Government Punjab Public Library

Call Directions Website Contact the organization

Government Punjab Public Library GPPL is the largest public library in Pakistan. The paramount features of the library are long-standing and rare collection. of the Punjab.

The Government Punjab Public Library, Lahore is situated in the heart of Lahore city on Shahrah-e-Quaid-e-Azam (The Mall). It is surrounded by NCA, Punjab University (Allama Iqbal Campus), University of Education, Lahore Museum, Civil Secretariat Punjab, Government College University, City District Government Offices (Jinnah/Town Hall), Lahore High Court, Civil Courts, Punjab Police Head Quarters, and General Post Office (GPO). The Library holds a rare collection of books in all fields of knowledge in English, Urdu, Persian, Arabic, and Punjabi; and in some local languages. The total collection is more than 0.35 million volumes including books, bound volumes of back numbers of magazines and newspapers, the old Gazettes of Punjab, Pakistan and undivided India and the manuscripts. The Library receives 170 magazines out of which 25 journals being subscribed while the rest are complimentary copies. 16 dailies are received in the Library. The Library contains 563 Braille books. Government Punjab Public Library is an autonomous body functioning under a Board of Governors headed by Secretary Archives & Libraries Department, Govt. The Director General Public Libraries, Punjab is the Secretary of the Board and Executive Committee and Book Selection Committee of the library.

گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری،لاہور میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر یکم ستمبر 2026ء سے 10 ستمبر 2026ء تک دس روزہ...
02/09/2026

گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری،لاہور میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر یکم ستمبر 2026ء سے 10 ستمبر 2026ء تک دس روزہ خصوصی کتب نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش کے لیے لائبریری میں ایک خصوصی گوشہ قائم کیا گیا ہے، جہاں 1965ء کی جنگ، قومی دفاع، پاکستان کی مسلح افواج، شہداء و غازیانِ وطن، ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور حب الوطنی سے متعلق اردو و انگریزی زبانوں میں منتخب کتب نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔
نمائش کے انعقاد کے لیے متعلقہ کتب کو لائبریری کے ذخیرے سے منتخب کرکے موضوعاتی انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ قارئین کو پاکستان کی دفاعی تاریخ اور قومی سلامتی سے متعلق اہم مواد ایک ہی جگہ دستیاب ہو۔ اس کے علاوہ نمائش کے ذریعے یومِ دفاعِ پاکستان کی اہمیت، 1965ء کی جنگ کے تاریخی پس منظر، شہداء اور غازیانِ وطن کی قربانیوں اور افواجِ پاکستان کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس خصوصی نمائش کا بنیادی مقصد قارئین، بالخصوص نوجوان نسل اور طلبہ کو پاکستان کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں، قومی تاریخ اور ملکی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات سے آگاہ کرنا اور ان میں قومی ذمہ داری، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری لاہور کی جانب سے اس نمائش کے انعقاد کا مقصد نہ صرف یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے قومی تاریخ کے اہم باب کو اجاگر کرنا ہے بلکہ کتاب اور مطالعے کے ذریعے نئی نسل کو ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور پاکستان کی سلامتی کی اہمیت سے روشناس کرانا بھی ہے۔ اس موقع پر ملک کے دفاع، سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید بھی کی گئی۔

A Chinese delegation visited the Government Punjab Public Library, Lahore, and explored its historic collections and lib...
25/08/2026

A Chinese delegation visited the Government Punjab Public Library, Lahore, and explored its historic collections and library resources.
The delegation also visited the Bait-ul-Quran Section and showed keen interest in its valuable collection. The visitors were briefed about the library’s services, archival materials, and preservation efforts.
The delegation appreciated the library’s rich resources and the quality of services provided to readers and researchers. They particularly admired the library’s efforts to preserve the literary, cultural, and religious heritage of the region.

🇵🇰 جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب — گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور 🇵🇰گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور میں جشنِ آزادی ...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب — گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور 🇵🇰

گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور میں جشنِ آزادی کی تقریب قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور علم دوستی کے جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب میں پرچم کشائی، کتب کی نمائش، کیک کاٹنے اور شجرکاری کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جو ایک سرسبز، خوشحال اور علم دوست پاکستان کے عزم کی علامت ہیں۔ 🇵🇰📚🌱

اس موقع پر معزز مہمانِ خصوصی، ڈائریکٹر جنرل/سیکرٹری بورڈ آف گورنرز، گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کتب خانوں کی بہتری، جدید خطوط پر ترقی اور ان کے مؤثر کردار کے حوالے سے اپنے وژن اور عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے معاشرے میں علم و آگہی، مطالعے کے فروغ اور ایک باشعور نسل کی تشکیل میں کتب خانوں کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں چیف لائبریرین محترمہ زکیہ مراد، ڈائریکٹر پبلک لائبریریز پنجاب جناب محمد توفیق، چیف لائبریرین قائداعظم لائبریری اور چیف لائبریرین ماڈل ٹاؤن لائبریری جناب عید ملک بھی موجود تھے۔ چیف لائبریرین گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

یہ تقریب صرف جشنِ آزادی کا اظہار نہیں بلکہ کتاب، علم، شجرکاری اور قومی ترقی کے عزم کی خوبصورت ترجمانی بھی تھی۔

📚🌳🇵🇰 کتاب سے شعور، علم سے ترقی اور شجرکاری سے سرسبز پاکستان۔

جشنِ آزادی مبارک!
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

New arrivals
07/07/2026

New arrivals

27/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک! 🌙✨
گورنمنٹ ​پنجاب پبلک لائبریری کے تمام معزز قارئین اور ممبرز کو عید الاضحیٰ کی پرمسرت خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
​دعا ہے کہ ایثار اور قربانی کا یہ جذبہ ہماری زندگیوں کو علم، امن اور برکتوں کے نور سے منور رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیاں اور عبادات قبول فرمائے۔
​عید سعید مبارک! 🌹

Government Punjab Public Library celebrated World Book and Copyright Day by organizing an awareness walk and book exhibi...
24/04/2026

Government Punjab Public Library celebrated World Book and Copyright Day by organizing an awareness walk and book exhibition in the Govt. Punjab Public Library, Lahore.

22/01/2026

News report about Government Punjab Public Library on Roze news.

We warmly welcome Mrs. Zakia Murad on taking charge of GPPL as Chief Librarian.Her leadership and vision will surely str...
11/12/2025

We warmly welcome Mrs. Zakia Murad on taking charge of GPPL as Chief Librarian.
Her leadership and vision will surely strengthen our services and community outreach.
Wishing her a successful and inspiring journey ahead!

آج گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری میں  النور گروپ آف کالجز کے طلبہ کے لیے ایک تعلیمی وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ...
26/11/2025

آج گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری میں النور گروپ آف کالجز کے طلبہ کے لیے ایک تعلیمی وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کو لائبریری کے مختلف شعبوں کی جامع اور معلوماتی بریفنگ فراہم کی گئی، جس کی رہنمائی محترمہ اقصیٰ (لائبریرین/DDO) اور محترمہ سمرین (لائبریرین) نے کی۔ وزٹ کے دوران طلبہ کو بیت القرآن سیکشن دکھایا گیا، جہاں انہیں نایاب مخطوطات، فقہ، حدیث اور دیگر قیمتی علمی ذخائر کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں اخباری ریکارڈ سیکشن کا دورہ کروایا گیا، جس میں قبل از تقسیم سے بعد از تقسیم تک کے تاریخی اخبارات کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ مزید برآں طلبہ نے علی شاکر اور صادقین کی خطاطی کے خوبصورت نمونے بھی دیکھے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں کمپیوٹر لیب، ریفرنس سیکشن، پیریاڈیکل سیکشن اور گزٹ سیکشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ بعد ازاں انہیں سرکولیشن سیکشن کی بریفنگ دی گئی، جہاں طلبہ کو کتابوں کے (Issue) اور (Return) کے عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزٹ کے آخر میں طلبہ کو بارہ دری کا دورہ کروایا گیا، جہاں سر ایچیسن نے لائبریری کی بنیاد رکھی تھی۔ اس تعلیمی وزٹ کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف لائبریری کے تاریخی اور علمی خزانے سے روشناس کرایا گیا بلکہ انہیں تحقیقی مہارتوں، علمی شعور اور عملی لائبریری مینجمنٹ کے حوالے سے عملی بصیرت بھی فراہم کی گئی۔

Address

Library Road, The Mall
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 12:00
15:00 - 19:00
Saturday 08:00 - 20:00

Telephone

+924299211649

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Punjab Public Library posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Government Punjab Public Library:

Shortcuts

Share

Category