10/04/2026
اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیوں کے پیشِ نظر رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کے جوانوں کی الرٹ روٹ ڈیوٹی سر انجام دی گئی
بین الاقوامی امن و امان کے قیام کے پیشِ نظر اپنے علاقوں سے دور تعینات ہو کر فرائض سرانجام دینے والے جوانوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
ایڈیشنل IG RMP خرم شکور اور DIG RMP اسد سرفراز کی زیرِ نگرانی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
امن و امان کے قیام اور مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے
تمام فورسز کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی_
06/03/2026
ڈی آئی جی RMP نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
رائٹ مینجمنٹ پولیس امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئےـ
" " #
06/03/2026
رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) پنجاب میں تعینات کانسٹیبل زاہد خان کے انتقال پر ریجنل آفیسر SP محمد عثمان سمیت دیگر سینئر افسران نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی۔ افسران نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تجہیز و تکفین کے اخراجات کے لیے محکمانہ مالی معاونت بھی فراہم کی گئی، جو محکمانہ یکجہتی، اخوت اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
#
17/02/2026
Riot Management Police Punjab میں تعینات کانسٹیبل قیصر علی کے انتقال کے موقع پر ر یجنل آفیسر ایس پی محمد عثمان سمیت دیگر سینئر افسران نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تجہیز و تکفین کے اخراجات کے لیے محکمانہ مالی معاونت بھی فراہم کی گئی، جو محکمانہ یکجہتی، اخوت اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے
MPPunjab " " #
12/02/2026
ایڈیشنل آئی جی خرم شکور کی زیرِ صدارت آر ایم پی ہیڈکوارٹر میں زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی آر ایم پی اسد سرفراز خان، ایس پی ہیڈکوارٹر عثمان منیر سیفی اور ریجنل آفیسرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران لاجسٹکس، دستیاب سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے کارکردگی میں مزید بہتری، مؤثر کوآرڈینیشن اور جوانوں کی ویلفیئر و باہمی انٹریکشن کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ " " #
11/02/2026
آر ایم پی ملتان ریجن کے جوان مزمل خورشید کے والد کے انتقال پر
ایس پی ناصر نواز کا اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت۔
" " #
26/01/2026
آر ایم پی (RMP) ہیڈکوارٹرز میں نئے تعینات ریجنل افسران کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی خرم شکور نے کی جبکہ ڈی آئی جی اسد سرفراز خان اور ایس پی ہیڈکوارٹر عثمان منیر سیفی بھی اجلاس میں شریک تھے۔۔ اس موقع پر نئے تعینات ایس پیز کا خیرمقدم کیا گیا اور انہیں مختلف ریجنز میں تعیناتی، آئندہ امور اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔
" " #