الحمدللہ نوجوان اتحاد پاکستان کی ٹیم نے رمضان راشن ڈرائیو 2024 کے دوسرے فیز کی خریداری مکمل کر لی ہے انشاءاللہ آج رات اور کل دن میں مستحق اور سفید گھرانوں میں یہ تقسیم کر دیا جائے گا ۔پاکستان کی ٹیم نے تقریبا 80 سے زائد مستحق اور سفید پوش گھرانوں تک راشن پہنچایا ہے۔
میں نوجوان اتحاد پاکستان کی پوری ٹیم کی طرف سے اپ تمام دوست احباب کا تہے دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ نوجوان اتحاد پاکستان کی ٹیم پر اعتماد کیا اور ہر کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انشاءاللہ انے والے دنوں میں نوجوان اتحاد پاکستان کی ٹیم مفت افطار دسترخوان کا انعقاد بھی کرے گی جس میں اپ تمام دوست احباب کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔شکریہ❤️
FOR DONATIONS EASYPAISA ACCOUNT: 03178271288
منجانب: سلیمان خان ربانی عرف خان لالا ( چیئرمین نوجوان اتحاد پاکستان)
TEAM NOJAWAN ITTEHAD PAKISTAN🇵🇰✌️
Nojawan Ittehad Pakistan - نوجوان اتحاد پاکستان
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nojawan Ittehad Pakistan - نوجوان اتحاد پاکستان, Social service, Mansehra.
صدر نوجوان اتحاد پاکستان عکاشہ خان رمضان راشن ڈرائیو کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے۔
الحمدللہ نوجوان اتحاد پاکستان کی طرف سے منعقدہ رمضان راشن ڈرائیو میں پیکجز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔میں اپنے ان تمام دوست احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیا۔ابھی بھی بہت سے مستحق گھرانے باقی ہیں جنہیں راشن پہنچانا ہے ۔جن دوست احباب نے ڈونیشن کا بولا ہوا ہے وہ برائے مہربانی اپنی ڈونیشن پہنچا دے تاکہ یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے شکریہ۔❤️
*FOR DONATIONS EASYPAISA ACCOUNT: 03178271288*
منجانب: سلیمان خان ربانی عرف خان لالا (چیئرمین نوجوان اتحاد پاکستان)
TEAM NOJAWAN ITTEHAD PAKISTAN 🇵🇰✌️
عکاشہ خان (صدر نوجوان اتحاد پاکستان) ، عبیداللہ خان (جنرل سیکرٹری نوجوان اتحاد پاکستان) ، اعزاز ساجد (ایگزیکٹو ممبر ) اور فہد خان (ایگزیکٹو ممبر ) رمضان راشن ڈرائیو 2024 کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے❤️🇵🇰✌️
*FOR DONATIONS EASYPAISA ACCOUNT:
03178271288
السلام علیکم امید کرتا ہوں تمام دوست احباب خیریت سے ہوں گے۔
جیسا کہ اپ سب کو معلوم ہے ماہ رمضان کی آمد ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی نوجوان اتحاد پاکستان کی ٹیم ماہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کو انکی دہلیز تک ان کی سفید پوشی کا خیال رکھتے ہوئے راشن پہنچائیں گے۔
ہر سال ہماری رمضان راشن ڈرائیو اپ دوست احباب کی مدد سے پائے تکمیل تک پہنچتی ہے۔اپ تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں جتنا ہو سکے ہمارا ساتھ دیں۔اپ کے تعاون سے بے شمار مستحق افراد اچھے طریقے سے اپنا رمضان گزار سکیں گے۔ شکریہ ❤️
Easypaisa account:
03178271288
TEAM NOJAWAN ITTEHAD PAKISTAN 🇵🇰✌️
04/03/2024
آج مورخہ 4 مارچ 2024 کو چیئرمین نوجوان اتحاد پاکستان سلیمان خان ربانی عرف خان لالا اور اور صدر نوجوان اتحاد پاکستان عکاشہ خان نے شانی شاہ سنوکر کلب پر ہونے والے جونئیر پلئیر سنوکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت کی ۔
بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر شہباز سرور (شانی شاہ) اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور انعامات تقسیم کیے۔
N.I.P ( Nojawan Ittehad Pakistan)🇵🇰✌️
18/10/2023
آج مورخہ 18 اکتوبر 2023 کو چیئرمین نوجوان اتحاد سلیمان خان ربانی عرف خان لالا اور صدر عکاشہ خان نے مغفور ناشاد بھائی کی دعوت پر ڈھوڈیال میں ہمدرد ڈھوڈیال اور جمعہ خان ویلفیئر کی جانب سے آغاز کردہ سستی روٹی سکیم کا وزٹ کیا ۔
اس سکیم کے تحت مہنگائی کے اس مشکل دور میں سفید پوش اور مستحق لوگوں کو روٹی 25 روپے کے بجائے 15 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے ۔
چیئرمین اور صدر نوجوان اتحاد پاکستان نے مغفور ناشاد بھائی کو ان کی اس کاوش کے لیے بھرپور سراہا اور ٹیم نوجوان اتحاد پاکستان کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔🇵🇰✌️
کل مؤرخہ 13 اکتوبر 2023 ، پولیس گراؤڈ مانسہرہ میں پہلے “کامی میموریل ڈیویژنل فٹ بال ٹورمنٹ” میں ٹیم نوجوان اتحاد پاکستان کے چیئرمین سلیمان خان ربانی عرف خان لالا ، صدر عکاشہ عکاشہ خان اور نوجوان اتحاد پاکستان کی پوری ٹیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ہماری ٹیم کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمارے شہر نے ہمیں عزت بخشی۔ یہاں اس گراؤنڈ میں آج تک ہم نے پکی عمروں والے ہی بطور مہمان خصوصی دیکھے ہیں۔ یہ مانسہرہ اور پولیس گراؤنڈ کی تاریخ میں پہلا ایسا ٹورمنٹ ہے جسکی شروعات نوجوان مہمانان سے ہوئی۔
نوجوان اتحاد پاکستان کی ٹیم نے ہمیشہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے اور ان تمام افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے جو نوجوانوں کو ایسی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
ہمارا یہ خواب ہے کہ بہت سے ایسے ٹورمنٹس کی شروعات میری جگہ بہت سے نوجوانان، میری ٹیم کی جگہ بہت سی ٹیمیوں سے ہو۔ بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اور منتظمین نورنمنٹ شان بھائی اور دیگر کی حوصلہ افزائی کے لیے چیئرمین نوجوان اتحاد نے ۳۰ ہزار کیش پرائز کا اعلان کیا گیا۔ اُسکے علاوہ ٹیم ممبران نے مختلف پلیئرز کو کیش پرائز سے نوازا۔ ❤️🇵🇰
مانسہرہ کا شکریہ🌹
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
نوجوان اتحاد پاکستان ✨
07/10/2023
آج بھٹو ماما (مرحوم) کرکٹ ٹورنمنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی چیئرمین نوجوان اتحاد پاکستان سلیمان ربانی عرف خان لالہ، صدر عکاشہ خان، سینئیر نائب صدر اکرام خان سواتی و شہریار شیری اور میڈیا سیکٹری خضر بھٹی اور پروفیشن بینک سے ایس ایس زیشان شاہجاں نے شرکت کی۔
چیئرمین نوجوان اتحاد پاکستان سلیمان خان ربانی نے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں کھیل کی اہمیت پر بات کی۔ دونوں ٹیموں کو سراہا۔ چیئرمین نوجوان اتحاد پاکستان سلیمان ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نوجوان اتحاد پاکستان دنِ اول سے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو سراہنے اور اُنہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ اِسی موقع پر اُنہوں نے کھلاڑیوں اور کمیٹی کو کیش پرائزز سے بھی نوازا۔🇵🇰❤️
آج مورخہ 30 ستمبر 2023 کو گورنمنٹ پرائمری سکول خواجگان مانسہرہ میں بزم ادب اور عید میلاد النبی کی مناسبت سے نعت مقابلے کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی نوجوان اتحاد پاکستان کے چیئرمین سلمان خان ربانی(خان لالا) صدر عکاشہ خان اور سینیئر نائب صدر محمد اکرام خان تھے۔
اس مقابلہ میں نرسری سے پنجم تک ہر کلاس کے طلباء نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مقابلے میں والے بچوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور نعتیہ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔✨🇵🇰❤️
کل مورخہ 06 جون، 2023 کو نوجوان اتحاد کی ٹیم نے مدسیریاں تناول میں منعقد ہونے والے پہلے مصطفی شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ جیتنے والی ٹیم کو نوجوان اتحاد پاکستان کی ٹیم کی طرف سے پندرہ ہزار نقد، رنر اپ ٹیم کو دس ہزار اور مین آف دا میچ کو دو ہزار بطورِ انعام دیا گیا۔ نوجوان اتحاد پاکستان کا قیام معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہی عمل میں لایا گیا تھا۔ نوجوان اتحاد پاکستان اس طرح کی سرگرمیوں کو سراہتی ہے اور تمام نوجوانان کی ہر ممکنہ مدد کا وعدہ لے کر میدان میں اُتری تھی اور ہمیشہ رہے گی۔🇵🇰❤️✌️
ٹیم نوجوان اتحاد پاکستان 🇵🇰✌️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Mansehra
21300
