اگہی Aagahi

Directions

اگہی Aagahi اسلام،ادب،حالات حاضرہ، کالمز، اقتباسات اور مختلف موضوعات سے مز ین" آگہی" کا اک جہاں

01/10/2026
یا اللہ میرے بچوں کو اتنا دے  کہ وہ  بانٹنے والے بنے  کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے نہ بنے.   ゚viralシfypシ゚      ゚           ...
24/09/2026

یا اللہ میرے بچوں کو اتنا دے کہ وہ بانٹنے والے بنے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے نہ بنے.
゚viralシfypシ゚ ゚

بازار جاتے ہوتے ایک رکھنے والے سے بات ہوتی تو میں نے پوچھا، نماز پڑھتے ہو؟ وہ بولا ، کل سے شروع کی ہے اب نہیں چھوڑوں گا ...
22/09/2026

بازار جاتے ہوتے ایک رکھنے والے سے بات ہوتی تو میں نے پوچھا، نماز پڑھتے ہو؟ وہ بولا ، کل سے شروع کی ہے اب نہیں چھوڑوں گا ۔ " میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا وکل کل ٹریفک جام تھا ، بڑی بڑی گاڑیاں گھنٹوں پھنسیں رہیں ، مگر ایک سائیکل والا سائیکل اٹھا کر آرام سے نکل گیا ، پیدل لوگ بھی بچتے بچاتے گزر گئے اور ہم سب وہیں قید رہے ۔ تب دل میں آیا روز حساب بھی ایسا ہی ہوگا ۔ جس کا بوجھ کم ہو گا وہ فورا نکل جائے گا، اور جنہوں نے دنیا کا وزن سمیٹا ہوگا وہ پھنسے رہیں گے ، اسی دن فیصلہ کر لیا کم پر راضی رہوں گا ، شکر ادا کروں کا ، اور نماز کبھی نہیں چھوڑوں گا "
#سچ #حقیقت #زندگی #✨🍎🪞 #آئینہ #خودشناسی #سوچ

 #خاندان کیسے ٹوٹتے ہیںکبھی سوچا ہے کہ ایک خاموش باورچی خانہ کسی قوم کا مستقبل بدل سکتا ہے؟ جی ہاں، یہ امریکہ میں ہوا، ا...
19/09/2026

#خاندان کیسے ٹوٹتے ہیں

کبھی سوچا ہے کہ ایک خاموش باورچی خانہ کسی قوم کا مستقبل بدل سکتا ہے؟ جی ہاں، یہ امریکہ میں ہوا، اور اگر ہم نے وقت پر سبق نہ سیکھا تو یہ ہمارے ہاں بھی ہو سکتا ہے
انیس سو ستر اور بہتر کی دہائی میں امریکہ میں دادا، دادی، والدین اور بچے عموماً ایک ساتھ رہتے تھے
ہر شام خاندان ایک ساتھ دسترخوان پر بیٹھ کر گھر کا پکا ہوا کھانا کھاتے تھے
کھانا صرف پیٹ بھرنے کا ذریعہ نہیں تھا بلکہ محبت، اقدار اور ایک دوسرے کو جوڑنے کا ایک مضبوط وسیلہ تھا
پھر 1980ء کی دہائی میں ثقافتی تبدیلی آئی فاسٹ فوڈ، ٹیک اوے اور ریستوران کے رواج نے گھر کے کھانوں کی جگہ لینا شروع کر دی
والدین کام میں مصروف ہو گئے، بچے پیزا، برگر اور پراسیسڈ فوڈ کے عادی بنتے چلے گئے
بزرگوں کی آوازیں مدھم پڑنے لگیں اور خاندانی رشتے کمزور ہونے لگے
ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ اگر باورچی خانے اور خاندان کی دیکھ بھال کارپوریشنز اور حکومت کے سپرد کر دی گئی، تو خاندان بکھر جائیں گے، مگر اُن کی بات زیادہ سنجیدگی سے نہ لی گئی
نتیجتاً روایتی خاندانی نظام زوال پذیر ہو گیاایک زمانے میں جہاں 71 فیصد گھروں میں روایتی خاندان تھے، آج یہ تعداد محض 20 فیصد رہ گئی ہے
بزرگ اولڈ ہومز میں، نوجوان کرائے کے فلیٹس میں اکیلے، شادیاں ٹوٹتی جا رہی ہیں اور بچے تنہائی کا شکار ہیں
طلاق کی شرح بھی تشویشناک ہے، جہاں پہلی شادی میں تقریباً 50 فیصد، دوسری میں 67 فیصد اور تیسری میں 74 فیصد تک جا پہنچتی ہے
یہ محض اتفاق نہیں، بلکہ خاموش باورچی خانے کی قیمت ہے
*یاد رکھیے، گھر کے کھانے میں صرف کیلوریز نہیں ہوتیں، بلکہ ماں کے ہاتھ کا ذائقہ، دادا کی دانائی، دادی کی کہانیاں اور ایک ساتھ کھانے کا پیار بھرا جادو بھی شامل ہوتا ہے
بدقسمتی سے بہت سے گھروں میں کھانا آرڈر کر دیا جاتا ہے، باورچی خانہ ویران پڑ جاتا ہے، اور گھر محض ایک مکان بن کر رہ جاتا ہے
نتیجتاً نہ صرف خاندانی نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ صحت کا بحران بھی جنم لیتا ہے
موٹاپا، شوگر، جوڑوں کے درد اور دل کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ کھانے کا اصل مقصد صرف جسم کو نہیں بلکہ روح کو بھی تقویت دینا ہے
جاپان کی مثال لیں، وہاں آج بھی بہت سے گھروں میں کھانا پکایا اور مل کر کھایا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہاں اوسط عمر بھی زیادہ ہے
بحیرہ روم کی قدیم ثقافتوں میں بھی کھانا اور رشتے دونوں کو مقدس مانا گیا ہے
اس لیے باورچی خانے کو مرنے نہ دیں۔ باہر کے کھانوں پر انحصار کم کریں، اپنے پیاروں کے ساتھ بیٹھ کر کھائیں تاکہ لوگ تنہائی سے نکل کر صحت مند اور جڑے ہوئے زندگی گزار سکیں
آج ہی اپنا چولہا جلائیں، سادہ سا کھانا پکائیں، اور اپنے خاندان کو دسترخوان پر بلائیں
یاد رکھیں، بیڈروم مکان بناتے ہیں مگر باورچی خانہ خاندان بناتا ہے
اللہ ہمارے گھروں میں اچھی اقدار، محبت اور صحت و تندرستی برقرار رکھے

آمین ثمہ آمین

#سچ #حقیقت #زندگی #✨🍎🪞 #آئینہ #خودشناسی #سوچ

زندگی میں مشکل وقت آنا ایک حقیقت ہے، مگر یہ ہمیشہ نہیں رہتا ہر اندھیری رات کے بعد ایک نئی صبح ضرور آتی ہے، مسئلہ یہ نہیں...
18/09/2026

زندگی میں مشکل وقت آنا ایک حقیقت ہے، مگر یہ ہمیشہ نہیں رہتا ہر اندھیری رات کے بعد ایک نئی صبح ضرور آتی ہے، مسئلہ یہ نہیں کہ حالات خراب ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ انسان ان حالات میں خود کو کیسے سنبھالتا ہے، جو لوگ صبر کرنا سیکھ لیتے ہیں وہ ٹوٹتے نہیں بلکہ نکھر جاتے ہیں، کیونکہ صبر انسان کو مضبوط بناتا ہے، اسے وقت کا انتظار کرنا سکھاتا ہے، اور یہی انتظار ایک دن کامیابی میں بدل جاتا ہے، وہ لوگ جو جلدی ہار مان لیتے ہیں وہ منزل سے پہلے ہی رک جاتے ہیں، مگر جو ثابت قدم رہتے ہیں، وہی آخر میں کامیاب ہوتے ہیں، کیونکہ وقت ہمیشہ ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو خود کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

. "آپ کا لہجہ اگر دل کو مائل کر سکتا ہے تو گھائل بھی کر سکتا ہے، نرم لہجہ اور مناسب الفاظ دلوں کو تسخیر کرتے ہیں ، جب کہ...
18/09/2026

. "آپ کا لہجہ اگر دل کو مائل کر سکتا ہے تو گھائل بھی کر سکتا ہے، نرم لہجہ اور مناسب الفاظ دلوں کو تسخیر کرتے ہیں ، جب کہ بدلتا رویہ، سخت الفاظ اور لہجوں کا تغیر دل کو زخمی کر دیتا ہے، زخم بھی ایسے جو بظاہر تو نظر نہیں آتے، مگر درد ہمیشہ رہتا ہے۔

ہم نے بحث اس لیے نہیں چھوڑی کہ ہمارے پاس کہنے کہ کچھ نہیں تھا، بلکہ اس لیے خاموش ہو گئے کہ سامنے والا ہماری بات سمجھنا ن...
18/09/2026

ہم نے بحث اس لیے نہیں چھوڑی کہ ہمارے پاس کہنے کہ کچھ نہیں تھا، بلکہ اس لیے خاموش ہو گئے کہ سامنے والا ہماری بات سمجھنا نہیں، صرف ہمیں غلط ثابت کرنا چاہتا تھا۔ کچھ بحثیں جیت بھی لی جائیں تو دل ہار جاتا ہے، اور کچھ لوگوں کو اپنی سچائی سمجھانے سے بہتر ہوتا ہے کہ خاموشی اختیار کر لی جائے۔ آخر ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، کبھی کبھی خاموشی ہی بتا دیتی ہے کہ ہم تھک چکے ہیں خود کو اُن لوگوں کے سامنے ثابت کرتے کرتے، جو ہمیں سمجھنے کی نیت ہی نہیں رکھتے تھے۔ 🥲🖤
#سچ #حقیقت #زندگی #✨🍎🪞 #آئینہ #خودشناسی #سوچ

ہم اکثر کہتے ہیں کہ "وقت گزر رہا ہے"...سچ تو یہ ہے کہ گھڑی کی ہر ٹک ٹک کے ساتھ ہماری سانسیں اور ہماری زندگی کم ہو رہی ہے...
11/09/2026

ہم اکثر کہتے ہیں کہ "وقت گزر رہا ہے"...
سچ تو یہ ہے کہ گھڑی کی ہر ٹک ٹک کے ساتھ ہماری سانسیں اور ہماری زندگی کم ہو رہی ہے۔
ہر لمحے کی قدر کریں، خدارا اپنوں کو وقت دیں اور مسکرانا نہ بھولیں۔

الفاظ زندگی پر اثر ڈالتے ہیں؟ہاں میرے حساب سے بہت ڈالتے ہیں کبھی کسی کے چند اچھے لفظ انسان کو دوبارہ جینے کا حوصلہ دےدیت...
11/09/2026

الفاظ زندگی پر اثر ڈالتے ہیں؟
ہاں میرے حساب سے بہت ڈالتے ہیں کبھی کسی کے چند اچھے لفظ انسان کو دوبارہ جینے کا حوصلہ دے
دیتے ہیں اور کبھی کسی کے سخت الفاظ دل میں ایسی چھین چھوڑ جاتے ہیں جو برسوں نہیں جاتی، زبان سے نکلا ہوا لفظ معمولی نہیں ہوتا کیونکہ ایک نرم لفظ بھی کسی کے دل کا بوجھ ہلکا کر سکتا ہےاس لیے اگر آپ کی لکھی ہوئی کوئی پوسٹ پڑھ کر ایک شخص بھی کچھ اچھا سیکھ لے،
کسی کو امید مل جائے کسی کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائے یا کسی کا دل اللہ کی طرف مائل ہو جائے تو سمجھیں آپ کے الفاظ بے کار نہیں گئے ہمیں نہیں معلوم ہماری ایک چھوٹی سی بات کسی کی زندگی میں کتنی بڑی تبدیلی لے آئے اس لیے لکھیں مگر ایسا لکھیں کہ لفظ ختم ہو جائیں پراثر باقی رہے.
#سچ #حقیقت #زندگی #✨🍎🪞 #آئینہ #خودشناسی #سوچ

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اگہی Aagahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share