Saraiki Student Council Punjab University Lahore

Saraiki Student Council Punjab University Lahore

Share

Saraiki Students Council Punjab University Lahore is totally a non-Partisan Students' welfare body.

Its main motive is to raise awareness among the students about the Wasaib and to highlight the beautiful and rich culture of Wasaib in the university.

31/05/2026

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور نے ہمیشہ اپنی زبان کو فروغ دیا۔
سرائیکی زبان ایک وسیع زبان ہے۔سرائیکی زبان کی شاعری نے ہمیشہ سرائیکی وسیب کو ایک بڑی پہچان دی۔۔
سرائیکی زبان بھی دیگر زبانوں کی نسبت اپنے اندر بہت زیادہ وسعت رکھتی ہے


29/05/2026

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور نے 16 فروری کو اپنا ثقافتی دن منایا ۔۔
اس میں سرائیکی وسیب کے شعراء اور سرائیکی وسیب کے لوگوں نے شرکت کی۔۔
سرائیکی زبان کے رائپ سٹار ۔یو جی خان اپنی دھن اور نئی اصطلاح میں اپنی سرائیکی کو زبان کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے۔۔
سرائیکی ایک قدیم اور بڑے خطے کی زبان ہونے کے ناطے اپنے اندر اصطلاحات رکھتی ہے جو کہ ہر فنکار اپنے فن سے اپنی زبان کو پرموٹ کرتا ہے۔۔


28/05/2026

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور کے چیئرمین اسجد خان گرمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ،وسیب دا حال ، میں شرکت کی ۔۔
سرائیکی سٹوڈنٹس نے یونیورسٹیوں میں کونسلز کے پلیٹ فارم سے اپنی شناخت کی جنگ لڑی جو کہ آج خاطر خواہ نتیجہ سے کامیاب ہو چکی ہے۔۔
آج ہروسیب کا نوجوان خود کی پہچان سرائیکی وسیب اور سرائیکی زبان کرواتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔۔
سرائیکی کونسلز کے نمائندگان اور سٹوڈنٹس نے ہمیشہ سرائیکستان صوبہ اوروسیب کے اور مسائل کی جنگ لڑی ہے۔۔


26/05/2026

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور اپنے سابقہ چیئرمین "بلال خان گرمانی "کو پیرا فورس میں بطور "انفورسمنٹ افیسر "سیلیکٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے
بلال خان گورمانی نے اپنے ادوار میں سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل کو ایک نیا عزم و حوصلہ اور تحریک دی۔۔
سرائیکی سٹوڈنٹس کونسلز نے نے ہمیشہ ایسے لوگ پیدا کیےجو مستقبل میں سرائیکی وسیب اور سرائیکی کونسلز کے لیے اعزاز ثابت ہوئے۔۔


24/05/2026

24 مئی 2026 — برسیِ نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم
نواب صادق عباسی سرائیکی ریاست بہاولپور کے خود مختار نواب تھے۔۔
نواب صادق عباسی نے ہمیشہ اپنے دربار میں اور ریاستی امور میں بھی اپنی سرائیکی زبان کو فروغ دیا۔۔
اس طرح ایک سرائیکی نواب نے اپنا سب کچھ مال ودولت سب ملک پاکستان کےلئے پیش کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
ہم اُس عظیم محبِ وطن، مدبر، اور انسان دوست رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قیامِ پاکستان کے مشکل ترین دور میں اپنی بصیرت، قربانیوں اور بے مثال خدمات سے تاریخ میں سنہری باب رقم کیا۔
نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے پاکستان سے صرف محبت کا اظہار نہیں کیا بلکہ اپنے کردار اور عمل سے اس محبت کو ثابت کیا۔ قیامِ پاکستان کے فوراً بعد ریاست بہاولپور نے پاکستان کی حمایت، وفاداری اور تعاون کا اعلان کیا، اور نواب صاحب نے نو قائم مملکت کے استحکام میں تاریخی کردار ادا کیا۔ بعد ازاں ریاست بہاولپور نے باقاعدہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔
قائداعظم محمد علی جناح کو گورنر جنرل کا حلف لینے کے لیے نواب صاحب کی ذاتی رولز رائس میں لے جایا گیا، جبکہ بہاولپور اسٹیٹ فورسز نے قائداعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کراچی میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ “شمس محل” بھی قائداعظم کی رہائش کے لیے وقف کر دی گئی، جو اُن کی بے مثال حب الوطنی اور اخلاص کا روشن ثبوت ہے۔
قیامِ پاکستان کے بعد جب لاکھوں مہاجرین تکلیفوں اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے تھے، اُس وقت ریاست بہاولپور کی فوج اور انتظامیہ نے ان کے لیے پانی، خوراک، رہائش اور طبی سہولیات کا شاندار انتظام کیا۔ یہ خدمت صرف انسانیت نہیں بلکہ پاکستان سے سچی محبت کی عملی مثال تھی۔
نواب صاحب نے اپنی ریاست کی فوج “بہاولپور رجمنٹ” کو پاکستان آرمی میں شامل کر دیا، جو بعد ازاں بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنی۔
بہاولپور رجمنٹ کی مختلف بٹالینز بعد میں:
• 1st (Sadiq) Battalion → 8 بلوچ
• 2nd (Haroon) Battalion → 9 بلوچ
• 3rd (Abbas) Battalion → 20 بلوچ
• 4th Battalion → 21 بلوچ
کے نام سے معروف ہوئیں، اور وطنِ عزیز کے دفاع میں نمایاں خدمات انجام دیتی رہیں۔
یہ اعزاز بھی ریاست بہاولپور کو حاصل ہے کہ 1948ء میں الحاقِ پاکستان کی پہلی سالگرہ پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا، جو پاکستان سے ریاست بہاولپور کی وفاداری اور تاریخی خدمات کا اعتراف تھا۔
نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی حب الوطنی، قربانیاں، دوراندیشی اور انسان دوستی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔
آنے والی نسلیں اُن کی خدمات کو ہمیشہ عزت اور فخر سے یاد رکھیں گی۔
اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں بھی وطنِ عزیز سے اسی اخلاص، وفاداری اور محبت کے ساتھ جڑے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
سلام اُس عظیم محبِ وطن پر،
جس نے پاکستان کو صرف اپنایا نہیں،
بلکہ اپنے کردار، قربانی اور اخلاص سے اُسے سنوارا بھی.
سلام محسنِ پاکستان

19/05/2026

سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل سرگودھا
کیبنٹ 2026-27 کوں مبارکباد 🚩❤️

سرائیکی سٹوڈنٹ کاؤنسل سرگودھا دے سال پسالی کٹھ دی منتخب کابینہ:

*چیئرمین : خاور سہرانی*

*جنرل سیکرٹری : معمر چانڈیہ*

*پریزیڈنٹ : گلفام سگو*

وائس چیئرمین : حسیب سوہا

وائس پریزیڈنٹ : مبشر رمضان

فائنانس سیکرٹری : ملک محمد عظیم اعوان

چیف کوآرڈینیٹر : ملک البروج سگو

میڈیا سیکرٹری : خواجہ مبشر حسن

انفارمیشن سیکرٹری: ملک ذیشان حیدر

جوائنٹ سیکرٹری: بلال اترا

لیگل ایڈوائزر: رانا وقاص

کلچرل سیکرٹری: طحہٰ ابوذر

پریزیڈنٹ لاء کالج: رانا سجاد

پریزیڈنٹ ایگریکلچر کالج: عبدالرؤف جاڑا

امید کریندے ہیں اے وسیب دے طلباء نال شانہ بشانہ کھڑسن تے وسیب دی خدمت کریسن اللہ پاک انہاں دا حامی او ناصر ہوے

🚩

18/05/2026

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور کے چیئرمین اسجد خان گرمانی نے ایگزیکٹو اور کیبنٹ ممبران کے ساتھ کشمیر کونسل کے کلچر ڈے میں شرکت کی۔

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی میں رہنے والی ہر کمیونٹی کے کلچر کا احترام کرتی ہے۔۔


Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lahore