11/09/2026
❤️ خدمتِ انسانیت — ایک اور خوبصورت قدم
الحمدللہ! اسسٹنٹ کمشنر پبی محترمہ مریم حمید کی موجودگی میں دو مستحق خصوصی بچوں کو دو عدد وہیل چیئرز فراہم کر دی گئیں، تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں مزید آسانی اور خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
میں تہہ دل سے محترمہ مریم حمید صاحبہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے اس نیک مقصد میں ساتھ دیا، ہماری کاوشوں کو سراہا اور خصوصی بچوں کی خدمت کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی۔
ان شاء اللہ! آئندہ بھی ہم مل جل کر انسانیت کی خدمت، مستحق افراد تک ان کا حق پہنچانے اور خصوصی بچوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
ہماری منزل شہرت نہیں، خدمت ہے۔
ہماری کوشش صرف یہ ہے کہ جہاں ضرورت ہو، وہاں مدد پہنچے۔