Sardar Sarbuland Jogezai SSJ

Directions

Sardar Sarbuland Jogezai SSJ سردار🥀

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی، پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام کرنٹ افیئرز میں پاکستان پیپلز ...
17/02/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی، پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام کرنٹ افیئرز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی و دیگر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے چچازاد بھائ...
24/12/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی و دیگر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے چچازاد بھائی وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر فاتحہ خوانی و تعزیت کررہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارپاکستا...
22/12/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ مرحوم بسم اللہ خان کاکڑ ایک منجھے ہوئے، بردبار اور اصولوں پر قائم رہنے والے سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے عوامی مفادات اور پارٹی اصولوں کو ترجیح دی۔ ان کی سیاست خدمت، دیانت اور جمہوری اقدار کے فروغ کا عملی نمونہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ مشکل اور آزمائشی حالات میں بھی وہ اپنے نظریات، سیاسی وقار اور اصولی مؤقف پر ڈٹے رہے، جو آج کے سیاستدانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان کا انتقال نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ بلوچستان کی سیاست کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

پی پی پی نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دیپی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سرد...
27/11/2025

پی پی پی نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی

پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، نوابزادہ جمال رئیسانی ، حاجی علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ ، میر لیاقت لہڑی، میر عبید گورگیج ، میر صمد گورگیج ، غزالہ گولہ اور سنجے کمار شریک ہوئے

پی پی پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صادق عمرانی، روزی خان کاکڑ ، سردار سربلند خان جوگیزئی ، نصیب اللہ مری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی

اجلاس کے دوران کوئٹہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی

اجلاس نے متفقہ طور پر تین کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی

مزاکراتی کمیٹی
سربراہ: سینیٹر سردار عمر گورگیج
آرکین: ربانی خان کاکڑ ، حاجی علی مدد جتک، نوابزادہ جمال رئیسانی ، بخت محمد کاکڑ ، میر لیاقت لہڑی، میر عبید گورگیج ، میر صمد گورگیج ، غزالہ گولہ اور سنجے کمار کمیٹی میں شامل
الیکشن سیل کمیٹی
سربراہ: روزی خان کاکڑ
میڈیا سیل کمیٹی
سربراہ: سردار سربلند خان جوگیزئی

کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، شرکاء

بلوچستان میں عوامی مسائل کو حل اور احساسِ محرومی کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے صوبائی صدر

بلوچستان کی عوام کی امیدوں کا محور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں، صوبائی جنرل سیکرٹری

کوئٹہحاجی_نصیب_اللہ_خان_اچکزئیکے طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار_سربلند_جوگیزئی پی پ...
26/11/2025

کوئٹہ
حاجی_نصیب_اللہ_خان_اچکزئی
کے طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار_سربلند_جوگیزئی پی پی پی کے دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق کے پرانے ساتھیوں نے شرکت کی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میر یونس بلوچ، کوئٹہ یونیٹی ف...
24/11/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میر یونس بلوچ، کوئٹہ یونیٹی فورم کے سربراہ میر اسلم رند، کوئٹہ عوامی اتحاد کے چیئرمین عابد جان، صدر ملک ابرار، پی پی پی کے صوبائی رہنما حاجی ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، ندیم احمد خان و دیگر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت انتخابی معاملات پر مشاورت کی اور باہمی تعاون کے ذریعے بہتر سیاسی حکمتِ عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل، شہر کی ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر خان گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ...
24/11/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر خان گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی قیادت میں ایک اہم وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں صوبائی رہنما حاجی نصیب اللہ اچکزئی، صوبائی رہنما حاجی ربانی خان خلجی، صوبائی رہنما ملک ذیشان حسین، صوبائی رہنما ندیم احمد خان، پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، پارٹی رہنما فصیح اللہ خلجی، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی نائب صدر رومیل خان خلجی، پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبدالعزیز زرکون ، عامر نصیب اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں شامل

ملاقات کے دوران کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور تنظیمی امور کے سمیت مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی، کارکنوں کے رابطہ مہم اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے عوامی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ صوبے کے عوام کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگرام پارٹی کی اولین ترجیح ہیں۔

آخر میں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی سیاسی میدان میں مضبوط، فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کرتی رہے گی اور عوام کے اعتماد پر پوری اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

19/11/2025
13/11/2025

♥️

اسلام آباد نیوز اپڈیٹاسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پارٹی کے مرکزی رہنما سین...
13/11/2025

اسلام آباد نیوز اپڈیٹ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بلال احمد مندوخیل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پارٹی کو مزید فعال بنانے اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت کی

Address

Shangla Malakand
Malakand
19100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Sarbuland Jogezai SSJ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share