Deputy Commissioner Lakki Marwat

Call Directions Website Contact the organization

Deputy Commissioner Lakki Marwat This is the Deputy Commissioner official government page Lakki Marwat was created as an administrative district on the 1st of July 1992. Kilometers.

Prior to that it was a part of the Bannu District. The district derives its name from the headquarter town. It lies at the tail of the Marwat area therefore the town is referred to as "Lakai". The literal meaning of the word is Tail. The Lakki (Lakai) town is inhabited by Marwats, hence the proper name Lakki Marwat is derived. According to elders of the area, the original founder of this town was Hindu by the name of Lakki Ram or Lukko Ram. Other sources claim the town was initially known as Ihsan Pur and was founded by a Malik named Fateh Khan Tiwana. The district lies between 32-17 to 32-53 N Latitude and 70-23 to 71-16 E Longitude. It covers a total area of 3,164 Sq. It is bounded on the north by Bannu and Karak, to the east by Mianwali in Panjab, on the South East by Dera Ismail Khan district, and on the southwest by Tank District. To the west is the Tribal Areas of Tank District and South Waziristan Agency. The climate of the district is mostly dry. Weather is hot in summer and cool in winter. The summer season begins from April and continues till October. June is the hottest month with mean maximum and minimum temperatures of about 42 and 27 Degree Celsius respectively. In May and June, the humidity is very low and therefore the area is under periodic storms. The hot wind, locally known as "Lu" blows across the district in these months. The cool wave starts from somewhere in October. December, January and February are the winter months. In winter, the daytime temperature is not very low, however there is a sharp decrease in night. The mean maximum and minimum temperatures during this period are 20 and 4 Degree Celsius respectively. Rainfall generally occurs in July and August.

Teachers’ Day Celebrated in Lakki MarwatAdditional Deputy Commissioner (Relief) Lakki Marwat, Sohail Ahmad, visited vari...
05/10/2026

Teachers’ Day Celebrated in Lakki Marwat

Additional Deputy Commissioner (Relief) Lakki Marwat, Sohail Ahmad, visited various government and private schools in the district to convey greetings and appreciation to teachers on the occasion of Teachers’ Day.

During the visits, the ADC Relief acknowledged the dedication, commitment and valuable services of teachers in shaping the future of the younger generation. Appreciation certificates were also awarded to deserving teachers in recognition of their outstanding efforts and contributions to education.

The district administration appreciates the dedicated teaching community of Lakki Marwat for their continued efforts towards providing quality education and nurturing the future of our society.

Happy Teachers’ Day!

02/10/2026
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللّٰہ خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ ک...
15/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللّٰہ خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لکی مروت گوہر علی خان نے عوامی سہولت کاری اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اداروں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا:

1۔ بی ایچ یو تاجہ زئی کا معائنہ:ـ
مرکز صحت کا معائنہ کیا گیا۔ عملے کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ انچارج کو ہدایت کی گئی کہ ادویات کی عدم دستیابی اور عملے کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

2۔فارم سروس سنٹر تاجہ زئی کا معائنہ:ـ
زرعی سہولت مرکز کا معائنہ کیا گیا۔ کسانوں کو بیج، کھاد اور زرعی مشاورت کی فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ عملے کو ہدایت کی گئی کہ کسانوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے اور تمام سہولیات مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں۔

3۔گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 تاجہ زئی کا معائنہ:ـ
سرکاری پرائمری سکول کا معائنہ کیا گیا۔ اساتذہ اور طلبہ کی حاضری، صفائی، پینے کے پانی اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ تعلیمی معیار اور حاضری میں مزید بہتری لائی جائے۔

4۔ دیہی مرکز صحت گمبیلہ کا معائنہ:ـ
دیہی مرکز صحت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ایمرجنسی سروس، او پی ڈی، لیبارٹری اور صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی کہ 24 گھنٹے سروس کی دستیابی اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی یقینی بنائی جائے۔

5۔پٹوار خانہ جات کا معائنہ:ـ
پٹوار خانوں کا معائنہ کیا گیا۔ عوامی ریکارڈ، فرد، انتقال اور دیگر سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ پٹواریوں کو ہدایت کی گئی کہ رشوت کے خاتمے اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

14/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی زیر نگرانی ضلع لکی مروت کے مختلف سرکاری سکولوں میں 87 نئے اضافی کلاس رومز کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

اس اہم تعلیمی منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 177.045 ملین روپے مختص کیے گئے، جس میں 146.520 ملین روپے اور 30.525 ملین روپے کے دو حصے شامل ہیں۔

مجموعی طور پر تعمیر کیے گئے 87 اضافی کلاس رومز میں سے 72 بوائز سکولوں جبکہ 15 گرلز سکولوں میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان کلاس رومز کا انتخاب بالخصوص ان علاقوں میں کیا گیا جہاں طلبہ کی تعداد کے مقابلے میں موجودہ کلاس رومز ناکافی تھے اور اضافی تعلیمی جگہ کی اشد ضرورت تھی، خصوصاً ضلع کے دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں میں۔

تمام اضافی کلاس رومز کو منظور شدہ نقشوں، ڈیزائنز اور مقررہ معیار و specifications کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ کلاس رومز کو مکمل طور پر قابلِ استعمال بنانے کے لیے الیکٹریفکیشن، پنکھوں کی تنصیب، وائٹ واش، فنشنگ اور دیگر ضروری کام بھی مکمل کیے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو صاف ستھرا، محفوظ، روشن، ہوادار اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ فیلڈ وزٹس، موقع پر معائنہ اور مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا گیا، جبکہ تعمیراتی مواد کے معیار اور مقررہ سرکاری معیار و specifications پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ان اضافی کلاس رومز کی تکمیل سے ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں ہزاروں طلبہ و طالبات کو مناسب اور باقاعدہ کلاس رومز کی سہولت میسر آئے گی۔ اس سے نہ صرف سکولوں میں موجود کلاس رومز کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بچوں کو بہتر اور زیادہ سازگار ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

ضلع لکی مروت میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری، دور دراز علاقوں تک بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کا قیام ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ...
12/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے لکی مروت کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پٹرولیم مصنوعات (POL) کی دستیابی، قیمتوں اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان کو عوام کو مقررہ نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ...
12/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے لکی سٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر، آج بخمل احمد زئی روڈ کے حوالے س...
09/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر، آج بخمل احمد زئی روڈ کے حوالے سے، جو بعض مسائل کی وجہ سے بند تھا، اے ڈی سی جنرل کی زیرِ نگرانی جرگہ منعقد ہوا۔

جرگہ کے دوران متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد مسئلہ حل کر لیا گیا اور سڑک کی تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ لکی مروت عوامی سہولت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

07/09/2026

لنڈیواہ روڈ پر اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ان شاء اللہ عوام کی سہولت کے لیے یہ اہم منصوبہ جلد مکمل کر دیا جائے گا۔

Address

Lakki Marwat
28420

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92969538330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Lakki Marwat:

Shortcuts

Share