مسائل کو بہتر اور منظم انداز میں حل کیا جا سکے۔

محمد فیصل

27/05/2026

*السلام علیکم و رحمۃ اللّہ تمام اہلیان مزنگ*

*عیــــــــــد الاضحٰی مبارکــــــــ*

26/05/2026

ٹیمپل روڈ، پارک لائن اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا مسئلہ انشاءاللّٰہ اگلے 10 منٹ میں بحال ہو جائے گا۔
تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ بار بار پرائیویٹ میسجز کرنے کے بجائے ایپ استعمال کریں اور لائٹ جانے کی صورت میں وہاں رپورٹ درج کروائیں تاکہ معاملات بہتر طریقے سے مینج ہو سکیں۔
براہِ مہربانی تعاون فرمائیں۔ شکریہ 🙏

26/05/2026

آپ کے تعاون سے ہی چیزیں بہتر انداز میں چل سکتی ہیں۔شکریہ ❤️

محمد فیصل

26/05/2026

صفائی ہو گئی؟ چلو اب دوبارہ پورا زور لگا کر گند ڈالتے ہیں!” 🚮😂

24/05/2026

⚠️ اہلِ مزنگ کے لیے اہم اپڈیٹ ⚠️

کل رات کچا ٹیمپل روڈ والا ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کی شدید شارٹیج رہی، جس پر واٹس ایپ اور ایپلیکیشن کے ذریعے موصول ہونے والی تمام شکایات نوٹ کی گئی ہیں۔

الحمدللہ اب ٹیوب ویل دوبارہ لائیو اور آپریشنل ہو چکا ہے۔
امید ہے کہ صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ 🙏

آپ سب کا تعاون، صبر اور دعا بہت اہم ہے۔

محمد فیصل

24/05/2026

📢 اہلِ مزنگ کے لیے اہم اپڈیٹ 📢

آج بروز اتوار بھی صفائی کا عمل جاری ہے اور عملہ موجود ہے۔ 🧹

تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اپنا کوڑا صفائی والے عملے کے حوالے کریں اور مزنگ کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں۔ ♻️

صفائی کا پروسیس شروع ہو چکا ہے۔ 🙏

محمد فیصل

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Mozang
Lahore
54000