01/06/2026
*ریسکیو سروس(1122)مانسہرہ*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کے احکامات پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی تمام ایمرجنسی ٹیموں کو 02 جون تا 05 جون 2026 متوقع بارشوں، آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ، دریا اور ندی نالوں میں اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے عوام اور سیاحوں کے لیے اہم ہدایات:
✅ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
✅ بارش کے دوران دریا، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں سے دور رہیں۔
✅ کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور سولر پینلز کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔
✅ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں۔
✅ بچوں کو ندی نالوں، دریاؤں اور برساتی پانی کے قریب نہ جانے دیں۔
✅ سیاح موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
✅ ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کی میڈیکل، واٹر ریسکیو، سرچ اینڈ ریسکیو اور فائر ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔
اپنی حفاظت خود کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں۔
ترجمان
ریسکیو سروس مانسہرہ
01/06/2026
*ریسکیوسروس(1122)مانسہرہ* / _مئی 2026 کی کارکردگی رپورٹ_
ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہ مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 376 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 357 زخمیوں اور مریضوں کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔
ایمرجنسیز کی تفصیل درج ذیل ہے:
▪️ریفرل سروس (ہسپتال سے ہسپتال) 181
▪️ 129 میڈیکل ایمرجنسیز
▪️ 31 روڈ ٹریفک حادثات
▪️ 18 آگ لگنے کے واقعات
▪️06 گو۔لی ۔لگنے/لڑائی ۔جھگڑے
▪️04 ڈوبنے کے واقعات
▪️ 07 دیگر ہنگامی صورتحال
ریسکیو 1122 کنٹرول روم مانسہرہ کو ماہ مئی کے دوران مجموعی طور پر 15162 کالز موصول ہوئیں، جن میں بڑی تعداد غیر ضروری اور فیک کالز پر مشتمل تھی۔
📢 شہریوں سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی نمبر 1122 کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں تاکہ حقیقی ضرورت کے وقت بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔
محمد سمیع خان
ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ
31/05/2026
🚑 ریسکیو 1122 مانسہرہ – عیدالاضحیٰ کے چار روزہ ایمرجنسی آپریشن کی رپورٹ
عیدالاضحیٰ کے چار دنوں کے دوران ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی زیر قیادت ضلع بھر میں مجموعی طور پر 44 ایمرجنسیز میں بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کیں۔
📊 ایمرجنسی تفصیلات:
🔹 میڈیکل ایمرجنسیز: 27
🔹 روڈ ٹریفک حادثات (RTA): 7
🔹 آگ لگنے کے واقعات: 4
🔹 گولی لگنے کے واقعات: 2
🔹 ڈوبنے کے واقعات: 2
🔹 دیگر ریکوریز: 2
🚑 ریفرل سروس:
🔹 ضلع کے اندر : 27
🔹 ضلع سے باہر : 06
🔹 ٹوٹل ریفرل کیسز: 33
ریسکیو 1122 مانسہرہ کے جوان عید کے تمام دن عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہے اور ہر ایمرجنسی میں بروقت رسپانس کو یقینی بنایا۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ
"ہم خدمتِ انسانیت کے لیے ہر وقت تیار ہیں"
30/05/2026
ریسکیو سروس(1122)مانسہرہ
مانسہرہ: کالج دوراہا کے مقام پر رحمان CNG کے قریب عبدالستار نامی شخص کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کی دو فائر وہیکلز اور ٹی ایم اے بفہ کی ایک فائر وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آن کال آفیسر ولید خان کی نگرانی میں فائر فائٹنگ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
تنگ گلیوں اور دشوار راستوں کے باعث فائر وہیکلز کو موقع تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ریسکیو 1122 مانسہرہ کی فائر فائٹرز ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور انتھک محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
بروقت کارروائی کے باعث قریبی گھروں اور گنجان آبادی کو بڑے نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مکمل احتیاط اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔
گھر کے مالک عبدالستار نے بروقت رسپانس، مؤثر فائر فائٹنگ اور قیمتی جان و مال کو بچانے پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ٹیموں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ترجمان
ریسکیو 1122 مانسہرہ
30/05/2026
*ریسکیو سروس(1122) مانسہرہ*
گرمی کے موسم، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اور سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات بیسیاں بالاکوٹ اور بوگڑمنگ کے مقامات پر خصوصی واٹر ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ غوطہ خور اور واٹر ریسکیورز دریائے کنہار اور دیگر آبی مقامات پر مسلسل گشت کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ڈوبنے کے واقعے یا ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس فراہم کیا جا سکے۔
ریسکیو اہلکار سیاحوں اور مقامی افراد میں حفاظتی آگاہی بھی پھیلا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں عوام کو آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں اور انہیں دریاؤں، ندی نالوں اور گہرے پانی میں نہانے سے گریز کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں آبی مقامات کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے، بچوں پر خصوصی نظر رکھنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کے بارے میں آگاہ کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر مفت کال کریں۔
ترجمان
ریسکیو 1122 مانسہرہ
30/05/2026
*ریسکیو 1122 مانسہرہ/عید الاضحی*
عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ ابرار علی کی نگرانی میں ضلع بھر میں خصوصی ایمرجنسی پلان کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا۔ عوام الناس کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف تفریحی، سیاحتی اور آبی مقامات پر خصوصی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے جن میں بالاکوٹ دریائے کنہار، دادڑ سیرن ویلی، گلوبل فیملی پارک، شاتے انٹرچینج، پانو انٹرچینج، ناران بازار اور ملوگہ پکنک پوائنٹ شامل تھے۔
ان مقامات پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، واٹر ریسکیو، میڈیکل اور ایمرجنسی ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔
عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران ریسکیو 1122 مانسہرہ نے مجموعی طور پر 31 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کیا جن میں 17 میڈیکل، 6 روڈ ٹریفک حادثات، 3 فائر ایمرجنسیز، 1 فائرنگ کا واقعہ، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 2 دیگر ایمرجنسیز شامل تھیں۔
مزید برآں ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 27 ریفرل ایمرجنسیز پر بھی خدمات انجام دیتے ہوئے مریضوں کو مختلف ہسپتالوں تک محفوظ اور بروقت منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عید کے دوران فرائض سرانجام دینے والے تمام ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں عوام کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔
ترجمان
ریسکیو 1122 مانسہرہ
30/05/2026
ریسکیو سروس(1122) مانسہرہ
حادثہ ہو، بیماری ہو یا کوئی بھی ایمرجنسی،
ہم ہر لمحہ آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
صرف 1122 پر کال کریں،
مدد آپ تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
آپ کی زندگی قیمتی ہے،
اس کی حفاظت ہمارا مشن ہے۔