Government Punjab Public Library

Government Punjab Public Library

Share

GPPL is the largest public library in Pakistan. The paramount features of the library are long-standing and rare collection. of the Punjab.

The Government Punjab Public Library, Lahore is situated in the heart of Lahore city on Shahrah-e-Quaid-e-Azam (The Mall). It is surrounded by NCA, Punjab University (Allama Iqbal Campus), University of Education, Lahore Museum, Civil Secretariat Punjab, Government College University, City District Government Offices (Jinnah/Town Hall), Lahore High Court, Civil Courts, Punjab Police Head Quarters,

22/01/2026

News report about Government Punjab Public Library on Roze news.

Photos from Government Punjab Public Library's post 11/12/2025

We warmly welcome Mrs. Zakia Murad on taking charge of GPPL as Chief Librarian.
Her leadership and vision will surely strengthen our services and community outreach.
Wishing her a successful and inspiring journey ahead!

Photos from Government Punjab Public Library's post 26/11/2025

آج گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری میں النور گروپ آف کالجز کے طلبہ کے لیے ایک تعلیمی وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کو لائبریری کے مختلف شعبوں کی جامع اور معلوماتی بریفنگ فراہم کی گئی، جس کی رہنمائی محترمہ اقصیٰ (لائبریرین/DDO) اور محترمہ سمرین (لائبریرین) نے کی۔ وزٹ کے دوران طلبہ کو بیت القرآن سیکشن دکھایا گیا، جہاں انہیں نایاب مخطوطات، فقہ، حدیث اور دیگر قیمتی علمی ذخائر کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں اخباری ریکارڈ سیکشن کا دورہ کروایا گیا، جس میں قبل از تقسیم سے بعد از تقسیم تک کے تاریخی اخبارات کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ مزید برآں طلبہ نے علی شاکر اور صادقین کی خطاطی کے خوبصورت نمونے بھی دیکھے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں کمپیوٹر لیب، ریفرنس سیکشن، پیریاڈیکل سیکشن اور گزٹ سیکشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ بعد ازاں انہیں سرکولیشن سیکشن کی بریفنگ دی گئی، جہاں طلبہ کو کتابوں کے (Issue) اور (Return) کے عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزٹ کے آخر میں طلبہ کو بارہ دری کا دورہ کروایا گیا، جہاں سر ایچیسن نے لائبریری کی بنیاد رکھی تھی۔ اس تعلیمی وزٹ کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف لائبریری کے تاریخی اور علمی خزانے سے روشناس کرایا گیا بلکہ انہیں تحقیقی مہارتوں، علمی شعور اور عملی لائبریری مینجمنٹ کے حوالے سے عملی بصیرت بھی فراہم کی گئی۔

Photos from Government Punjab Public Library's post 26/11/2025

An educational visit was organized for the students of Al-Noor Group of Colleges at Government Punjab Public Library today. On this occasion, the students were provided with a comprehensive and informative briefing on various sections of the library, which was guided by Ms. Aqsa (Librarian/DDO) and Ms. Samreen (Librarian). During the visit, the students were shown the Bait-ul-Quran section, where they were informed in detail about rare manuscripts, jurisprudence, hadith and other valuable scholarly resources. After this, they were taken to the Newspaper Record Section, which has a vast collection of historical newspapers from pre-partition to post-partition. Moreover, the students also saw beautiful examples of calligraphy by Ali Shakir and Sadeqain. Along with this, they were provided with detailed information about the computer lab, reference section, periodical section and gazette section. Later, they were given a briefing on the circulation section, where the students were also informed about the process of (Issue) and (Return) of books. At the end of the visit, the students were taken on a tour of Baradari, where Sir Aitchison had founded the library. This educational visit not only exposed the students to the historical and scholarly treasures of the library but also provided them with practical insights into research skills, scholarly awareness and practical library management.

Photos from Government Punjab Public Library's post 04/11/2025

BREAST CANCER AWARENESS PROGRAM 🎀💕

Punjab Public Library hosted an empowering Breast Cancer Awareness session with Dr. Gulnaaz, and Dr. Aneeqah renowned breast surgeon from Fatima Jinnah Medical University

Key takeaways:
✨ Importance of self-examination and its techniques
✨ Breaking the stigma around breast cancer
✨ Breast cancer signs and symptoms
✨ Importance of screening and early detection
✨ Treatment options and support

Let's unite to support women's health and fight against breast cancer!
"BREAK THE SILENCE, SAVE LIVES"

Photos from Government Punjab Public Library's post 09/10/2025

گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور میں e-FOAS کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد:
گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری لاہور میں e-FOAS (Electronic File Online Application System) کے حوالے سے تین روز کا معلوماتی سیشن منعقد ہوا، یہ سیشن چیف لائبریرین جناب عبدالرحیم کی نگرانی میں منعقد ہوا
سیشن کا آغاز جناب حسیب (فوکل پرسن، e-FOAS) نے کیا۔ انہوں نے شرکاء کو e-FOAS سسٹم کے استعمال، خصوصیات اور اس کی افادیت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جدید نظام سرکاری دفاتر میں ڈیجیٹل فائل مینجمنٹ، شفافیت میں اضافہ، اور کاغذی کارروائی میں کمی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔
لائبریری کے افسران اور عملے نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اس اقدام کو ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی (Digital Governance) کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور مؤثر نظامِ کار کے قیام کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ خدمات کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔

Photos from Government Punjab Public Library's post 14/08/2025

آج گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری لاہور میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پُروقار اور ملی جذبوں سے لبریز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب، جناب کاشف منظور مہمانِ خصوصی تھے، چیف لائبریرین جناب عبدالرحیم نے پیشہ ورانہ لائبریری اسٹاف کے ہمراہ پرتپاک انداز میں معزز مہمان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر پبلک لائبریریز پنجاب، حافظ محمد توفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کا آغاز ملی نغموں کی مسحور کن گونج اور قومی ترانے کی روح پرور صدا کے ساتھ ہوا۔ جناب کاشف منظور نے سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کر کے عزمِ آزادی کی تجدید کی۔ یہ پرچم کشائی محض ایک رسم نہ تھی بلکہ قربانی، استقلال اور اتحاد کی تابندہ علامت تھی۔ اس روحانی لمحے میں لائبریری اسٹاف، قارئین اور دیگر مہمانانِ گرامی نے والہانہ شرکت کی۔

بعد ازاں، مہمانِ خصوصی اور چیف لائبریرین نے لائبریری میں یادگاری پودے نصب کیے، جو سرسبز پاکستان کے عزم کی علامت اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوبصورت پیغام ہیں۔

یومِ آزادی کی خوشی میں، پرچم کشائی اور شجرکاری کے بعد، جناب کاشف منظور نے تمام شرکاء کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب نے کہا:
"یومِ آزادی دراصل ہمارے اس عہد کی یاد دہانی ہے کہ ہم نے اس ملک کو ایمان، اتحاد اور قربانی کی بنیاد پر حاصل کیا۔ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم ذاتی مفادات، لسانی تعصبات اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی مادرِ وطن کی تعمیر و ترقی میں صدقِ دل سے کردار ادا کریں۔ نوجوان ہی اس ملک کا اصل سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، اور انہی کے عزم و حوصلے سے پاکستان دنیا میں سربلند ہوگا۔"

چیف لائبریرین جناب عبدالرحیم اور ڈائریکٹر پبلک لائبریریز پنجاب حافظ محمد توفیق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یومِ آزادی کو تجدیدِ عہد کا دن قرار دیا۔

لائبریری میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا، اور شریک بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں عزازی سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر لائبریری کی جانب سے تحریکِ پاکستان، تاریخِ پاکستان اور بانیانِ پاکستان کی زندگیوں اور جدوجہد سے متعلق کتب کی ایک خصوصی نمائش سجائی گئی، جس نے حاضرین کو تاریخ کے سنہری ابواب سے روشناس کرایا۔ شرکاء نے اس علمی و تاریخی نمائش کو حب الوطنی کے فروغ اور نئی نسل کی فکری تربیت کے لیے نہایت اہم اور قابلِ ستائش اقدام قرار دیا۔

14/08/2025

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

تقریب پرچم کشائی بدست جنابِ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز کاشف منظور
گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری ، لاہور

Photos from Government Punjab Public Library's post 12/08/2025

GPPL right now

12/08/2025

You are invited

Photos from Government Punjab Public Library's post 06/08/2025

سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز جناب علی بہادر قاضی نے گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری کا اہم دورہ کیا۔ چیف لائبریرین جناب عبدالرحیم نے لائبریری اسٹاف کے ہمراہ معزز مہمان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صاحب نے لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور سہولیات کی بہتری کے حوالے سے مفید ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے لائبریری میں ایئرکنڈیشننگ، صفائی ستھرائی اور بیت الخلا کی حالت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

معزز سیکرٹری نے لائبریری میں خالی آسامیوں کی سمری کی فوری تکمیل اور آئندہ بورڈ آف گورنرز اجلاس کے ایجنڈے کی جلد از جلد تیاری کی ہدایت کی تاکہ انتظامی معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ لائبریری اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیشہ ورانہ جذبے، دیانت داری اور لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی پر زور دیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے لائبریری میں قارئین کے لیے مناسب روشنی اور صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی واضح ہدایات دیں۔

یہ دورہ نہ صرف لائبریری کے موجودہ انتظامی و تکنیکی امور میں بہتری لانے کا باعث بنے گا بلکہ مستقبل میں ادارے کی مجموعی ترقی، جدید سہولیات کی فراہمی اور لائبریری سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے میں بھی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس دورے سے لائبریری کی فعالیت میں نئی روح پھونکے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔

27/05/2025

PUBLIC NOTICE

Government Punjab Public Library, Lahore will remain closed on Wednesday, 28th May 2025 on account of Yaum-e-Takbeer, a national holiday.

Chief Librarian
Govt. Punjab Public Library
Lahore

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Library Road, The Mall
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 12:00
15:00 - 19:00
Saturday 08:00 - 20:00