Achi Baatain
achi batain ko lya hamara Page like kary
03/08/2021
😕😕
جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے،نہ ہم سمجھے
یہ اک ایسی کہانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھا
مگر دنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
عیاں کر دی ہر اک پر ہم نے اپنی داستان دل
یہ کس کس سے چھپانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
جہاں دو دل ملے دنیا نے کانٹے بو دیے اکثر
یہی اپنی کہانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
محبت ہم نے, تم نے ایک وقتی چیز سمجھی تھی
محبت جاودانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
گزاری ہے جوانی روٹھنے میں اور منانے میں
گھڑی بھر کی جوانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
بقائے حسن و الفت پر یقین کتنا تھا دونوں کو
یہاں ہر چیز فانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
ادائے کم نگاہی نے کیا رسوا محبت کو
یہ کس کی مہربانی ہے نہ تم سمجھے, نہ ہم سمجھے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Mansehra
