Director Operations North Region Rescue 1122

Director Operations North Region Rescue 1122

Share

𝐄𝐦𝐞𝐫𝐠𝐞𝐧𝐜𝐲 𝐑𝐞𝐬𝐜𝐮𝐞 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞 𝐑𝐞𝐬𝐜𝐮𝐞 𝟏𝟏𝟐𝟐 𝐊𝐡𝐲𝐛𝐞𝐫 𝐏𝐚𝐤𝐡𝐭𝐮𝐧𝐤𝐡𝐰𝐚

Photos from Director Operations North Region Rescue 1122's post 04/06/2026

*ڈائریکٹر اپریشن نارتھ ارشد اقبال کا ریسکیو 1122 ضلع مانسہرہ کا اچانک دورہ، آپریشنل تیاریوں اور نظم و ضبط کا جائزہ*
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر نارتھ ریجن ارشد اقبال نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادارے کی آپریشنل تیاریوں، ایمرجنسی رسپانس صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر نارتھ نے ایمرجنسی ریکارڈ، کنٹرول روم کی کارکردگی، سٹور میں موجود آلات و سامان، ایمرجنسی گاڑیوں کی دستیابی اور فعالیت سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور ڈیوٹی کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ضلع بھر میں جاری ریسکیو آپریشنز، سیاحتی سیزن کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات، واٹر ریسکیو پروگرام، فائر رسپانس سسٹم اور عوامی آگاہی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نارتھ نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور عوام کو بروقت، مؤثر اور معیاری ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جذبہ خدمت اور فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔

Photos from Director Operations North Region Rescue 1122's post 04/06/2026

ریسکیو 1122 دیر لوئر

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناءاللہ کی نگرانی میں ضلع دیر لوئر کے تمام ریسکیو اسٹیشنوں کے اہلکاروں کے لیے ریفریشر ٹریننگ کورس جاری ہے۔

ریفریشر کورس کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لانا، جدید ریسکیو تکنیکوں سے آگاہی فراہم کرنا اور ہر قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے انہیں ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔

ٹریننگ کے دوران میڈیکل، فائر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور واٹر ریسکیو سے متعلق تفصیلی کلاسز اور عملی مشقیں (Practical Exercises) کروائی جا رہی ہیں۔ اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد، مریضوں کی محفوظ منتقلی، آگ بجھانے کی جدید تکنیکوں، قدرتی آفات میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور پانی میں پیش آنے والے حادثات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناءاللہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں، لہٰذا ان کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت، مؤثر اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریفریشر کورس کے ذریعے اہلکاروں کی مہارتوں کو مزید نکھارا جا رہا ہے تاکہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے سکیں اور عوام کو بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر

03/06/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے گیمن پل کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک شخص تقریباً 40 منٹ تک پانی میں پھنس گیا۔

سوات: کنٹرول روم ریسکیو 1122 سوات کو اطلاع موصول ہوتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی۔

سوات: ریسکیو اہلکاروں نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے دریائے سوات میں پھنسے شخص فرمان اللہ سکنہ بیدرہ مٹہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

سوات: ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

Photos from Director Operations North Region Rescue 1122's post 03/06/2026

ڈائریکٹر اپریشن نارتھ ارشد اقبال کا ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کا اچانک دورہ، آپریشنل تیاریوں اور نظم و ضبط کا جائزہ
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر نارتھ ریجن ارشد اقبال نے ضلع ہیڈکوارٹر ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادارے کی آپریشنل تیاریوں، ایمرجنسی رسپانس صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر نارتھ نے ایمرجنسی ریکارڈ، کنٹرول روم کی کارکردگی، سٹور میں موجود آلات و سامان، ایمرجنسی گاڑیوں کی دستیابی اور فعالیت سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور ڈیوٹی کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نارتھ نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور عوام کو بروقت، مؤثر اور معیاری ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جذبہ خدمت اور فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔
ارشد اقبال نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک عوامی خدمت کا ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد انسانی جانوں کا تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری امداد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کی ایمرجنسی صورتحال، قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Photos from Director Operations North Region Rescue 1122's post 02/06/2026

سوات: لالکو گھڑی کوہستانی بانڈہ کے مقام پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کامیابی سے فلائنگ کوچ گاڑی کو ریکور کرکے مالک کے حوالے کر دیا۔

Photos from Director Operations North Region Rescue 1122's post 02/06/2026

ریسکیو 1122 بونیر / ریکوری آپریشن

بونیر: تحصیل ڈگر کے علاقے انغاپور گاؤں میں اعزاز نامی شخص کی موٹر کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کے کنٹرول روم نے فوری طور پر ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم کو ریکوری وہیکل سمیت جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثہ زدہ گاڑی کو بحفاظت ریکور کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 بونیر عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، تیز رفتاری سے اجتناب کریں، سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں تاکہ قیمتی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ترجمان
ریسکیو سروس بونیر

Photos from Director Operations North Region Rescue 1122's post 02/06/2026

*ریسکیو 1122 لوئر کوہستان*
🚨 کوہستان لوئر: تریس بانڈہ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق 🚨

مورخہ: 02 جون 2026
شاہراہِ قراقرم پر افسوسناک ٹریفک حادثہ
گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار نمبر AFB-324 کوہستان لوئر کی حدود، تھانہ پٹن، بمقام تریس بانڈہ کے مقام پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تھانہ پٹن، چوکی کیرو، چوکی مٹہ بانڈہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی افراد کے تعاون سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
ریسکیو 1122 لوئرکوہستان
ساری نعشوں کو ریسکیو کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دشوار گزار علاقے کی وجہ سے 3 گھنٹے میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔
جاں بحق افراد میں درج ذیل کی شناخت ہو سکی ہے:
1۔ سلیمان خان ولد محمود تاج، سکنہ گلی نمبر 2، مظفرآباد
2۔ محمد شعبان ولد اختر میاں، سکنہ چنو، خانیوال
3۔ عمران
4۔ دانیال
جبکہ 2 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

*میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 لوئرکوہستان*

02/06/2026

🚨 ریسکیو 1122 شانگلہ

بوقت رات 2بجے

کوزہ الپوری، رحیم آباد میں گھر کا کمرہ گرنے کے واقعے پر امدادی کارروائیاں

شانگلہ: تحصیل الپوری کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر کا کمرہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شانگلہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو ملبے سے نکال لیا۔ افسوسناک حادثے میں 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا، جسے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ، انجینئر ملک شیر دل خان کی زیر نگرانی امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن انجام دیا۔

ریسکیو 1122 شانگلہ کی جانب سے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو1122شانگلہ

02/06/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: کالام کے علاقے بلوگا میں کچے ہوٹل کا کمرہ منہدم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

سوات: کالام کے علاقے بلوگا میں کچے ہوٹل کا کمرہ منہدم ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 سوات کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

حادثے میں ملبے تلے دبنے والے تین افراد میں سے 32 سالہ وقاص سکنہ ملاکنڈ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالام منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

02/06/2026

ریسکیو 1122 سوات

سوات: چارباغ گنڈھیرئی میں گھر منہدم، دو بچیاں جاں بحق، ماں اور ایک بچی زخمی

چارباغ کے علاقے گنڈھیرئی میں گھر منہدم ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 سوات کی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

مقامی افراد نے ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال لیا تھا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں شیما (8 سال) اور مناہل (6 سال) جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حورین اور ان کی والدہ زخمی ہوئیں۔

زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منگلور منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق بچیوں کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

Want your business to be the top-listed Government Service in Malakand?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Malakand