Civil Service at its best

Directions

Civil Service at its best Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Civil Service at its best, Government Organization, Lahore.

ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ کا تحصیل پنڈی گھیب میں مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں گنڈا کس اور کمڑیال کا دورہ
31/07/2026

ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ کا تحصیل پنڈی گھیب میں مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں گنڈا کس اور کمڑیال کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن”صحت مند پنجاب“ کے مطابق عوام کو معیاری، بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سل...
31/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن”صحت مند پنجاب“ کے مطابق عوام کو معیاری، بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حاصل پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ہسپتال میں قائم کیے گئے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔دورے کے دوران کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز کے رویے اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کے ذخیرے، طبی آلات کی دستیابی اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مؤثر صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مریضوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج میں بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر، حاضری رجسٹر اور ڈیوٹی شیڈول کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرے اور ڈیوٹی اوقات کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کے علاج میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام مریضوں کو بروقت ادویات، معیاری علاج اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور انہیں بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔ دورے کے موقع پر متعلقہ محکمہ صحت کے افسران نے کمشنر کو ہسپتال میں جاری طبی سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

خراج تحسین:تعیناتی کے 13 ماہ میں 1775 کیسز کا فیصلہتھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 109 جعلی الاٹمنٹ کا خاتمہتھل کی 35،245 کنال ...
30/07/2026

خراج تحسین:
تعیناتی کے 13 ماہ میں 1775 کیسز کا فیصلہ
تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 109 جعلی الاٹمنٹ کا خاتمہ
تھل کی 35،245 کنال زمین کی حکومت پنجاب کے حق میں ضبطی
کیسز کے تیز ترین فیصلوں کیلئے راجن پور اور لیہ میں ہفتہ وار سماعت

بورے والابورے والا میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک خبر میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک کے تحصیل ...
12/05/2026

بورے والا
بورے والا میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک خبر میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران ایک لیڈی ڈاکٹر سے سخت لہجے میں گفتگو کرنے کے معاملے کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس تمام صورتحال کے پیچھے عوامی مفاد اور شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا جذبہ کارفرما تھا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک نے عوامی شکایات موصول ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ ہسپتال میں نصب جدید اور مہنگی سی ٹی اسکین مشین، جو حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے فراہم کی گئی ہے، اپنی مکمل استعداد کے مطابق استعمال نہیں ہو رہی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس مشین سے روزانہ درجنوں مریض مستفید ہو سکتے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ صرف 10 سے 12 مریضوں کو ہی سی ٹی اسکین کے لیے ریفر کیا جا رہا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں نبھائیں اور ضرورت مند مریضوں کو بروقت ریفر کریں تو غریب اور متوسط طبقہ مہنگے پرائیویٹ اداروں کے اخراجات سے بچ سکتا ہے۔ عوامی سطح پر اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے کہ سرکاری وسائل اور سہولیات سے مکمل استفادہ نہ ہونا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک کی جانب سے برہمی کا اظہار دراصل اسی عوامی درد اور حکومتی سہولیات کو عام شہری تک پہنچانے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامی افسران کی ذمہ داری صرف دفاتر تک محدود نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا بھی ان کے فرائض میں شامل ہے۔ اگر کوئی افسر عوامی فلاح کے لیے غفلت یا عدم دلچسپی پر سوال اٹھاتا ہے تو اسے ذاتی تنقید یا پیشہ ورانہ قدغن قرار دینا
شہری و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت جیسے حساس شعبے میں ہر ممکن سہولت عوام تک kol وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں اور ان کی ایک سفارش، ایک دستخط اور ایک بروقت فیصلہ کسی غریب مریض کے لیے نئی زندگی کا سبب بن سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور طبی عملہ باہمی تعاون کے ساتھ عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ حکومت کی فراہم کردہ سہولیات حقیقی معنوں میں عوام الناس تک پہنچ سکیں۔

عوامی حلقوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ تحصیل ہسپتال بورے والا میں موجود جدید طبی سہولیات سے بھرپور استفادہ یقینی بنایا جائے گا اور کو بلا9وجہ 6 مراکز کا رخ کرنے پر مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔

ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازیخان کاشف اعوان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی میٹنگ میں شریک ہیں
04/02/2026

ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازیخان کاشف اعوان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی میٹنگ میں شریک ہیں

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Service at its best posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share