SPU Punjab Police

Directions

SPU Punjab Police Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SPU Punjab Police, Government Organization, Spu Headquarters Manawan Lahore, Lahore.
(1)

Special Protection Unit (SPU) is a dedicated force created in 2014 and “The Punjab Special Protection Unit Act 2016” was promulgated for the protection of foreigners.

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کا حضرو سکول اٹک میں لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات افسران و ملازمان سے دربارک...
23/09/2026

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کا حضرو سکول اٹک میں لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات افسران و ملازمان سے دربار
کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے مورخہ 23-09-2026 کو حضرو سکول اٹک میں لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات افسران و ملازمان سے دربار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کے لیے قائم رہائشی و میڈیکل کیمپس کا معائنہ کیا اور ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ایس ایس پی مقصود احمد لون کا لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر جانے والے ایس پی یو افسران و ملازمان سے...
23/09/2026

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ایس ایس پی مقصود احمد لون کا لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر جانے والے ایس پی یو افسران و ملازمان سے دربار
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ایس ایس پی مقصود احمد لون نے لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر روانہ ہونے والے ایس پی یو کے افسران و ملازمان سے دربار کا انعقاد کیا۔ انہوں نے موجودہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور فرائض منصبی ذمہ داری و پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ایس ایس پی مقصود احمد لون نے ایس پی یو ملازمان کے لیے قائم رہائشی و میڈیکل کیمپس کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پوائنٹس پر ٹھنڈے پانی، پنکھوں اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر ڈیوٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن مقصود احمد لون کا ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں موجود برانچز کا دورہایس ایس پی ایڈمنسٹریشن...
21/09/2026

ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن مقصود احمد لون کا ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں موجود برانچز کا دورہ

ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن مقصود احمد لون نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں تمام برانچز اور ایس پی یو آپریشنل روم کا دورہ کیا۔ دورانِ وزٹ انہوں نے تمام برانچ انچارجز سے ملاقات کی اور متعلقہ برانچز کے امور، کارکردگی اور جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ لی۔

بعد ازاں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن مقصود احمد لون نے ایس پی یو میس اور کینٹین کا دورہ کیا اور افسران و اہلکاروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن نے ہدایت کی کہ ایس پی یو پنجاب پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو معیاری، تازہ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھانے کے معیار، صفائی اور سہولیات کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا سکیورٹی معائنہکمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئ...
21/09/2026

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا سکیورٹی معائنہ

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر بٹالین-IV، ایس پی اکرم خان نیازی نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ڈیوٹی پوائنٹس چیک کیے، جہاں تعینات اہلکار حاضر اور الرٹ پائے گئے۔ ایس پی اکرم خان نیازی نے ڈیوٹی پوائنٹس پر ٹھنڈے پانی، پنکھوں اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

موجودہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے، دورانِ ڈیوٹی اینڈرائیڈ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے اور جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ بعدازاں ایس پی اکرم خان نیازی نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پولیس ٹریننگ کالج اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں پولیس ٹریننگ کالج کی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر بٹالین-II لاہور میں اردل رومکمانڈنٹ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ڈی آئی ج...
18/09/2026

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر بٹالین-II لاہور میں اردل روم

کمانڈنٹ سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر بٹالین-II لاہور، ایس پی شفقت رشید نے بٹالین-II لاہور آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ اردل روم کے دوران متعلقہ اہلکاروں کے محکمانہ معاملات کی سماعت کی گئی اور فرائض میں غفلت، محکمانہ ہدایات و ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت دیگر امور کا قواعد و ضوابط کے مطابق جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ اہلکاروں کا مؤقف سننے کے بعد دستیاب ریکارڈ اور حقائق کی روشنی میں ضروری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس پی شفقت رشید نے کہا کہ نظم و ضبط اور سکیورٹی فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کا ترکش قونصلیٹ لاہور کا دورہکمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے تر...
16/09/2026

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کا ترکش قونصلیٹ لاہور کا دورہ
کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ترکش قونصلیٹ لاہور کا دورہ کیااور قونصلیٹ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف سکیورٹی پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں سمیت اہلکاروں کے ڈیوٹی امور کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ ایس پی یو ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ترکش قونصلیٹ کے انتظامی حکام سے ملاقات کی، جس میں قونصلیٹ کی سکیورٹی، موجودہ انتظامات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکش قونصلیٹ کے حکام نے ایس پی یو کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی امور میں تعاون کو سراہا۔
کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران مکمل الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور قونصلیٹ کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی انور سعید کنگھرا کا ایس پی یو ہیڈکوارٹر فاروق آباد میں درب...
16/09/2026

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی انور سعید کنگھرا کا ایس پی یو ہیڈکوارٹر فاروق آباد میں دربار

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی انور سعید کنگھرا نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر فاروق آباد میں دربار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس پی یو پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات براہِ راست سنے۔

ایس پی انور سعید کنگھرا نے جوانوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

14/09/2026

السلام علیکم! صبح بخیر۔
پنجاب پولیس خدمت مراکز عوام کو ایک چھت تلے 14 اہم سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو شفاف، تیز رفتار اور آسان خدمات میسر آ سکیں۔ ایف آئی آر کاپی، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، گمشدگی رپورٹس سمیت متعدد سہولیات اب جدید نظام کے تحت آپ کی دسترس میں ہیں۔ پنجاب پولیس خدمت مرکز — عوام کا اعتماد، ہماری پہچان۔

نندی پور پاور پروجیکٹ گوجرانوالہ کا سکیورٹی جائزہکمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر...
11/09/2026

نندی پور پاور پروجیکٹ گوجرانوالہ کا سکیورٹی جائزہ

کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر بٹالین-I کرنل (ر) محمد شاہد نے نندی پور پاور پروجیکٹ گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ونگ کمانڈر ڈی ایس پی ندیم قیصر نے سکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔ کرنل (ر) محمد شاہد نے داخلی و خارجی راستوں اور کیمپ کے دیگر حساس مقامات معائنہ کا کیا اور ایس پی یو پنجاب پولیس کے جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں فرائض مستعدی اور ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

10/09/2026

کرپشن و محکمانہ خلاف ورزیوں پر کارروائی،57 اہلکار نوکری سے برخاست :۔
کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں رواں ہفتہ اردل رومز کا انعقاد کیا، جس میں ایس پی یو پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے دائر مختلف 57 اپیلوں کی سماعت کے دوران کرپشن و نا اہلی میں ملوث 7 اہلکاروں جبکہ مسلسل غیرحاضری اور دیگر محکمانہ خلاف ورزیوں میں ملوث 50 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی یو پنجاب پولیس میں کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ محکمہ کی ساکھ، نظم و ضبط اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، جبکہ کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Address

Spu Headquarters Manawan Lahore
Lahore
53400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SPU Punjab Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share