13/09/2025
انتخابی اجلاس
جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل ملاکنڈ (تحصیل بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈ)
الحمد اللہ آج بہت اچھے اور بہترین انداز سے جی ٹی آئی یونین کونسل ملاکنڈ کا انتخابی اجلاس ہوا۔
جس میں جمعیت طلباء اسلام تحصیل بٹ خیلہ کے صدر شعیب خان نے خصوصی شرکت کی ۔ اور اجلاس مولانا عبد الجبار صاحب کے سرپرستی میں ہوا۔۔
جس میں اتفاق رائے سے جی ٹی آئی یونین کونسل ملاکنڈ کے لیے یہ کابینہ بنا ۔۔۔
صدر : میاں بلال احمد
جنرل سیکرٹری : بشیر احمد
سیکرٹری اطلاعات : سعد خان
فائنانس سیکرٹری : جنید خان
سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر : انس عمیر
اس کے علاوہ جو باقی عہدے رہ گئے ہیں وہ اگلے ہفتہ تک باہمی مشاورات سے مکمل کرے گی۔۔۔
04/09/2025
جمیعت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے قائم مقام امیر جناب حنیف الرحمن صاحب نے شہید نور الحسن اور شہید ابرار خان کے تعزیت کے لیے اگرہ تشریف لائیں۔
اور ان کے خاندان والوں سے دکھ کا اظہار کیا۔
اور کہا کہ یہ نہ صرف اپ کے غم ہے بلکہ یہ ہمارا بھی غم ہیں ۔۔
اور ہم آپ کے ساتھ اس دکھ میں شریک ہے۔
ہم مولانا حنیف الرحمن صاحب اور ان کے ساتھ انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ائے اور ہمارے ساتھ اس دکھ میں شریک ہوئے ۔۔
30/08/2025
حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ کے شھادت پر فاتحہ و تعزیت 😓
مرحوم ایک جید عالمِ دین، باعمل، متواضع
دینی و سیاسی میدان میں نمایاں مقام رکھنے والے شخصیت رھے
ان کی وفات ضلع ملاکنڈ کے لیے ایک بڑا علمی و روحانی خلا ہے
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،
ان کے درجات بلند فرمائے،
اور اہلِ خانہ و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
إنا لله وإنا إليه راجعون
29/08/2025
نوٹیفکیشن!
مولانا حنیف الرحمان صاحب کو جےیوآئی ضلع ملاکنڈ قائم مقام امیر مقرر۔
28/08/2025
حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک میں ادا کی جائے گی
28/08/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
مفتی کفایت اللہ صاحب آج شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین😭😭😭🤲🤲
25/08/2025
جمعیت طلباء اسلام تحصیل بٹ خیلہ کا ایک مضبوط کابینہ بنا ۔۔
22/08/2025
عوام کے درد کا ترجمان، بونیر کا سچا خادم،
امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع بونیر حضرت مفتی فضل غفور صاحب حفظہ اللہ نے حالیہ قیامت خیز سیلاب میں جو مثالی کردار ادا کیا، وہ تاریخ کے سنہری اوراق میں محفوظ ہو چکا ہے۔
درس و تدریس کی مصروفیات، علمی مشاغل اور سیاسی ذمہ داریوں کے باوجود جس اخلاص، للہیت، ایثار اور بے لوث جذبے سے آپ نے سیلاب زدگان کی خدمت کی، وہ صرف قیادت نہیں، بلکہ پدرانہ شفقت کی جھلک تھی۔
نہ دن کی پروا، نہ رات کا سکون، نہ موسمی سختیوں کا خیال… صرف ایک ہی فکر تھی: *"میرے لوگ محفوظ ہوں، ان کے زخم پر مرہم رکھا جائے، ان کے آنسو پونچھے جائیں۔"*
حضرت کا وجود عوام کے لیے امان، حوصلہ اور تسلی کا پیغام تھا۔
ایسے لوگ خاندانی روایات میں پیدا ہوتے ہیں، اور صدیاں اُن کی خدمات کو یاد رکھتی ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب کو سلامت رکھے، اور
ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔
#بونیر
M***i fazal ghafoor fans Maulana Fazl ur Rehman Rehman Digital Media Cell BUNER Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan