08/10/2026
آج ڈائریکٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی جناب سید سالک عظمت اور ان کے تمام سٹاف کے لیے ایک بہت خاص اور یادگار دن تھا۔
جب محترم پروفیسر رفیق اختر صاحب، سے ٹرینگ سیشن کے لیے اکیڈمی لالہ موسٰی تشریف لانے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اکیڈمی آنے کی یقین دہانی کروائی ۔ پروفیسر رفیق اختر صاحب ایک نہایت علم و فضل رکھنے والی اور قابلِ احترام شخصیت ہیں۔ ان کی گفتگو اور علمی انداز ہمیشہ متاثر کرتا ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی جناب سید سالک عظمت نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے انہیں PLGA Lalamusa میں ایک خصوصی سیشن کے لیے دعوت دی، جسے انہوں نے شفقت کے ساتھ قبول فرمایا۔ سیشن کے دوران ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمیونیٹی ڈیولپمینٹ پنجاب مس بینیش فاطمہ صاحبہ نے بھی شرکت کی انہوں نےپروفیسر رفیق اختر صاحب کا اکیڈمی لالہ موسٰی میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔ پرروفیسر رفیق اختر صاحب کا اکیڈمی لالہ موسٰی میں آنا ہمارے لیے سب سے خوبصورت لمحہ ہے ہم پروفیسر صاحب اور ٹرینگ سیشن میں موجود تمام احباب کا دل سے شکر گزار ہیں