Torghar Youth Council

Directions

Torghar Youth Council “تورغر یوتھ کونسل نوجوانوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو تعلیم، اتحاد، امن، ترقی اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے۔”

07/10/2026

With Naseem Nawaz Official – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

تورغر: بی ایچ یو بمبل اکازئی میں سینکڑوں مریض، مگر ہسپتال میں ایک بھی بیڈ اور بینچ موجود نہیںتورغر: بمبل اکازئی کے بنیاد...
07/10/2026

تورغر: بی ایچ یو بمبل اکازئی میں سینکڑوں مریض، مگر ہسپتال میں ایک بھی بیڈ اور بینچ موجود نہیں

تورغر: بمبل اکازئی کے بنیادی مرکزِ صحت (BHU) میں روزانہ بڑی تعداد میں مریض او پی ڈی کے لیے آتے ہیں، تاہم ہسپتال میں مریضوں کے لیے ایک بھی بیڈ اور بینچ موجود نہیں، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق بی ایچ یو بمبل اکازئی میں علاج کے لیے آنے والے بعض مریضوں کو زمین پر لیٹنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، جبکہ دیگر مریض بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث سیڑھیوں اور دیواروں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض او پی ڈی کے لیے آتے ہیں تو مریضوں کے لیے بنیادی سہولت کے طور پر بیڈ، بینچ اور دیگر ضروری فرنیچر کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) تورغر سے اپیل کی ہے کہ بی ایچ یو بمبل اکازئی کی صورتحال کا فوری نوٹس لے کر ہسپتال میں بیڈ، بینچ اور ضروری فرنیچر فراہم کیا جائے، تاکہ مریضوں کو علاج کے دوران مناسب سہولیات میسر آ سکیں۔

اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب / اسسٹنٹ کمشنر صاحبموضوع: بمبل اکازئی ہسپتال کے لیے کرسیاں، چارپائیاں اور بیڈ فراہم کرنے کی د...
29/09/2026

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب / اسسٹنٹ کمشنر صاحب

موضوع: بمبل اکازئی ہسپتال کے لیے کرسیاں، چارپائیاں اور بیڈ فراہم کرنے کی درخواست

جنابِ عالی!

مؤدبانہ گزارش ہے کہ بمبل اکازئی ہسپتال میں روزانہ بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کے بیٹھنے اور آرام کرنے کے لیے کرسیاں، چارپائیاں اور بیڈ کی شدید ضرورت ہے۔ اس وقت ہسپتال میں مناسب تعداد میں کرسیاں اور بیڈ موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بمبل، بلیانی اور آس پاس کے علاقوں کے بہت سے لوگ اسی ہسپتال سے علاج کی سہولت حاصل کرتے ہیں۔ اگر یہ سہولیات یہاں دستیاب نہ ہوں تو لوگوں کو دور دراز علاقوں، مثلاً دربند یا ڈامامو گٹ کے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے علاقے کے لوگوں کے لیے دور سفر کرنا انتہائی مشکل ہے، خصوصاً جب راستے میں کشتی اور گاڑی کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے۔

لہٰذا جنابِ عالی سے پرزور اپیل ہے کہ بمبل اکازئی ہسپتال کے لیے مناسب تعداد میں کرسیاں، چارپائیاں اور بیڈ فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں، تاکہ مریضوں کو بہتر اور باعزت طریقے سے علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

ہم اہلیانِ علاقہ اس انسانی خدمت کے لیے آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہوں گے۔

درخواست گزار:
اہلیانِ بمبل، بلیانی و ملحقہ علاقے
بمبل اکازئی ہسپتال

Deputy Commissioner Torghar
Torghar youth council ♥️

سانحہ کوہاٹ باپ کی قبر پر بیٹے کی سلامی نے ہر آنکھ نم کر دی شہید ایس پی اکبر خان شنواری کے بیٹے نے والد کی قبر پر آبدیدہ...
19/09/2026

سانحہ کوہاٹ
باپ کی قبر پر بیٹے کی سلامی نے ہر آنکھ نم کر دی
شہید ایس پی اکبر خان شنواری کے بیٹے نے والد کی قبر پر آبدیدہ ہو کر سلامی پیش کی۔ یہ منظر باپ کی عظیم قربانی اور بیٹے کے بے پناہ دکھ کی عکاسی کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

09/09/2026

ہمارا فیصلہ ہماری آواز✌️✌️
ہمیں موجودہ شکل میں صوبہ ہزارہ قبول نہیں۔
یہ بات کسی قوم زبان یا علاقے سے دشمنی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی شناخت اپنے جغرافیے اور اپنے سیاسی و انتظامی حق کی بنیاد پر ہے۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ کسی دوسرے علاقے کو اپنے حق سے محروم کیا جائے۔ ہر علاقے کے عوام کو اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ لیکن ہماری مرضی کے بغیر ہمارے مستقبل کا فیصلہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔
اگر واقعی مقصد نئے صوبے بنانا انتظامی مسائل حل کرنا عوام کو سہولت دینا اور پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے تو پھر اس کے لیے ایک ہی اصول پورے پاکستان پر لاگو ہونا چاہیے۔
پہلے بڑے صوبوں خصوصاً پنجاب کی انتظامی تقسیم پر بھی سنجیدہ بحث کی جائے پھر باقی علاقوں کے لیے وہی معیار اپنایا جائے۔ اس سے عوام کے سامنے واضح ہو جائے گا کہ مقصد انتظامی بہتری ہے یا صرف مخصوص علاقوں کی سیاسی تقسیم۔
ہم سمجھتے ہیں کہ بٹگرام کوہستان اور دیگر متعلقہ علاقوں کے عوام کی آواز کو نظرانداز کرکے کوئی بھی فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہیے۔
ہم امن، عدم تشدد اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم دلیل دیں گے، سوال کریں گے سیاسی اور جمہوری طور پر اپنی آواز بلند کریں گے۔
لیکن خاموش رہنا بھی ضروری نہیں۔
جب حقِ رائے اور حقِ نمائندگی کو نظرانداز کیا جائے تو عوام کا اپنی آواز بلند کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔
ہم کسی کے خلاف نہیں
اپنے حق کے ساتھ ہیں۔
ہم کسی کا حق نہیں چھیننا چاہتے
لیکن اپنا حق بھی کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔
ہماری تجویز واضح ہے
صوبہ ہزارہ نہیں — اباسین ڈویژن پر سنجیدہ، آئینی اور عوامی بحث ہونی چاہیے۔
فیصلہ نقشے بنانے والے نہیں
عوام کی رضامندی آئین اور جمہوری عمل کریں گے۔
تورغر کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
اپنے مستقبل کے فیصلے میں اپنا حق ضرور ہونا چاہیے۔

تورغر ایک پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ ہے، جہاں ہمارے بچوں کو تعلیم، کھیل اور دیگر بنیادی سہولیات آسانی سے میسر نہیں۔ مح...
27/08/2026

تورغر ایک پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ ہے، جہاں ہمارے بچوں کو تعلیم، کھیل اور دیگر بنیادی سہولیات آسانی سے میسر نہیں۔ محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود آج ہمارے علاقے کا نوجوان عبدالقادر اپنی محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب ہوا ہے۔ 🏏

یہ صرف عبدالقادر کی کامیابی نہیں، بلکہ پورے تورغر کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

تورغر یوتھ کونسل عبدالقادر کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کے مزید نوجوان بھی مشکلات کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

عبدالقادر! تم نے ثابت کر دیا کہ سہولیات کم ہوں تو بھی حوصلے بلند ہوں تو منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔

تورغر یوتھ کونسل — نوجوانوں کے ساتھ، ترقی کے راستے پر۔

کنڈر حسن زئی میں ریسکیو نظام کی حالت — حکام فوری نوٹس لیںتحصیل کندر حسن زئی ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں دریا کی موجو...
27/08/2026

کنڈر حسن زئی میں ریسکیو نظام کی حالت — حکام فوری نوٹس لیں

تحصیل کندر حسن زئی ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں دریا کی موجودگی کے باعث کسی بھی وقت ڈوبنے یا پانی سے متعلق حادثات کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ ایسے حساس علاقے میں ریسکیو اہلکاروں کا تیراکی اور واٹر ریسکیو میں مکمل تربیت یافتہ ہونا بنیادی ضرورت ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حادثات کے وقت اکثر مقامی لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کی مدد کرتے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیم کی عملی صلاحیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔ کل کے افسوسناک واقعے نے بھی اس مسئلے کو دوبارہ سامنے لا کھڑا کیا۔

ہم ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، ڈپٹی کمشنر تورغر، اسسٹنٹ کمشنر، ضلعی انتظامیہ تورغر، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا، محکمہ صحت، ضلعی پولیس منتخب نمائندگان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

• ریسکیو اہلکاروں کی تیراکی اور واٹر ریسکیو کی باقاعدہ تربیت کی جائے۔
• دریا کے قریب ایمرجنسی ریسپانس کے لیے مکمل انتظامات کیے جائیں۔
• تربیت یافتہ اور ماہر اہلکار تعینات کیے جائیں۔
• ضروری ریسکیو سامان اور حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں۔
• حادثے کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
• موجودہ ریسکیو نظام کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔

یہ کسی ایک فرد کا نہیں، پوری عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے اپیل نہیں بلکہ ذمہ دارانہ اور فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

عوام کو تصاویر بنانے والی نہیں، جان بچانے والی ریسکیو سروس چاہیے۔ 🙏

26/08/2026

کل ان شاء اللہ 1122 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بڑا ٹرینڈ ہوگا۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ دن 2 بجے بھرپور شرکت کریں اور آواز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں
آپ کی شرکت ہماری طاقت ہے۔

گاؤں گھڑی تحصیل حسن زئی تورغر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ارشاد خان ولد علی زار ڈاڈم حسن زئی کے مقام پر پیش آنے والے اس ال...
26/08/2026

گاؤں گھڑی تحصیل حسن زئی تورغر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ارشاد خان ولد علی زار ڈاڈم حسن زئی کے مقام پر پیش آنے والے اس المناک حادثے نے ایک بار پھر تورغر میں ریسکیو کی سہولیات کی کمی کو نمایاں کر دیا ہے۔

ارشاد گاڑی سمیت دریا میں جا گرے۔ شکر ہے کہ مقامی کشتی بانوں اور اہلِ علاقہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تقریباً دو گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ارشاد کا جسدِ خاکی نکال لیا، ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ دریا میں تلاش کرنا مزید مشکل ہو جاتا۔

یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ مشکل وقت میں ایک بار پھر مقامی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کی۔ عوام کے جذبے کو سلام، لیکن سوال یہ ہے کہ ہنگامی حالات کے لیے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟

آج بھی تحصیل حسن زئی میں ریسکیو 1122 کی مستقل اور مؤثر سہولت موجود نہیں۔ تورغر جیسے دشوار گزار علاقے میں حادثات کسی بھی وقت پیش آ سکتے ہیں، اس لیے یہاں فوری ریسکیو سروس، تربیت یافتہ اہلکار، کشتیاں اور ضروری سامان کی موجودگی ناگزیر ہے۔

ہم ڈپٹی کمشنر تورغر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور حسن زئی سمیت تورغر کے تمام حساس علاقوں میں مؤثر ریسکیو نظام قائم کیا جائے۔

ارشاد کی المناک موت کو صرف ایک حادثہ سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے؛ اسے بہتر ریسکیو نظام کے لیے ایک سنجیدہ سبق بنایا جائے۔

اللہ تعالیٰ ارشاد مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اس غم کی گھڑی میں تمام غمزدہ خاندان اور علاقے کے ساتھ برابر شریک ہے 😭🤲

Deputy CommissionTorghar
AC Hassan zai

09/08/2026

تورغر، بٹگرام اور کوہستان کے عوام اپنی رائے ضرور دیں۔
کیا اباسین ڈویژن کا قیام ہمارے علاقوں کے لیے بہتر انتظام، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟
آپ حمایت کرتے ہیں یا مخالفت؟ وجہ کے ساتھ اپنی رائے ضرور دیں۔

Address

District Torghar
Mansehra
21440

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Torghar Youth Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category