پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کا انصاف ڈاکٹرز فورم کے زیرِ اہتمام ڈاکٹرز کنونشن میں ایم ٹی آئی سسٹم ( ایکٹ )کے حوالے سے خطاب
ایم ٹی آئی ریفارم ہے کیا؟ کیا ایم ٹی آئی ریفارم پرائیوٹائزیشن ہے؟ ایم ٹی آئی ریفارمز پرائیوٹائزیشن نہیں ہیں۔ عمران خان
ایم ٹی آئی سسٹم ہسپتالوں کو خودمختار کرتا ہے۔ ایم ٹی آئی سسٹم ایک ایسا سسٹم ہے جو میرٹ پر سلیکشن کرتا ہے، تاکہ ہسپتال میرٹ پر چلیں۔ عمران خان
پھر سزا اور جزا ہو۔ جو کام کرتا ہو وہ اوپر آئے، اور جو نہیں کرتا ہو اُس کو نکالا جائے۔ یہ وہی نظام ہے جو دنیا کے معیاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ عمران خان
جو سزا، جزا اور میرٹ کا نظام ہے، اُس کا نام ایم ٹی آئی ریفارمز ہے۔ عمران خان
اس (خیبرپختونخوا کے نظامِ صحت) کے اوپر جان بوجھ کر چھوٹے چھوٹے مافیا بیٹھے ہوئے ہیں جو تبدیلی نہیں آنے دے رہے۔ عمران خان
تبدیلی لانا کیوں مشکل ہوتا ہے؟ آپ ریفارمز کرنا چاہتے ہیں، تو ریفارمز مشکل کیوں ہوتی ہیں؟ ریفارمز اس لیے مشکل ہیں کہ ایک چھوٹا سا مافیا بیٹھ جاتا ہے، جو کرپٹ سسٹم سے فائدہ اُٹھا رہا ہوتا ہے۔ عمران خان
جب آپ نظام کو ریفارم یا تبدیل کرنے لگتے ہیں، تو کیا وہ آرام سے ہاتھ کھڑے کرکے کہنے لگتے ہیں کہ ہاں جی، چینج کر دو؟ جن کے مفادات جا رہے ہوتے ہیں، وہ مزاحمت کرتے ہیں۔ عمران خان
وہاں (خیبرپختونخوا) میں بھی ہسپتالوں میں یہی مسئلہ تھا۔ ہر جگہ اسی طرح کا ایک چھوٹا سا مافیا بیٹھا ہوا تھا۔ اُن کی پہنچ ہائی کورٹ کے ججوں تک تھی۔ وہ سیدھے جا کر سٹے آرڈر لے لیتے تھے۔ ایک ہی وکیل ہوتا تھا، اور وہی وکیل اُن سب (مافیا) کی عدالت میں نمائندگی کرتا تھا۔ وہ جا کر سٹے آرڈر لے لیتے تھے، جس کی وجہ سے ہر جگہ رکاوٹیں پیدا ہوتی تھیں۔ عمران خان
لیکن اب تبدیلی آ گئی ہے اور ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ ہو گیا ہے۔ عمران خان
Insaf Doctors Forum Malakand
Official page of Insaf Doctors Forum Malakand | Manage by IDF KP Media Cell.
20/05/2026
انصاف ڈاکٹرز فورم کی مرکزی کونسل کی سفارش پر، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی کونسل سمیت تمام ذیلی کونسلز تحلیل کر دی گئی ہیں۔
نئی کابینہ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
ڈاکٹر عاصم ریاض
مرکزی سیکرٹری جنرل
انصاف ڈاکٹرز فورم
05/05/2026
صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ملاکنڈ ڈاکٹر ہدایت اللّٰہ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو پیر بابا ڈاکٹر امتیاز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر، بونیر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق سیار کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
29/04/2026
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو آزادانہ پریکٹس دینے کا معاملہ — انصاف ڈاکٹرز فورم کا مؤقف
پاکستان کے اندر ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم چند بنیادی ستونوں پر مشتمل ہے، جن میں ڈاکٹرز، فارماسسٹ، نرسز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور سپورٹنگ اسٹاف شامل ہیں۔ یہ تمام اکائیاں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم حیثیت رکھتی ہیں۔ کسی ایک شعبے کی عدم موجودگی سے ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ تمام شعبہ جات اپنی اپنی پیشہ ورانہ حدود میں رہتے ہوئے عوام کو معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم اس امر کو نہایت وضاحت اور ذمہ داری کے ساتھ بیان کرتا ہے کہ امراض کی تشخیص (Diagnosis)، ادویات تجویز کرنا (Prescription) اور بطور خودمختار معالج (Independent Practice) خدمات انجام دینا صرف اور صرف مستند MBBS اور BDS ڈاکٹرز کا قانونی و پیشہ ورانہ حق ہے۔
اس مؤقف کی تائید حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن مورخہ 19 دسمبر 2018
(No.F.1-3/2014-PM&DC/NHSR&C) سے بھی ہوتی ہے، جس میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ:
▪️ ایلوپیتھک میڈیسن/ڈینٹسٹری کی پریکٹس اور ادویات تجویز کرنے کا اختیار صرف رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کو حاصل ہے۔
▪️ کوئی بھی ہیلتھ پروفیشنل اپنے متعلقہ کونسل کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے تشخیص، نسخہ نویسی یا سرجیکل/انٹروینشنل طریقہ کار انجام نہیں دے سکتا۔
▪️ کسی بھی دیگر کونسل کی جانب سے ایسے اختیارات دینا غیر قانونی اور قابلِ سزا عمل تصور ہوگا۔
لہٰذا یہ بات انتہائی واضح ہے کہ کسی بھی دوسرے ہیلتھ کیئر پروفیشنل کو نہ تو یہ اختیار حاصل ہے اور نہ ہی کسی کونسل یا ادارے کو یہ مجاز حیثیت حاصل ہے کہ وہ نان ڈاکٹرز کو ڈاکٹرز کے مساوی اختیارات دے کر آزادانہ میڈیکل پریکٹس کی اجازت دے۔
ہم حکومتِ وقت، متعلقہ اداروں اور ریگولیٹری باڈیز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی جان و صحت کے تحفظ کے لیے اس نوٹیفکیشن اور قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غیر مجاز میڈیکل پریکٹس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
30 سال
ایک جدوجہد
ایک لیڈر
ایک مقصد
حقیقی آزادی!
08/04/2026
ہیلتھ کمیونٹی کے تحفظات — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی کوششوں سے بھرتی معیار میں اہم تبدیلیاں
صوبہ بھر کی ہیلتھ کمیونٹی کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے فوری اور مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے، جس کے نتیجے میں بھرتیوں کے میرٹ کریٹیریا میں اہم اور مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے ہمیشہ ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ اور شفاف، منصفانہ نظام کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ حالیہ پیش رفت اسی مسلسل کاوش کا نتیجہ ہے، جس میں اکیڈمک مارکس، اعلیٰ تعلیم اور انٹرویو کے تناسب کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا تاکہ ایک متوازن اور میرٹ پر مبنی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر کمیونٹی کے اعتماد کی عکاس ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ جب نمائندہ پلیٹ فارم سنجیدگی سے آواز اٹھاتا ہے تو مثبت تبدیلی ممکن ہوتی ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنے تمام ساتھی ڈاکٹرز کو یقین دلاتا ہے کہ ان کے حقوق، وقار اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
02/03/2026
انصاف ڈاکٹرز فورم صوبائی کونسل کا اجلاس
صوبہ بھر میں ہیلتھ سروسز کی بلا تعطل فراہمی اور غنڈہ گرد عناصر کی مذمت
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی کونسل کے اراکین اور مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس صوبے کے ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں نام نہاد جعلی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے غنڈہ گرد اور بلیک میلر عناصر کے غیر پیشہ ورانہ اور بازاری طرزِ عمل کی شدید مذمت کے تناظر میں طلب کیا گیا۔
اجلاس میں ڈاکٹر مہوش حسنین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی وزیرِ صحت نے غمزدہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی کونسل نے معزز عدلیہ سے توقع ظاہر کی کہ کیس کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں جعلی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے غنڈہ گرد بلیک میلر عناصر کے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم نے واضح کیا کہ اس قسم کے اقدامات ہیلتھ کمیونٹی کے لیے باعثِ تضحیک اور بدنامی ہیں۔
صوبائی کونسل نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ خیبرپختونخوا بھر میں تمام ایمرجنسی اور الیکٹو ہیلتھ سروسز بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم نے واضح کیا کہ مریضوں کی خدمت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی صورتحال کو عوامی طبی سہولیات میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ایسے عناصر نہ صرف پیشہ ورانہ وقار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ مریضوں کے مفاد اور ادارہ جاتی نظم کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ صوبائی کونسل نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وائی ڈی اے کے ایسے غنڈگرد عناصر کے بدمعاشی اور بدتہذیبی اور بازاری زبان کے استعمال کو تمام متعلقہ قانونی اور پروفیشنل فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا تاکہ ڈاکٹرز کے وقار، عزت اور ادارہ جاتی احترام کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر انصاف ڈاکٹرز فورم نے اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق پیشہ ورانہ اصولوں، اتحاد اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
15/02/2026
جس قیادت نے ہمیشہ عوام کی صحت کو اولین ترجیح بنایا، وہ عمران خان ہے۔
’صحت انصاف کارڈ‘ کے تحت ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دی گئی، اور خیبرپختونخوا میں گزشتہ 10 سال میں آنکھوں کے علاج کے لیے 190,889 شہریوں کا مفت علاج کیا گیا، جس پر 3.012 ارب روپے خرچ ہوئے۔
مگر آج المیہ یہ ہے کہ جس رہنما نے لاکھوں آنکھوں میں روشنی بخشی، اُسی کو اس کے بنیادی طبی علاج سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اگر خدانخواستہ تاخیر سے اُن کی بینائی کو نقصان پہنچا، تو تاریخ یہ یاد رکھے گی کہ جس نے قوم کی آنکھوں کی حفاظت کی، قوم اُس کی آنکھوں کی حفاظت نہ کر سکی۔
Dr. Faisal Sultan, CEO of Shaukat Khanum Hospitals and Imran Khan's longtime personal physician, has issued a statement addressing concerns over Imran Khan's health, amid the latest Supreme Court report submitted by amicus curiae Barrister Salman Safdar indicating only 15% vision remaining in his right eye. February 13, 2026.
10/02/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Malakand
23100
