DFC Committee''

DFC Committee''

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DFC Committee'', Social service, Mansehra.

22/05/2026

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

تمام معزز ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ سب کی مشاورت سے باقاعدہ میٹنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایف سی کمیٹی ڈسٹرکٹ مانسہرہ کی اہم آن لائن میٹنگ بروز ہفتہ، 23 مئی، شام 8:00 بجے سے 9:00 بجے تک منعقد ہوگی۔

میٹنگ کی صدارت نو منتخب چیئرمین صاحب کریں گے۔

تمام ممبران کو آن لائن میٹنگ میں بروقت شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ اہم امور پر مشاورت اور باہمی گفتگو مؤثر انداز میں انجام دی جا سکے۔

شکریہ

ڈی ایف سی کمیٹی
ڈسٹرکٹ مانسہرہ

16/05/2026

الحمدللہ!
ڈی ایف سی کمیٹی کے پلیٹ فارم سے کیے گئے معاہدوں کے تحت آج ہمارے تمام ممبران، اُن کی فیملیز اور متعلقہ افراد کو میڈیکل اسٹور، لیبارٹری اور بلڈ ٹیسٹس پر خصوصی رعایت حاصل ہو رہی ہے۔
لوگوں کے مثبت تاثرات اور خوشی دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے، کیونکہ خدمتِ خلق ہی ہمارا اصل مقصد اور سب سے بڑی کامیابی ہے۔🥰

15/05/2026

ڈی ایف سی کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر جواد خان سواتی کے اعزاز میں سپورٹرز اور برادری کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں جواد خان سواتی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام ووٹرز، سپورٹرز اور برادری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پرتپاک استقبال، کیک کاٹنے اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پورا ماحول خوشی اور جشن میں ڈوبا رہا۔

15/05/2026

نو منتخب چیئرمین ڈی ایف سی کمیٹی جواد خان سواتی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں، بہنوں اور تمام عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور سنتِ نبوی ﷺ کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں تو نہ صرف دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے بہترین رہنمائی ہیں اور انہی پر عمل کر کے ایک کامیاب اور پُرامن معاشرہ قائم کیا جا سکتا

14/05/2026

الیکشن کا اصل مقصد اور ذمہ داریاں
یہ الیکشن کسی سیاسی پارٹی، ذاتی مفاد، برادری، رشتہ داری، یا وقتی جیت ہار کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کا اصل مقصد ایک فلاحی کمیٹی کی تشکیل اور ایسے نمائندے کا انتخاب تھا جو دردِ دل، خدمتِ خلق، اور علاقے کی بہتری کے جذبے کے ساتھ کام کرے۔
یہ الیکشن اس لیے نہیں کروایا گیا تھا کہ کوئی صرف یہ ثابت کرے کہ وہ جیت گیا ہے یا کسی گروہ کی برتری قائم ہو، بلکہ مقصد یہ تھا کہ ایسا شخص آگے آئے جو علاقے اور لوگوں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھے اور ہر میدان میں عوام کی نمائندگی کرے۔
جو بھی فرد منتخب ہو، اس کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جن میں درج ذیل امور شامل ہیں:
علاقے کے مفاد اور ترقی کے لیے ہمیشہ متحرک رہنا۔
سیاسی و سماجی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا تاکہ علاقے کے مسائل مؤثر انداز میں حل کروائے جا سکیں۔
ہر فلاحی، سماجی اور عوامی سرگرمی میں فعال کردار ادا کرنا۔
عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا اور ہر مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑا رہنا۔
ہر کانفرنس، میٹنگ، اور اہم پروگرام میں شرکت کرنا جہاں علاقے یا عوام کے مفاد کی بات ہو۔
علاقائی ترقی، بنیادی سہولیات، اور عوامی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرنا۔
ظلم، ناانصافی اور حق تلفی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا۔
نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا۔
ہر سیاسی و سماجی پروگرام میں شرکت کرکے اپنے علاقے کی نمائندگی کرنا۔
سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہ کر علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنا۔
خدمتِ انسانیت کو اولین ترجیح دینا اور ہر ضرورت مند کے لیے ہر وقت حاضر رہنا۔
لہٰذا یہ الیکشن صرف ایک عہدہ حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ ایک امانت، ذمہ داری، اور عوامی خدمت کا عہد ہے۔ کامیابی اسی کی ہے جو اخلاص، دیانتداری، اور خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کی توقعات پر پورا اترے۔

14/05/2026
13/05/2026

الحمدللہ، آج ڈی ایس سی کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر ممبران، امیدواران اور سپورٹرز کی جانب سے بھرپور جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔ پورے انتخابی عمل کے دوران خوشی، اتحاد اور جمہوری انداز کی ایک خوبصورت فضا قائم رہی۔ مختلف امیدواران کے حمایتی اپنی اپنی حمایت کے اظہار کے لیے بھرپور انداز میں شریک رہے، جس سے الیکشن کا ماحول انتہائی پُرجوش اور منظم نظر آیا۔

الیکشن سیل کمیٹی نے جس شفافیت، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ تین دن قبل ہی الیکشن سیل کی جانب سے تمام قواعد و ضوابط، طریقۂ کار اور ووٹنگ پالیسی واضح طور پر ممبران کے سامنے رکھ دی گئی تھی، اور آج مکمل انتخابی عمل انہی طے شدہ اصولوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔

جیسا کہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ صرف ڈی ایس سی کمیٹی کے ویریفائیڈ ممبران کے ووٹس ہی کامیابی کے ووٹس شمار ہوں گے، جبکہ باہر سے آنے والے تمام ووٹس کو ریکارڈ اور اکاؤنٹ تو کیا گیا، لیکن انہیں کامیابی کے ووٹس میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسی پالیسی کے مطابق مکمل رزلٹ تیار کیے گئے اور تمام مراحل نہایت شفاف انداز میں مکمل کیے گئے۔

الحمدللہ، پورا انتخابی عمل خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوا اور بہترین نتائج سامنے آئے۔ الیکشن سیل کمیٹی نے انتہائی محنت، ایمانداری اور غیر جانبداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، جس پر تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ منتخب نمائندگان کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پلیٹ فارم کو مزید ترقی، اتحاد اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

13/05/2026

جواد خان ڈی ایف سی کمیٹی کے چیٸرمین منتخب۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Mansehra