Loralai social cornor

Directions

Loralai social cornor political activity

*ورلڈ بینک کی رپورٹ**پاکستان خطے میں غربت کا سب سے بڑا بوجھ اٹھانے والا ملک بن گیا؛ 48 فیصد غریب آبادی پاکستان میں مقیم*...
07/10/2026

*ورلڈ بینک کی رپورٹ*

*پاکستان خطے میں غربت کا سب سے بڑا بوجھ اٹھانے والا ملک بن گیا؛ 48 فیصد غریب آبادی پاکستان میں مقیم*

*اسلام آباد////ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (MENAAP) کے خطے میں غربت کا سب سے بڑا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پورے خطے میں 3 ڈالر روزانہ (تقریباً 840 روپے) سے کم کمانے والے غریب افراد کا تقریباً 48 فیصد حصہ صرف پاکستان میں زندگی بسر کر رہا ہے۔ رپورٹ کے اہم نکات کے مطابق 2018-19 کے بعد سے پاکستان میں غربت کی شرح میں 6.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ طویل معاشی ایڈجسٹمنٹ، گھرانوں کی حقیقی آمدنی میں کمی اور روزگار کے مواقع میں معطلی ہے، جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے کی باقی 47 فیصد غریب آبادی جنگ سے متاثرہ ممالک جیسے افغانستان، شام اور یمن میں رہائش پذیر ہے۔ آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو پاکستان کی معاشی نمو (GDP Growth) رواں مالی سال 2.2 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ اس رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ "پاکستان میں خطے کا سب سے بڑا غربت کا بوجھ ہونا ناکام نظام اور بدترین 'اشرافیائی قبضے' (Elite Capture) کی عکاسی کرتا ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ نئے صوبے بنانے کا نہیں بلکہ حکومتی اور معاشی پالیسیوں کی ترجیحات کو تبدیل کرنے کا ہے۔*

07/10/2026

*کوئٹہ: بلوچستان سرکاری ملازمین کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کے کیش ایوارڈز کی مد میں ادائیگی آڈیٹر جنرل نے اعتراض اٹھادیا،*

کوئٹہ: آڈیٹر جنرل پاکستان نے بلوچستان کے پانچ سرکاری محکموں کے ملازمین کو 2023 میں بجٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک ارب 60 کروڑ روپے کے کیش ایوارڈز کی مد میں ادائیگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ہے اور رقم کے اجرا کا جواز طلب کرتے ہوئے اس پریکٹس کے خاتمے اور رقم کی وصولی کی سفارش کی ہے

آڈیٹر جنرل پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مالی معاملات کا آڈٹ کرکے اخراجات، مالی انتظام اور قواعد و ضوابط کی پابندی سے متعلق اعتراضات اور سفارشات اپنی رپورٹس میں شامل کرتا ہے۔

حکومت بلوچستان کے اخراجات سے متعلق مالی سال 2025-26 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان نے گرانٹ اِن ایڈ کی مد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی رقم جاری کی، جو آڈٹ حکام کے مطابق غیر قانونی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم فنانس ڈیپارٹمنٹ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس اور بلوچستان اسمبلی کے ملازمین کو 2023 میں بجٹ کی تیاری کے حوالے سے کیش ایوارڈ کے طور پر دی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں اس ادائیگی کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے 2020 کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے کیش ایوارڈز اختیارات سے تجاوز کے زمرے میں آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آڈٹ حکام نے یہ معاملہ جون 2025 میں محکمہ خزانہ کے ساتھ اٹھایا تھا، تاہم محکمہ خزانہ کی جانب سے کوئی جواب فراہم نہیں کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ میں رقم کے اجرا کا جواز پیش کرنے، اس پریکٹس کو ختم کرنے اور ادا کی گئی رقم کی وصولی کی سفارش کی گئی ہے۔

تاہم بلوچستان کے محکمہ خزانہ کے سپیشل سیکریٹری عارف خان اچکزئی نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ایک ارب 60 کروڑ روپے کی رقم خردبرد کی گئی۔

عارف خان اچکزئی نے بتایا یہ بات درست نہیں کہ اتنی بڑی رقم خردبرد کی گئی ہے۔ ڈاکومنٹس بروقت نہ ملنے پر آڈٹ پیراز لگتے رہتے ہیں اور یہ بھی اسی طرح کا ایک پیرا ہے۔‘

آڈٹ پیرا خود رقم کی خردبرد یا بدعنوانی کا حتمی عدالتی فیصلہ نہیں ہوتا، بلکہ متعلقہ محکمے سے وضاحت اور ریکارڈ طلب کیے جانے کے بعد معاملہ نمٹانے کا عمل جاری رہتا ہے۔

عارف خان اچکزئی نے کہا کہ ’آڈیٹر جنرل کی جانب سے ہر سال باقاعدہ آڈٹ کیا جاتا ہے اور جس رقم پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، امکان ہے کہ اس حوالے سے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں کوتاہی ہوئی ہو۔‘

سپیشل سیکریٹری خزانہ کے مطابق: ’سرکاری پیسے آسانی سے کوئی ایک شخص نہیں نکال سکتا۔ بجٹ سمیت جو بھی رقم استعمال میں لائی جاتی ہے، اس کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔ اس کے لیے سمری پیش کی جاتی ہے اور منظوری کے لیے باقاعدہ کابینہ کو بھیجی جاتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سالانہ بجٹ میں ایک روپے سے لے کر اربوں روپے تک کی رقم کی منظوری صوبائی اسمبلی سے حاصل کی جاتی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری عارف اچکزئی نے مزید کہا: ’اگر کسی کو اضافی تنخواہ یا کسی اور مد میں رقم دی جاتی ہے تو اس کا اختیار وزیراعلیٰ اور کابینہ کو حاصل ہے۔

07/10/2026

کوڑا صرف گندگی نہیں خاموش زہر بھی ہے کوئٹہ میں ٹرنچنگ گراؤنڈ آبادی کے درمیان سوال عوام کی صحت کا کسی کو احساس نہیں صفائی کے نام پر اربوں کے کرپشن کا حساب کون دے گا

ذرا جرأت کے ساتھ
تحریر: میر اسلم رند

کبھی کبھی ایک فلم وہ سوال اٹھا دیتی ہے جسے ہمارے معاشرے میں برسوں سے نظرانداز کیا جا رہا ہوتا ہے بھارتی فلم سکندر میں کچرے اور آلودگی کے مسئلے کو محض گندگی نہیں بلکہ انسانی زندگی کے لیے خطرہ بنا کر پیش کیا گیا ہے فلم میں ایک آبادی کے قریب کچرا پھینکے جانے سے پیدا ہونے والی شدید آلودگی کو پھیپھڑوں کی بیماری سے جوڑا گیا ہے
فلم اپنی جگہ ایک کہانی ہے مگر اصل دنیا میں عالمی ادارۂ صحت بھی خبردار کر چکا ہے کہ ناقص طریقے سے ٹھکانے لگایا جانے والا سالڈ ویسٹ ہوا پانی اور مٹی کو آلودہ کر سکتا ہے جبکہ کچرے کو جلانے کھلے میں پھینکنے اور غیر محفوظ طریقے سے تلف کرنے سے انسانی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے کچرے کے ڈھیروں سے جراثیم، کیڑے مکوڑے اور چوہے بھی پیدا ہوتے ہیں جو مختلف متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں یہی سوال آج میرے شہر کوئٹہ کا ہے
کوئٹہ میں تقریباً چھ دہائیاں پہلے کچرے کا ٹرنچنگ گراؤنڈ شہر سے باہر پشتون آباد کی طرف پرانے کچرہ روڈ کے علاقے میں منتقل کیا گیا تھا مقصد یہی تھا کہ آبادی کو کچرے کے ڈھیروں بدبو دھوئیں اور بیماریوں سے دور رکھا جائے پھر آبادی بڑھی تو ٹرنچنگ گراؤنڈ کو مزید شہر سے دور مشرقی بائی پاس بوسہ منڈی سے آگے منتقل کیا گیا لیکن آج سوال یہ ہے کہ جس شہر کو کچرے سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹرنچنگ گراؤنڈ آبادی سے باہر منتقل کیا گیا تھا ہم دوبارہ اسی کچرے کو آبادی کے درمیان کیوں لے آئے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انجینئرز کے مطابق کوئٹہ میں روزانہ تقریباً دو سو ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے مگر میرے پاس موجود معلومات کے مطابق 2007 میں ایک نجی ٹھیکیدار کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا گیا جس میں سات سو ٹن کچرا فراہم کرنے کی شرط شامل تھی اور اگر سات سو ٹن کچرا فراہم نہ کیا گیا تو مبینہ طور پر اس کمی کا نقصان بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ادا کرنا تھا یہاں سے سوال پیدا ہوتا ہے جب شہر میں پیدا ہونے والے کچرے کی مقدار اس سے کہیں کم بتائی جا رہی تھی تو سات سو ٹن کی شرط کس بنیاد پر رکھی گئی اس وقت سٹی گورنمنٹ کے بعض منتخب نمائندوں اور کونسل ارکان نے بھی اس معاہدے پر سوالات اٹھائے مشرقی بائی پاس پر تقریباً دس ایکڑ زمین سالڈ ویسٹ پلانٹ کے لیے فراہم کیے جانے کی بات ہوئی منصوبہ یہ تھا کہ کچرے کو محض زمین میں دفن کرنے کے بجائے سائنسی انداز میں ٹھکانے لگایا جائے لیکن پھر کیا ہوا کاغذوں معاہدوں مقدمات اور انتظامی تبدیلیوں کے درمیان یہ معاملہ آگے بڑھتا رہا بعد ازاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کچرا اٹھانے کے لیے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا آج بھی بنیادی سوال یہ ہے کہ اس معاہدے کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے کیوں نہیں لائی جاتیں اگر معاہدہ شفاف ہے تو اسے عوام سے چھپانے کی کیا ضرورت ہے
اگر سب کچھ قانون کے مطابق ہے تو بینک گارنٹی مشینری افرادی قوت ادائیگیوں فی ٹن لاگت جرمانوں اور کارکردگی کے معیار کی تفصیلات سامنے آنے میں کیا قباحت ہے میرے پاس موجود معلومات کے مطابق اس نظام میں میٹروپولیٹن کی سینکڑوں گاڑیاں سینکڑوں ملازمین اور ایندھن سمیت سرکاری وسائل بھی استعمال ہوتے رہے ہیں اور ابھی بھی ہو رہے ہیں جبکہ ٹھیکیدار کو سالانہ بھاری رقم یعنی 1 ارب روپے کی ادائیگی کی جاتی رہی اس کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور عوام سے بھی صفائی کے نام پر رقم وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں یہاں ایک بنیادی سوال یہ ہے اگر سرکاری گاڑیاں سرکاری ملازمین سرکاری ایندھن اور سرکاری وسائل بھی استعمال ہو رہے ہیں تو پھر نجی ٹھیکے کی اصل افادیت اور لاگت کیا ہے اس سوال کا جواب عوام کو ملنا چاہیے اور پھر سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ گزشتہ دو ڈھائی سال سے شہر کی آبادی کے درمیان مالی باغ میں واسا کی ٹینکی کے قریب بھی روزانہ کچرا پھینکے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں اس بابت میں نے سیکٹری لوکل گورنمنٹ اور ماحولیات کے سیکٹریز سے بھی ملاقات کی تھی ان کو درخواست بھی دی تھی لیکن با اثر کے سامنھ سب کے پر جلتے ہیں حکومت نے ٹرنچنگ گراؤنڈ آبادی سے باہر اس لیے منتقل کیا تھا کہ شہریوں کو بیماریوں اور آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے لیکن اگر آج سینکڑوں ٹن کچرا آبادی کے درمیان لایا جا رہا ہے تو پھر چھ دہائیاں پہلے کیے گئے فیصلے کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے یہ صرف بدبو کا مسئلہ نہیں یہ صحت ماحول اور آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے کچرے کے ناقص انتظام سے آلودہ پانی اور مٹی پیدا ہو سکتی ہے کھلے میں کچرا جلانے سے نقصان دہ ذرات فضا میں شامل ہو سکتے ہیں اور مچھروں مکھیوں اور چوہوں کی افزائش سے متعدی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے WHO کے مطابق فضائی آلودگی دل کی بیماری فالج دائمی سانس کی بیماریوں اور پھیپھڑوں کے سرطان کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے جہاں خطرناک کیمیائی یا الیکٹرانک فضلہ شامل ہو وہاں معاملہ مزید سنگین ہو جاتا ہے ایسے فضلے میں موجود بعض زہریلے مادے طویل مدت میں اعصابی، قلبی اور دیگر صحت کے مسائل سے منسلک پائے گئے ہیں اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ ہر کچرے کا ڈھیر لازماً کینسر گردوں یا دل کی بیماری پیدا کرتا ہے۔ بیماریوں کے کئی اسباب ہوتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ غیر محفوظ کچرا، آلودہ ہوا پانی اور مٹی انسانی صحت کے لیے سنجیدہ خطرات پیدا کر سکتے ہیں اور ان خطرات کو نظرانداز کرنا کسی صورت دانش مندی نہیں اب ذرا اصل سوال کی طرف آتے ہیں میں نے اس مسئلے پر لوکل گورنمنٹ محکمہ ماحولیات کمشنر ڈپٹی کمشنر اور میٹروپولیٹن کے متعلقہ حکام سمیت مختلف فورمز پر آواز اٹھائی ہے مگر جب کسی معاملے کے پیچھے بااثر لوگوں کے مفادات کا سوال آ جائے تو بعض اوقات اداروں کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں
مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ بعض مواقع پر جب ٹھیکیدار کی ادائیگی رکتی تھی تو اعلیٰ سطح سے فون آ جاتا تھا اور معاملہ دوبارہ آگے بڑھ جاتا تھا ایک واقعہ میرے علم میں ایسا بھی آیا کہ ایک ایڈمنسٹریٹر نے ادائیگی کرنے سے انکار کیا تو مبینہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے ایک خط جاری ہوا انہیں دس دن کی رخصت پر بھیج دیا گیا اور اختیارات چیف آفیسر میٹروپولیٹن کو منتقل کر دیے گئے اگر یہ معلومات درست ہیں تو یہ محض ایک ٹھیکے کا معاملہ نہیں بلکہ اداروں کی خودمختاری اور انتظامی اختیار کا بھی سوال ہے
اور اگر یہ معلومات درست نہیں تو متعلقہ ادارے سامنے آئیں ریکارڈ پیش کریں اور عوام کو بتائیں کہ حقیقت کیا ہے گزشتہ روز جو میٹروپولیٹن کے لئے خریدی گئی ہے نام میٹروپولیٹن کا ہے لیکن یہ سامان ٹھیکدار کے سہولت کے لئے مہیا کیا جائے گا یہ ہے زمینی حقائق ،
اسی طرح ایک مبینہ چیک کے بارے میں بھی میرے علم میں یہ بات آئی کہ اس پر ایک ہی افسر کے دو دستخط تھے اور وہ چیک بینک سے کیش بھی ہوا اگر ایسا ہوا ہے تو اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اینٹی کرپشن کو اس بابت سخت ایکشن لینا چاہئھ کیونکہ سرکاری خزانے کا ایک ایک روپیہ عوام کی امانت ہے یہاں کسی فرد کو مجرم قرار دینا میرا کام نہیں میرا مطالبہ صرف یہ ہے کہ معاہدہ سامنے لایا جائے ادائیگیوں کا آڈٹ ہو گاڑیوں اور ملازمین کا ریکارڈ سامنے آئے جب تمام کام سرکاری مشینری اور ملازمین سے کروانا تھا تو سالانا 1 ارب روپے ٹھیکدار کو کس مد میں دیا جا رہا ہے ٹھیکیدار کی کارکردگی کا آزادانہ جائزہ لیا جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ عوام کے پیسے کے بدلے عوام کو کیا ملا اگر سب کچھ قانون کے مطابق ہے تو تحقیقات سے خوف کیسا
اور اگر کہیں بے قاعدگی ہوئی ہے تو ذمہ دار خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسے قانون کا سامنا کرنا چاہیے کوئٹہ پہلے ہی پانی کے بحران بڑھتی ہوئی آبادی آلودگی اور ماحولیاتی دباؤ کا شکار ہے ایسے شہر میں کچرے کو سائنسی طریقے سے تلف کرنے کے بجائے آبادی کے درمیان جمع کرنا آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے ہمیں صرف کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ نہیں چاہیے
ہمیں جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم چاہیے کچرے کی گھر سے علیحدگی ری سائیکلنگ کمپوسٹنگ محفوظ ٹرانسپورٹ سائنسی لینڈ فل خطرناک اور طبی فضلے کی الگ تلفی اور مسلسل ماحولیاتی نگرانی یہی وہ راستہ ہے جس سے کوئٹہ کو صاف صحت مند اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے فلم سکندر نے ایک سینما کی کہانی کے ذریعے ہمیں ایک بڑا سوال دیا ہے کیا غریب آبادیوں کے قریب کچرے کے ڈھیر صرف زمین پر پڑے ہوتے ہیں یا ان کے اثرات لوگوں کے پھیپھڑوں اور زندگیوں تک بھی پہنچتے ہیں کوئٹہ کے حکام کو اب اس سوال کا جواب عملی اقدامات سے دینا ہوگا مجھے معلوم ہے کہ شاید میرے ایک کالم سے کسی ٹھیکے کسی افسر یا کسی بااثر شخص پر کوئی اثر نہ پڑے لیکن میں لکھتا رہوں گا اس لیے نہیں کہ مجھے کسی سے ذاتی دشمنی ہے بلکہ اس لیے کہ ایک لکھاری کا فرض صرف حکمرانوں کی تعریف کرنا نہیں اپنے لوگوں کو ان کے حقوق اپنے شہر کے مسائل اور عوام کے پیسے کے استعمال سے باخبر رکھنا بھی ہے اگر میری آواز کسی ایک شہری کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے کہ ہمارے شہر کا کچرا کہاں جا رہا ہے کس قیمت پر جا رہا ہے اور اس کا حساب کون دے گا تو میرا قلم اپنا فرض ادا کر چکا کوئٹہ ہمارا شہر ہے اس کی صفائی بھی ہماری ذمہ داری ہے لیکن اس کے نام پر ہونے والے ہر خرچ کا حساب دینا بھی ضروری ہے

07/10/2026

*کوئٹہ: بی این پی کے میر جہانزیب مینگل کی حکومتی شمولیت کا امکان، 72 گھنٹوں میں اعلان متوقع وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ*

بلوچستان اسمبلی میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر میر جہانزیب مینگل کے جلد صوبائی حکومت میں شامل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر جہانزیب مینگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشیر مقرر کیے جانے جبکہ انہیں محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میر جہانزیب مینگل کی جانب سے اسمبلی فلور پر دوسری جماعت میں شمولیت کا اعلان آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران متوقع ہے۔

سردار ہاؤس ❣️❣️​عید کا دوسرا دن: سردار نقیب اللہ زخپیل اپنے پیاروں اور قریبی رشتے داروں کے ساتھ عید کی مبارکباد کا تبادل...
28/05/2026

سردار ہاؤس ❣️❣️
​عید کا دوسرا دن: سردار نقیب اللہ زخپیل اپنے پیاروں اور قریبی رشتے داروں کے ساتھ عید کی مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے💓💓۔"

لورالائی نیو باور، کٹوی، کنوبی اور اغبرگہ کے مکینوں کا حالتِ زار  لورالائی کے تقریباً 40 فیصد طلباء انہی علاقوں سے شہر ت...
31/03/2026

لورالائی نیو باور، کٹوی، کنوبی اور اغبرگہ کے مکینوں کا حالتِ زار لورالائی کے تقریباً 40 فیصد طلباء انہی علاقوں سے شہر تعلیم کے لیے آتے ہیں مگر آج ان کی حالت دیکھ کر دل افسردہ ہو جاتا ہے، بارش یقیناً اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے لیکن یہی بارش ان علاقوں کے لوگوں کے لیے زحمت بن جاتی ہے کیونکہ ندی میں پانی آنے کی وجہ سے منان پل کے مقام پر شہر تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے اور طلباء، بزرگ اور مریض سب دربدر ہو جاتے ہیں، سینٹ کے چیئرمین سیدال ناصر، ایم این اے سردار یعقوب خان ناصر اور ایم پی اے حاجی طور اتمانخیل انہی علاقوں سے ہزاروں ووٹ لیتے ہیں لیکن افسوس کہ الیکشن کے بعد نہ کوئی مستقل پل بنایا گیا، نہ سڑکوں کی حالت بہتر کی گئی اور نہ ہی عوامی مشکلات کا ازالہ کیا گیا، آخر کب تک یہ لوگ اسی طرح مشکلات کا شکار رہیں گے؟ ہم صوبائی حکومت اور متعلقہ نمائندوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ندی پر فوری طور پر مضبوط اور مستقل پل تعمیر کیا جائے اور متاثرہ علاقوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

سردار ہاوس ❣️❣️❣️ ۔ عید کے پہلے روز سردار نقیب اللہ زخپیل کے گھر مہمانوں کی آمد عید الفطر کے مبارکباد دے رہے ہیں ❣️❣️❣️
21/03/2026

سردار ہاوس ❣️❣️❣️
۔ عید کے پہلے روز سردار نقیب اللہ زخپیل کے گھر مہمانوں کی آمد عید الفطر کے مبارکباد دے رہے ہیں ❣️❣️❣️

09/03/2026

Education is the key to unlocking a brighter future and transforming the world, as Nelson Mandela so profoundly stated. تعمیر امت پبلک مڈل سکول سردار عظیم خان زخپیل ❤️❤️ کلی کنوبی ❤️❤️❤️

Address

Loralai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Loralai social cornor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share