Punjab Ring Road Police-PRRP

Punjab Ring Road Police-PRRP

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Ring Road Police-PRRP, Law enforcement agency, Bulleh Shah Interchange (Southern Toll Plaza) Gajjumata, Ferozepur Road, Lahore.

Lahore Ring Road Police — operating under the Punjab Ring Roads Authority (PRRA), dedicated to ensure safe, secure, and smooth travel across Lahore Ring Road.
عوام کی خدمت، قانون کی پاسداری

Photos from Punjab Ring Road Police-PRRP's post 07/05/2026

قانون کی پاسداری - ہم سب کی اولین ذمہ داری





Photos from Punjab Ring Road Police-PRRP's post 06/05/2026

چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل اور کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس ایس ایس پی میاں اعجاز رشید نے میو ہسپتال لاہور میں دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے جونیئر پیٹرول آفیسر محمد جاوید کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی، حوصلہ افزائی کی اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائی جائے
گی۔




06/05/2026

رِنگ روڈ پر موٹر سائیکل، رکشہ، گدھا گاڑی اور دیگر تمام سست رفتار گاڑیوں کا داخلہ سختی سے ممنوع ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





Photos from Punjab Ring Road Police-PRRP's post 23/04/2026

آج مورخہ 23 اپریل 2026 کو چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کی زیر صدارت پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی میں پروموشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رنگ روڈ پولیس کے جونیئر پیٹرول آفیسرز کی پوسٹ سے پیٹرول آفیسرز کی خالی آسامیوں پر ترقی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے 13 جونیئر پیٹرول آفیسرز کو مستقل بنیادوں پر پیٹرول آفیسرز کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی، جبکہ مزید 4 جونیئر پیٹرول آفیسرز کو عارضی (آفیشیٹنگ) بنیادوں پر پیٹرول آفیسرز کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کا کہنا تھا کہ بروقت پروموشن ہر ملازم کا بنیادی حق ہے، جو نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری لاتا ہے۔ انہوں نے نئے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزید لگن، ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ عوام الناس کی
خدمت کو یقینی بنائیں۔

22/04/2026

Avoid applying black tint to your vehicle windows, as it is a offense under the law. Strict legal action will be taken without exception against any violation on the Lahore Ring Road and Gujranwala Expressway.



Photos from Punjab Ring Road Police-PRRP's post 22/04/2026

Commandant Road Police, Mian Ejaz Rasheed, awarded Commendation Certificates to Patrolling Officer Irfan and Junior Patrolling Officer Ahmed in recognition of their outstanding performance and exemplary discharge of duties in service of the public.



17/04/2026

Entry of motorcycles on Ring Road is strictly prohibited.
Ring Road Police continues indiscriminate action against violators.


15/04/2026

رنگ روڈ پر سفر کے دوران کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں رنگ روڈ پولیس ہیلپ لائن 1103 ڈائل کریں۔


11/04/2026

Serving with honor, leading with courtesy.
Your safety is our priority—call Helpline 1103, Ring Road Police, anytime for assistance.


09/04/2026

رنگ روڈ پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کریں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ 🚦 محفوظ ڈرائیونگ ہی محفوظ زندگی
کی ضمانت ہے۔


09/04/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب برتھ نے چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کے ہمراہ رنگ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے رنگ روڈ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اوور اسپیڈنگ کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی سپیڈ گنز کا معائنہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر نے رنگ روڈ پر اوور اسپیڈنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Bulleh Shah Interchange (Southern Toll Plaza) Gajjumata, Ferozepur Road
Lahore
54000