Riot Management Police

Riot Management Police

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Riot Management Police, Government Organization, Lahore.

Riot Management Police (RMP), Punjab is a specialized unit of the Punjab Police to deal with unlawful assemblies and riots to maintain law and order across the province of the Punjab.

Photos from Riot Management Police's post 10/04/2026

اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیوں کے پیشِ نظر رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کے جوانوں کی الرٹ روٹ ڈیوٹی سر انجام دی گئی

بین الاقوامی امن و امان کے قیام کے پیشِ نظر اپنے علاقوں سے دور تعینات ہو کر فرائض سرانجام دینے والے جوانوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

ایڈیشنل IG RMP خرم شکور اور DIG RMP اسد سرفراز کی زیرِ نگرانی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

امن و امان کے قیام اور مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے
تمام فورسز کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی_

21/03/2026

عید الفطر کے موقع پر آر ایم پی کے جوانوں کی مثالی خدمات — اعلیٰ افسران کا خراجِ تحسین

عید الفطر کے پرمسرت موقع پر آر ایم پی کے جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے سکیورٹی کے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی خرم شکور اور ڈی آئی جی اسد سرفراز خان نے آر ایم پی ہیڈکوارٹر میں جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی، ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

اعلیٰ افسران نے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کو شاباش دی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی تناول کیا۔ اس موقع پر باہمی یکجہتی، حوصلہ افزائی اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

آر ایم پی فورس قوم کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر لمحہ الرٹ ہے۔
عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

Photos from Riot Management Police's post 06/03/2026

ڈی آئی جی RMP نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
رائٹ مینجمنٹ پولیس امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئےـ
" " #

Photos from Riot Management Police's post 06/03/2026

رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) پنجاب میں تعینات کانسٹیبل زاہد خان کے انتقال پر ریجنل آفیسر SP محمد عثمان سمیت دیگر سینئر افسران نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی۔ افسران نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تجہیز و تکفین کے اخراجات کے لیے محکمانہ مالی معاونت بھی فراہم کی گئی، جو محکمانہ یکجہتی، اخوت اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔


#

27/02/2026

Jumma Mubarak
" " #

Photos from Riot Management Police's post 17/02/2026

Riot Management Police Punjab میں تعینات کانسٹیبل قیصر علی کے انتقال کے موقع پر ر یجنل آفیسر ایس پی محمد عثمان سمیت دیگر سینئر افسران نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تجہیز و تکفین کے اخراجات کے لیے محکمانہ مالی معاونت بھی فراہم کی گئی، جو محکمانہ یکجہتی، اخوت اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے
MPPunjab " " #

Photos from Riot Management Police's post 12/02/2026

ایڈیشنل آئی جی خرم شکور کی زیرِ صدارت آر ایم پی ہیڈکوارٹر میں زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی آر ایم پی اسد سرفراز خان، ایس پی ہیڈکوارٹر عثمان منیر سیفی اور ریجنل آفیسرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران لاجسٹکس، دستیاب سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے کارکردگی میں مزید بہتری، مؤثر کوآرڈینیشن اور جوانوں کی ویلفیئر و باہمی انٹریکشن کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ " " #

Photos from Riot Management Police's post 11/02/2026

آر ایم پی ملتان ریجن کے جوان مزمل خورشید کے والد کے انتقال پر
ایس پی ناصر نواز کا اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت۔
" " #

Photos from Riot Management Police's post 26/01/2026

آر ایم پی (RMP) ہیڈکوارٹرز میں نئے تعینات ریجنل افسران کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی خرم شکور نے کی جبکہ ڈی آئی جی اسد سرفراز خان اور ایس پی ہیڈکوارٹر عثمان منیر سیفی بھی اجلاس میں شریک تھے۔۔ اس موقع پر نئے تعینات ایس پیز کا خیرمقدم کیا گیا اور انہیں مختلف ریجنز میں تعیناتی، آئندہ امور اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔
" " #

21/01/2026

ایڈیشنل آئی جی خرم شکور نے آر ایم پی ہیڈکوارٹر میں نئے ایڈمن بلاک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ " " #

20/01/2026

ایڈیشنل آئی جی خرم شکور، آر ایم پی پنجاب نے راولپنڈی ریجن کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پولیس شہداء کو سلامی دی، تربیتی دستوں اور رہائشی بیرکس کا معائنہ کیا۔
تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی نے جوانوں کے مسائل سنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی، ساتھ ہی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔

" " #

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Lahore
54000